Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

" دستور ہے یہ دُنیا کا ، مُخلص شخص بس استعمال ہی ہوتا ہے! ۔ " 🙂

TIM_COOK
 

اسکے پاس نقوش و نگار جیسی عارضی چیزوں کی خوبصورتی نہ تھی، بلکہ
اس کا قلب خوبصورت تھا،
اس کی روح خوبصورت تھی۔
اور جب کوئی اس کو دیکهتا یا جانچتا، تو بےاختیار کہہ اٹھتا:
"من در عشق باشما ہستم
"مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے"♥

TIM_COOK
 

کبھی کبھی ٹھوکریں اچھی ہوتی ہیں ایک تو راستے کی رکاوٹوں کا پتا لگ جاتا ہے اور سب سے بڑھ کر سنبھالنے والے ہاتھوں کا پتا چل جاتا ھے....🖤🙂

TIM_COOK
 

ہر بچھڑنے والا رشتہ ہمارے اندر کسی ایک احساس کو مردہ کر جاتا ہے کچھ لوگ ہمارا یقین دفن کر جاتے ہیں کچھ اعتماد؛ کچھ دوستی؛ کچھ خوشیاں اور کچھ ہماری زندگی_🙂🍁

TIM_COOK
 

مجھ سے بہت سے لوگوں نے اپنا غم بانٹا اور اپنا درد سے بھرا دل ہلکا کیا مگر خوشی بانٹنے کے لیے انہیں ہمیشہ مجھ سے بہتر لوگ مل گئے۔🙂🖤

TIM_COOK
 

موسم بدل رہا ہے اپنا خیال رکھنا کیونکہ۔۔
بدلتے موسم اور لوگ بہت تکلیف دیتے ہیں۔۔🙂🖤

TIM_COOK
 

" یُوں ہی بدنام آستینیں ہیں ، سانپ دِل کے مکین ہوتے ہیں! ۔ " 🙂

TIM_COOK
 

میں نے اپنی زندگی میں اتنا جان لیا ہے کہ اس زمانے میں ایک خدا مخلص ہے اور دوسری ماں 🖤💯

TIM_COOK
 

ایک وقت تھا جب رونقیں پسند تھیں۔۔۔۔ ہر بات پر ہنسنا پسند تھا ، بے وجہ سب کو تنگ کرنا پسند تھا۔۔۔ اور اب وحشت ہوتی ہے اِنسانوں سے ، اُن کے میٹھے لہجوں سے اُن کے رویوں سے! ۔ 🖤🙂

TIM_COOK
 

" کِسی کا الوداع کہنا خالی اک لفظ نہیں بلکہ ؛ ایک پُورا زمانہ ہوتا ہے جو الوداع ہو جاتا ہے ، الوداع کہنے سے صرف ایک اِنسان ہی پرایا نہیں ہوتا بلکہ ؛ پرائے ہو جاتے ہیں بُہت سے لوگ ، سڑکیں ، گلیاں ، کُچھ گانے ، کِتابیں ، احساسات ، جذبات اور روح ، پرائے ہو جاتے ہیں وہ خُمار میں ڈُوبے دِن و رات ، موسم اور ہنسی قہقہے ، کوئی گاؤں ، شہر ، مُحلہ ، عِلاقہ ، اور ہر وہ چیز جو اُس بِچھڑنے والے شخص سے منسُوب ہوتی ہے! ۔ " 🙂

TIM_COOK
 

پریشانیاں، دکھ، درد یہ سب انسان کے خاموش استاد ہیں جو انسان کو اس دنیا میں رہنے کا ہنر سکھاتے ہیں 🙂

TIM_COOK
 

" ایک دِن یُوں ہی کِسی شام تُمہارے فون کی گھنٹی بجے گی کہ ؛ وہ شخص جو بھلے دِنوں کا ساتھی تھا وہ نہیں رہا! ۔ " 🙂

TIM_COOK
 

" وہ جذباتی سا لڑکا اب اِتنا سیانا ہوگیا ہے کہ ؛ ناپسندیدہ رویوں پر اب شِکایت نہیں کرتا ، چھوڑنے والوں کی منتیں نہیں کرتا ۔۔۔ بلکہ ؛ خود ہی دُور ہو جایا کرتا ہے! ۔ " 🙂

TIM_COOK
 

تمام نقصانات قابل تلافی ہیں ہر دکھ کا مداوا ہوسکتا ہے،مگر آپ کی زندگی کے وہ ماہ وہ سال جو دوسروں کو خوش کرنے میں ضائع ہوگۓ ہیں ان کا ازالہ نا ممکن ہے💯🙂

TIM_COOK
 

" اب کوئی بات نہ بھی کرے تو چلتا ہے! ۔ " 🙃

TIM_COOK
 

دیکھے ہُوئے تو خیر اُسے مُدّتیں ہُوئیں ، اُس کو سُنے ہُوئے بھی زمانہ گُزر گیا! 🙂

TIM_COOK
 

تمہارے تلخ الفاظ اور وائس نوٹ میں نے سنبھال کر رکھے ہیں تاکہ ان کو پڑھ کر اس اذیت کو تازہ رکھوں جو تم نے مجھے دی اور اپنے فیصلے پر مزید ثابت قدمی سے قائم رہوں۔۔۔🙂💯

TIM_COOK
 

اس قدر فرضی سہاروں کے باوجود بھی نجانے کیوں مجھے میسر نہیں آ رہا وہ کاندھا
جس پہ سر رکھنا ہے مجھے😞😑

TIM_COOK
 

پاکستان میں تمام فرقوں کے آپسی لاکھ اختلافات اپنی جگہ
مگر اتفاق امہ کی سب سے عظیم مثال یہ ہے کہ
4 بیویوں اور 70 حوروں والی بات پر سب ہی متفق ہیں🤭🤐💯

TIM_COOK
 

تمہارا خدا تمہارا خوف ھے. وہ تمھارے خوف کا ھی ایک روپ ھے۔ جب تم خوفزدہ ہوتے ہو تو تب تم یاد کرتے ہو اور جب خوف نہیں رہتا تو تم بھول جاتے ہو.
جب تم سُکھی ھوتے ھو اس کی یاد ہی نہیں آتی. جب دکھ گھیر لیتے ہیں تو ایک دم " خدا, خدا" رٹنے لگتے ھو ۔
نہیں تم خدا کو نہیں مانتے !!!
تمہارا ماننا تمہاری ہوشیاری ھے ، تمہاری چالاکی ھے ، تمہارا ماننا تمہارے دل کی آواز نہیں تمہاری ضرورت اور خواہش ہی کی گونج ھے ۔
جب تمہیں ضرورت پڑتی ہے تم ماننے والے بن جاتے ھو ۔
جب ضرورت پوری ہو جاتی ھے ، تو تمہارے ایمان کا پول کھُل جاتا ھے ۔
💯