- These Lines Made My Heart Melt >>>♡
-"میرے دکھ اس قابل نہیں تھے کہ کوئی سنتا، مگر میرے رب نے سنے یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں اس کا اچھا بندا نہیں ہوں"- 🥺
بندہ کتنا ہی کامل علم حاصل کر لے علم کے مقابلے میں وہ جاہل ہی ھے
اس لئے اے چاہیئے کہ وہ ہمیشہ یہ سمجھے "میں کچھ نہیں جانتا"
کیونکہ بندہ بندگی کےعلم کے سوا کچھ نہیں سیکھ سکتا
ایک شعر کا مفہوم:
علم کے ادراک سے عاجز رہنا ہی علم کا ادراک ھے
نیکیوں کی راہ سے ہٹ جانا شرک کے برابر ہے
(کشف المحجوب)
🖤🥀
"میری خواہش ہے کہ تمہیں اس بات سے شناسائی ہو جائے کہ تم میری روح کا آخری خواب رہے ہو."
چارلس ڈکنز
تمہاری آغوش پھولوں کا وہ بستر ہے
جہاں صدیاں گزاری جا سکتی ہیں
جہاں زمانوں کی تھکن اتاری جا سکتی ہے🖤✨
شام کے سانولے چہرے کو نکھارا جائے
کیوں نہ ساغر سے کوئی چاند ابھارا جائے
راس آیا نہیں تسکین کا ساحل کوئی
پھر مجھے پیاس کے دریا میں اتارا جائے
مہربان تیری نظر، تیری ادائیں قاتل
تجھ کو کس نام سے اے دوست پکارا جائے🙂
قتیل شفائ
ہم جیسـےتھے، ویسـے ہی نظر آئے
، سـو ہم پر
اے دوسـت اداکاری کے موســم نہیں آئے✨
بُھول جانا ایک اچھی عادت ہے
لوگوں کے بُرے رویے، بُرے سلوک، پریشانی والی یادیں، مُشکل حالات بُھول جائیں
اور نئے سرے سے نئے عزم سے زندگی شُروع کریں...🖤✨
سحر ہوئی تو تجسس کی راکھ اڑنے لگی۔۔
بس ایک رات میں دل سے اتر چکا تھا کوئی۔۔!!
ہم اس کو چاہنے پہنچے تو ہم کو علم ہوا
یہ کارِ خیر بہت پہلے کر چکا تھا کوئی۔۔!!🥀 🖤
جس کو دیکھو کال یا تصویر کے چکر میں ھے
عشق بھی تعویذ والے پیر کے چکر میں ھے
ہوش میں مجنوں ملے گا جھنگ کے بازار میں ۔
چھوڑ کر لیلیٰ کو اب وہ ہیر کے چکر میں ھے🙂
میں کبھی پیدا نہیں کر سکا، کوئی ایسی وجہ جو تمہیں اتنا بےقرار کردے کہ تم ساری مصروفیات چھوڑ کر مجھ سے رابطہ کرو😓
کچھ جگہیں کچھ یادیں ایسی ہوتی ہیں جن سے پیچھا چھڑاتے چھڑاتے انسان کی پوری زندگی ختم ہوجاتی ہے، کچھ وعدے کچھ قسمیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر انسان بار بار توڑ دیتا ہے اور بدلے میں پہلے سے زیادہ دکھ اپنی ذات میں سمیٹ لیتا ہے🖤✨
اگر کسی کو اذیت کے دہانے پر لانا ہے تو ہمدرد بن کے بہت پرواہ کر کے چھوڑ دو، لاتعلق ہو جاؤ🖤
مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
پائی پائی حساب لیجیے گا
آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا
"جون ایلیاء"
Remembering Jaun Elia on his death anniversary 🖤
زندگی کس طرح بسر ہوگی؟
دل نہیں لگ رہا محبت میں۔
لكڑی سے بنا
ھماری زندگی کا تھیٹر
آھستہ آھستہ جل رھا ھے۔
گھڑی کی ٹِک ٹِک
حیات کا دورانیہ
مختصر کیے جا رھی ھے۔
ھمارے دِن اختتام پذیر ھیں
ھماری راتیں گِنی جا چُکی ھیں
تو کیوں نہ ھم
اپنی رّوحوں کے دروازے کھول کر
اپنے دِن اور رات
محبت سے حَسین بنا لیں۔
🖤✨
تنہائیوں میں جب بھی ، طبیعت ھُوئی اُداس
سینے پہ ھاتھ رکھ کے ، تُجھے یاد کر لیا
تُم تو کہو گے موت ، مگر ھم نے زیست کو
جُملہ تکلّفات سے ، آزاد کر لیا
"عبدُالحمّید عدم"
دِل یہ بھی چاھتا ھے ، ھِجراں کے موسموں میں
کچھ قُربتوں کی یادیں ، ھم دُور پار بھیجیں
دِل یہ بھی چاھتا ھے ، پردے میں ھم سُخن کے
دیوانگی کی باتیں ، دیوانہ وار بھیجیں
دِل یہ بھی چاھتا ھے ، جب بے اثر ھو سب کچھ
تُجھ کو بنا کے قاصِد ، اے یادِ یار بھیجیں
دِل یہ بھی چاھتا ھے ، یا چُپ کا زھر پی لیں
یا دامن و گریباں ، ھم تار تار بھیجیں
دِل جو بھی چاھتا ھے ، لیکن فراز سوچو
ھم طوقِ آشنائی ، کیسے اُتار بھیجیں ؟؟
.
"احمّد فراز"
خُدا نام ھے خالقِ کل کا۔ لیکن مذھب والوں نے اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے ھر ٹکڑے کا نام علیحدہ علیحدہ خُدا رکھ لیا ھے۔ میں سمجھتا ھُوں خدا نام ھے "محبت" کا اور محبت ھی سے کائنات کو معمُور ھونا چاھیے کہ یہی ھے اَصل مفہوم خُدا کے محیط ھونے کا.
.
"علامہ نیاز فتح پوری"
مَن و یزدان" سے اقتباس✨
دی شیخ با چراغ ھمی گشت گردِ شہر
کز دیو و دد ملولم و انسانم آرزوست
.
کل ایک شیخ چراغ لیے سارے شہر کے گِرد گُھوما کیا اور کہتا رھا کہ میں شیطانوں اور دَرندوں سے مَلول ھُوں اور کسی اِنسان کا آزرو مَند ھُوں۔
.
"جلالُ الدین رُومی"✨
کوئی خواب دشتِ فِراق میں
سَرِ شام چہرہ کشا ھُوا
میری چشمِ تر میں رُکا نہیں
کہ تھا رَتجگوں کا ڈَسا ھُوا
.
تیری چَشمِ خُوش کی پناہ میں
کسی خواب زار کی راہ میں
میرے غم کا چاند ٹھہر گیا
کہ تھا رات بھر کا تھکا ھُوا
.
"امجد اسلام امجد"
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain