Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

ھمارے شوق کے ٫ آسُودہ و خوشحال ھونے تک
تمہارے عارض و گیسو کا سودا ٫ ھو چکا ھو گا
جون ایلیاء"

TIM_COOK
 

تُم حقیقت نہیں ھو ، حسرت ھو
جو مِلے خواب میں ، وہ دولت ھو
کِس طرح ، چھوڑ دُوں تمہیں جاناں
تم ، میری زندگی کی عادت ھو
"جون ایلیاء"

TIM_COOK
 

یوں جو تکتا ھے ، آسمان کو تُو
کوئی رھتا ھے ، آسمان میں کیا؟؟
یہ مجھے چین ، کیوں نہیں پڑتا ؟؟
ایک ھی شخص تھا ، جہان میں کیا ؟؟
"جون ایلیاء"

TIM_COOK
 

تمہارا شکریہ !!
میں یہ کبھی نہیں مان سکتا کہ جون ایلیاء مَر گئے اِس لیے کہ اگر میں یہ مان لوں تو پھر تمہیں جو کچھ ماننا پڑے گا تم اُس کے لیے ھرگز ھرگز تیار نہیں ھو گے۔
کیا کہا ؟ تم سب کچھ ماننے کے لیے تیار ھو۔ اچھا تو پھر سنو اگر میں یہ مان لوں کہ جون ایلیاء مَر گئے تو پھر تمہیں یہ ماننا پڑے گا کہ آج ایک سقراط مر گیا ، ھومر مر گیا ، تاسیس ملیٹی ھاں وہ بھی گیا ، ارسطو۔۔۔۔۔ وہ بھی ھاں ، ھاں ، وہ بھی گیا، اِبنِ مسکویہ ، فارابی ، اِبنُ رُشد ، بُو علی سینا ، طوسی ، خیام ، سعدی ، عرفی ، رُومی، نطشے ، برٹرینڈ رَسل ، برنارڈ شا، یہ سب مر گئے ایک پُوری کی پُوری بستی فنا کے گھاٹ اُتر گئی۔
"جون ایلیاء"
"فرنُود" سے اِقتباس

TIM_COOK
 

گرفت ہمیشہ ڈھیلی رکھیں
جسے محبت پابند نہ کر پائے
اسے طاقت بھی محفوظ نہیں رکھ سکتی 🙂🍁

TIM_COOK
 

اس واسطے لوگوں کو سنائی نہیں دیتے
ہم آہ تو بھرتے ہیں دہائی نہیں دیتے
.
یادوں کی ہے اک بزم سجی خانۂ دل میں
اس بزم میں غیروں کو رسائی نہیں دیتے
🖤✨

TIM_COOK
 

اگر کوئی عورت خاموش بیٹھی ہے تو احتیاطاً اس کی نبض چیک کر لیں۔
مشتاق احمد یوسفی

TIM_COOK
 

چراغ لے کے کوئی راستے میں بیٹھا تھا
مجھے سفر میں جہاں رات ہونے والی تھی
🖤✨

TIM_COOK
 

ابھی کچھ دیر بانہوں میں رہو یونہی
مہکتے جسم کی مہک محسوس کرنے دو
سنہری لمس کی لذت کو جسم و جاں میں بھرنے دو_یہیں ہونٹوں کے پہلو میں
تھکے ہارے مسافر کوسیراب ھونے دو۔
ذرا سی دیر رُکنے دو..سکوتِ شام کے کچھ پُر سکوں لمحے.تمہارے قرب میں گزریں تو شاید عمر کا باقی سفر آسان ہو جائے
ابھی کچھ دیر بانہوں میں رہو یونہی🫠❤️

TIM_COOK
 

مجھے نہیں معلوم لغت میں امن کا کیا مطلب ہے، مگر میرے ملک میں ایک جنازہ اٹھانے سے دوسرے جنازہ اٹھانے تک کا وقفہ امن کہلاتا ہے.🙂
علامہ طالب جوہری ♥️

TIM_COOK
 

محبت ایک ایسا ولولہ اور دلی سکون ہے جو کچھ دن کے لیے ہی سہی لیکن آپ کو صرف محبوب تک ہی محدود کر دیتا ہے ۔دنیا میں موجود سات ارب آبادی میں صرف آپ کو ایک ہی شخص اپنا دیکھائی دیتا ہے۔۔۔۔💯

TIM_COOK
 

• Common people: Wishing you a long and happy married life.

