Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

عافیت کے دس حصے ہیں،نو حصے خاموشی،اور ایک لوگوں سے کنارہ کشی ہے💯

TIM_COOK
 

مفلسی دیکھ ترے دستِ تغیر کے سبب
میرے آنگن میں لگے پیڑ کی چھاؤں بھی گئی🙂

TIM_COOK
 

زخم اپنوں نے لگاۓ تھے کئی بار سہے
کھا گیا مجھ کو میرے یار تیرے وار کا دکھ💔

TIM_COOK
 

اور حقیقت تو یہ ہے کہ میسر شخص ٹکے کا بھی نھیں ہوتا😑💯

TIM_COOK
 

مخالفت میں بھی تری دستار نہیں اچھالوں گا
کہ دشمنی پر بھی ____ خاندانی رہتا ہوں میں🖤💯

TIM_COOK
 

انسانی تعلقات بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے ہیں۔
وه خونی تعلق ہوں یا دل کے تعلق۔
کوئی انسان کتنا ہی اکیلا کیوں نہ ہو، اس کے پاس کوئی ایک قریبی رشتہ ضرور موجود ہوتا ہے۔
والدین ، بہن بھائی، دوست، استاد، راہنما وغيره.
ضروری نہیں کہ ہر محبت میں تاج محل ہی تعمیر کیا
جائے۔
ایک دوسرے کا احساس کر لینا تاج محل بنا لینے سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ پیسے سے سب کچھ خریدا جا سکتا ہو گا، لیکن دل صرف محبت سے خریدے جاتے ہیں🖤💯

TIM_COOK
 

سب سے بڑا تحفہ جو آپ کسی کو دے سکتے ہیں وہ ہے آپ کا وقت، آپ کی توجہ، آپ کی محبت اور آپ کی فکر"
.
~جوئل اوسٹین~💯

TIM_COOK
 

تم کسی دن
اگر مجھے کھو بھی دو،
تو میرے کھونے کو
اپنی قسمت کا لکھا سمجھ کر
قبول مت کرنا
میں خسارہ نہیں ہوں،
محبت ہوں
یاد رکھنا
قسمت میں چیزوں کے خسارے ہوتے ہیں،
محبتوں کے نہیں۔۔🖤

TIM_COOK
 

کچھ محبتیں خوبصورت احساس میں لپٹی ہوتی ہیں
اُن کا کھونے پانے، نفع نقصان یا ہجر وصال سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا...!!

TIM_COOK
 

کاٹا ھے آستین کے سانپوں نے اس قدر
میں سامنے رکھی ھوئی رسی سے ڈر گیا😑

TIM_COOK
 

خاموشی آپ کو مزید تذلیل سے بچالیتی ہے 🤞💯

TIM_COOK
 

ہم کسی کے دل میں جھانک
نہیں سکتے اور نا ہی جان سکتے
ہیں کہ کون ہمارے ساتھ کتنا مخلص ہے
لیکن وقت اور رویے
جلد ہی احساس دلا دیتے ہیں...🤞💯

TIM_COOK
 

انسان کے اب تک کے تمام گھڑے ہوئے مفروضوں میں سب سے بڑا احمقانہ مطالبہ یہ ہے کہ کوئی ہم سے محبت کرے۔
➖ فریڈرک نطشے

TIM_COOK
 

وہ میری آنکھ سے نکلا ہوا ہجرت زدہ شخص
ایسی محفوظ پناہ گاہوں کو ترستا تو ہو _گا😶🤐

TIM_COOK
 

کاش کارِ جہاں سے فرصت هو
ھم تمھیں اہتمام سے سوچیں😶✨

TIM_COOK
 

ہم کو روزی کھینچ لائی، شہر کے صحراؤں میں
پھول، تتلی، ایک لڑکی، رہ گئے سب گاؤں میں۔🙂🍁

TIM_COOK
 

بڑے راز پوشیدہ ہیں اِس تنہا پسندی میں
یہ مت سمجھو کہ دیوانے جہاں دیدہ نہیں ہوتے
تعجب ہی کیا اگر کچھ لوگ مجھ سے ناخوش ہیں
بہت سے لوگ دنیا میں پسندیدہ بھی نہیں ہوتے
🖤

TIM_COOK
 

اس وقت تو یوں لگتا ہے اب کچھ بھی نہیں ہے
مہتاب نہ سورج، نہ اندھیرا نہ سویرا
آنکھوں کے دریچوں پہ کسی حسن کی چلمن
اور دل کی پناہوں میں کسی درد کا ڈیرا
ممکن ہے کوئی وہم تھا، ممکن ہے سنا ہو
گلیوں میں کسی چاپ کا اک آخری پھیرا
شاخوں میں خیالوں کے گھنے پیڑ کی شاید
اب آ کے کرے گا نہ کوئی خواب بسیرا
اک بَیر، نہ اک مہر، نہ اک ربط نہ رشتہ
اپنا کوئی تیرا، نہ پرایا کوئی میرا
مانا کہ یہ سنسان گھڑی سخت کڑی ہے
لیکن مرے دل یہ تو فقط اک ہی گھڑی ہے
ہمت کرو جینے کو تو اک عمر پڑی ہے
.
فیض احمد فیض🖤✨

TIM_COOK
 

1926 میں، ایک بیمار شخص ایک مشہور ماہر نفسیات کے پاس گیا، اس نے ڈپریشن کی ایک نامعلوم وجہ کی شکایت کی، جو اس کی نیند کی کمی کا سبب تھی۔
اس کا معائنہ کرنے کے بعد، ڈاکٹر نے اسے مزاحیہ سٹرپس پڑھنے کا مشورہ دیا، اور اس پر زور دیتے ہوئے کہا:
آپ کو میخائل زوشینکو کو پڑھنا چاہئے، اور ڈپریشن آپ کو چھوڑ دے گا۔
مریض نے اس کی طرف دیکھا اور ایک آہ بھر کر کہا:
میں میخائل زوشینکو ہوں، ڈاکٹر!
Book: Before Sunrise
Writer: Mikhail Zoshchenko

TIM_COOK
 

اسکی مسکراہٹ پر ایک دیوان لکھا جاۓ گا۔۔۔
اور ہونٹوں کو شرارت کا عنوان لکھا جاۓ گا۔۔🖤✨