Reply on time, say good morning, entertain her 24/7, then you’re finally considered ‘LOYAL.’ Sounds like you’re her customer support agent, working for free 🧠
رابطے میں تاخیر، باتوں میں ٹال مٹول اور ہر بار صرف صبر کی امید - یہ وہ چیزیں ہیں جو دل میں موجود محبت کو آہستہ آہستہ مٹا دیتی ہیں، انسان تھک جاتا ہے جب اُس کی اہمیت صرف لفظوں میں ہو، عمل میں نہیں۔ ۔ پھر وہی شخص جو دل کے سب سے قریب تھا، دل سے اُتر جاتا ہے... خاموشی سے، بے آواز 🍂
بتاؤ کیسا لگتا ہے کسی کو حاصل کر کے کھو دینا کسی کے ساتھ تو چلنا مگر اس کا نہ ہو پانا خود ہی کو کوستے رہنا...... مگر اس کو کچھ نہ کہنا.... خود ہی گرنا خود ہی سنبھلنا ہنسنا اور رو دینا بتاؤ کیسا لگتا ہے ہجر کی لمبی راتوں میں کسی کی یاد میں رونا کسی کو سوچتے سوچتے اپنی آنکھیں بند کرنا اور اندھیروں میں چلے جانا بتاؤ کیسا لگتا ہے نئے رشتوں میں رنگ جانا مگر کسی کو بھول نہ پانا بتاو کیسا لگتا ہے 🍂
خوابوں کے تعاقب میں ہم اپنی زندگیاں صرف کر دیتے ہیں ، اُن اَن دیکھی منزلوں کی جانب دیوانہ وار ، آبلہ پا چلتے چلتے ، راستے کی صعبتوں کو برداشت کرتے ہیں کہ منزل کو پا سکیں اور کبھی یوں ہوتا ہے کہ وہی منزل خود چل کر ہمارے پاس آ جاتی ہے 🍂