• A philosopher: By all means marry; if you get a good wife, you'll become happy; if you get a bad one, you'll become a philosopher.
✍️👀

TIM_COOK
 

ان کی صحبت میں گۓ سنبھلے دوبارہ ٹوٹے
ہم کسی شخص کو دے دے کے سہارا ٹوٹے
یہ عجب رسم ہے بالکل نہ سمجھ آئی ہمیں
پیار بھی ہم ہی کریں دل بھی ہمارا ٹوٹے۔۔۔
۔
شب_بخیر😴

TIM_COOK
 

سنو۔۔۔۔۔ !!
یہ اداسیاں کسی بھی موسم کی محتاج نہیں ہوتیں۔۔۔۔۔ !!
یہ تو بس آجاتی ہیں ۔۔۔۔۔ !!
اور ۔۔۔۔۔ !!
انسان پہ چھا جاتی ہیں ۔۔۔۔۔ !!
اکتوبر ہو کہ نومبر ہو ۔۔۔۔۔۔ !!
نومبر ہو یا پھر دسمبر ہو ۔۔۔۔۔ !!
انہیں ان سے کیا لینا ۔۔۔۔۔ !!
ہاں
سرد موسم میں ۔۔۔۔۔ !!
سرد لہجے زیادہ محسوس ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔ !!
اندر کا موسم اچھا ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔ !!
یقین کرو
نومبر ہو ۔۔۔۔۔ دسمبر ہو ۔۔۔۔۔۔۔ سب اچھے ہیں ۔۔۔۔۔!!

TIM_COOK
 

کچھ لوگوں میں اپنی طرف کھینچ لانے کی طاقت ہوتی ہے مگر اپنائے رکھنے کی قوت نہیں
ایسے ہی کچھ رشتے بہت خوبصورت ہوتے ہیں
مگر ان کا کوئی نام نہیں ہوتا
ان پر ھمارا حق خود بخود اس طرح کا ہو جاتا ہے
کہ وہ ہمیں ہر حال میں اپنے ساتھ چاہئے ہوتے ہیں
بغیر کسی لالچ ،
کسی غرض کے،
بس انکا ہماری زندگی میں ہونا ہی ایک سکون،
ایکـ تسلی کا باعث ہوتا ہـے______!

TIM_COOK
 

وہ گاؤں والا ہے اظہار نہیں کر سکتا _____🖤
کہ ایسے لوگ حسیں لڑکیوں سے ڈرتے ہیں _😐

TIM_COOK
 

ہر اس شخص کو چھوڑ دیں جس نے آپ میں کچھ خراب کیا ہے یا آپ کی چمک کو بجھا دیا، ان لوگوں کو چھوڑ دیں جنہوں نے آپ کو مایوس کیا، ان کے ساتھ بات چیت یا جگہ کا اشتراک نہ کریں۔
اپنے دل کو کسی محفوظ جگہ پر منتقل کریں اور اپنی خوشی کو اس جگہ مت تلاش کریں جہاں آپ نے اسے کھو دیا🖤✍️

TIM_COOK
 

میں نے تمہارے بارے میں کسی کو نہیں بتایا لیکن وہ تمہیں میری آنکھوں میں تیرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ میں نے تمہارے بارے میں کسی کو نہیں بتایا لیکن وہ میرے لکھے ہوئے لفظوں میں تمہیں دیکھ سکتے ہیں، کیوں کہ محبت کی خوشبو پوشیدہ نہیں رہ سکتی🖤
~نزار قبانی✨

TIM_COOK
 

تنہائیوں میں جب بھی طبیعت ہوئی اُداس
سینے پہ ہاتھ رکھ کے تُجھے یاد کر لیا
تم بھی تو کچھ حضور کہو تم نے کیا کیا؟
ہم نے تو اپنے آپ کو برباد کر لیا
🖤✨

TIM_COOK
 

میں نے زندگی میں کئی سبق سیکھے۔
مگر جس سبق نے میری زندگی بدل دی وہ ہے
"دستبرداری"
دنیا کی ہر شے سے دستبردار ہو جائیں سکون پا لیں گے۔
ہم ہر چیز کو اپنا سمجھ کر اس پر حق، ملکیت جتانے لگتے ہیں، بس یہیں سے بے سکونی کی ابتداء ہوتی ہے، ہم تو خود بھی اپنے نہیں پھر کوئی چیز ہماری ملکیت کیسے ہو سکتی ہے؟
ہماری تخلیق کا اصل مقصد بس اخلاص اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی ہے🖤✨