Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

تُو نے بھی اپنے خدّ و خال ، جانے کہاں گنوا دیے
میں نے بھی اپنے خواب کو ، جانے کہاں گنوا دیا
تُو میرا حوصلہ تو دیکھ ، میں ھی کب اپنے ساتھ ھُوں
تُو میرا کربِِ جاں تو دیکھ ، میں نے تجھے بُھلا دیا
"جون ایلیاء"

TIM_COOK
 

جب میں تمہیں نشاطِ محبت نہ دے سکا
غم میں کبھی ٫ سُکونِ رفاقت نہ دے سکا
جب میرے سب چراغِ تمنا ٫ ھَوا کے ھیں
جب میرے سارے خواب ٫ کسی بے وفا کے ھیں
پھر مجھ کو چاھنے کا ٫ تمہیں کوئی حق نہیں
تنہا کراھنے کا ٫ تمہیں کوئی حق نہیں
”جون ایلیاء“

TIM_COOK
 

جب دُنیا پریمی اور پیتم کو مِلنے نہیں دیتی تو دِل کا ساز تڑپ اُٹھتا ھے اور قدرت گیت بناتی ھے۔ سب سے پہلے آواز بنی ، آواز کے اُتار چڑھاؤ سے سُر بنے ، سُروں کے سنجوگ سے بول نے جنم لیا اور پھر راگ کی ڈوری میں بندھ کر بول گیت بن گئے
.
"میرا جی"✨

TIM_COOK
 

"محبت کرنا اور انتظار کرنا ایک جیسی چیز ھرگز نہیں ھے۔ کیونکہ ھر کوئی پیار کر سکتا ھے لیکن ھر کوئی انتظار نہیں کر سکتا۔"
"دوستوفسکی"

TIM_COOK
 

کسی نے مُڑ کے ھی دیکھا ٫ نہ حَسرتیں پالیں
بِچھڑنے والے ٫ بڑے اِتفاق سے بِِچھڑے🤞✨

TIM_COOK
 

اُس نظر میں دیے جلے ھی نہیں
یا اِن آنکھوں کے دن پِھرے ھی نہیں
جانے کیا تشنگی ادھر لے آئی
ھم تو اِن روز و شب کے تھے ھی نہیں
عمر وارفتگی کی تھی لیکن
اک ھنَسی تھی جو ھم ھَنسے ھی نہیں
جانے والے تو جا نہ پائے مگر
جن کو رُکنا تھا وہ رُکے ھی نہیں
.
"عزم بہزاد"

TIM_COOK
 

برف گِرتی رھے
آگ جلتی رھے
آگ جلتی رھے
رات ڈَھلتی رھے
رات بھر ھم یونہی
رَقص کرتے رھیں
نیند تنہا کھڑی
ھاتھ مَلتی رھے
برف کے ھاتھ
پیانو بجاتے رھیں
جام چلتے رھیں
مئے اُچھلتی رھے
.
"ناصر کاظمی"

TIM_COOK
 

پہلی فرصت میں ٹھکانے لگا دوں گا دل کو
دیر تک لاش کو بوری میں نہیں رکھوں گا🙂

TIM_COOK
 

"اپنے روزمرہ کے معمولات کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں، مثال کے طور پر، ٹی وی پر بیٹھ کر کرسی دیکھیں۔"
زندگی حسین ہے🤐
➖ چارلس بوکوسکی

TIM_COOK
 

ہمیں موسم خزاں کیوں اچھا لگتا ہے، اس لئے کہ ہم وہاں "انجام" کو محسوس کرتے ہیں۔ یعنی ہمیں احساسِ انجام ہونے لگتا ہے۔✨🌚🤍

TIM_COOK
 

Pakistan k semi final me jany ka sapna sapna hi reh gya____😑

TIM_COOK
 

قبروں میں نہیں ہم کو کتابوں میں اتارو
ہم لوگ محبت کی کہانی میں مرے ہیں🖤

TIM_COOK
 

"میں نے ایک قول پڑھا تھا کہ والدین کے ساتھ ایسے رہو جیسے کوئی خریدا ہوا غلام ہوتا ہے. سر جھکا کے، کسی بھی بات پہ اف نہ کرتے ہوئے. ہر بات پہ جی بسم اللہ کرتے ہوئے.
والدین کی محبت اور احترام دنیا کا سب سے پہلا اصول ہے. دنیا میں ہمیں جو لے کر آئے، ہمیں بڑا کیا، ان کا احسان ہم ساری زندگی نہیں اتار سکتے وہ پھر بھی دعائیں دیتے ہیں. دعائیں لینے کے لیے، کندھے جھکائے رکھنے پڑتے ہیں🖤💯

TIM_COOK
 

وہ ضد میں کمرہ بند کر کے روئی تھی
اور جناب ضد میں آ کر پنکھے سے جھول گئے🖤🥀

TIM_COOK
 

مت ڈال میری نیند کے کشکول میں سپنے
اب مجھ سے ترے بوجھ اٹھائے نہيں جاتے
.
ہم لوگ مزاروں کے چراغوں کی طرح ہیں
روشن کیۓجاتے ہیں بجھائے نہيں جاتے!!

TIM_COOK
 

’’ ہم جو زندگی گزار رہے ہیں وہ پیانو سے بہت ملتی جلتی ہے کالی چابیاں اداسی اور غم کے لمحات کی نمائندگی کرتی ہیں اور سفید چابیاں خوشی اور مسرت کے لمحات کی نمائندگی کرتی ہیں، خوبصورت ترین موسیقی بجانے کے لیے آپ کو ان کو ایک ساتھ بجانا چاہیے دھنیں صرف سفید چابیوں سے مکمل نہیں ہوتیں- اور اسی طرح زندگی کے خوشی اور غم کے لمحات بھی مکمل اور میٹھے ہونے کے لیے ہوتے ہیں. ۔۔۔۔🫀🍂💯

TIM_COOK
 

نہ دید ہے نہ سخن،
اب نہ حرف ہے نہ پیام،
کوئی بھی حیلۂ تسکیں نہیں،
اور آس بہت ہے!
امیدِ یار ،نظر کا مزاج، درد کا رنگ،
تم آج کچھ بھی نہ پوچھو،
کہ دل اداس بہت ہے۔
~فیض احمد فیض

TIM_COOK
 

تم دھیرے دھیرے مرنے لگتے ہو،اگر تم سفر نہیں کرتے، اگر تم مطالعہ نہیں کرتے، اگر تم زندگی کی آوازوں کو نہیں سنتے،اگر تم خود کو نہیں سراہتے، اگر تم اپنی لگی بندھی زندگی کے غلام بن جاتےہو، روز انہی راستوں پر چلتے ہو، اگر تم اپنی روٹین تبدیل نہیں کرتے، اگر تم مختلف رنگ نہیں پہنتے یا تم ان لوگوں سے بات نہیں کرتے جنہیں تم نہیں جانتے تم دھیرے دھیرے مرنے لگتے ہو🥀

TIM_COOK
 

اندرونی غم اور بیرونی پریشانیاں جوانی کھا جاتی ہیں🍁🍂سفر ضروری ہے زندگی کی تلخیوں سے فرار کے لئے

TIM_COOK
 

دیکھ اے عمر رواں خواہشیں رہ جائیں گی اور تم گزر جاؤ گی چپکے سے🍁
وقت اور حالات اجازت نہیں دیتے ورنہ ؛ ہم تم سے کہتے کہ چلو آؤ
کسی برف سے ڈھکے پہاڑ کے دامن میں زرد پتوں سے ڈھکے کسی بینچ پر
بیٹھ کر چاۓ پیتے ہیں۔تم اپنے سکھ کی بات کرنا ہم اپنے دکھ سنائیں گے
اس وقت کے ڈوبتے سورج کو ہم تیرے نام کریں کبھی وقت ملے تو ہم ان لمحوں کو زنجیر کریں 🥀