Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

ابھی توجہ کا خُمار سر ہے مگر لوٹ آنا
جب اُتر جائیں نشے سستے تمھارے سارے
🤝

TIM_COOK
 

پھر یوں نہ ہو کہ ہم سے بچھڑ کر تمہاری بھی
ہنستے ہوئے کبھی کوئی تصویر نا بنے
🍃

TIM_COOK
 

سب جان کر بھی اُن کے لیئے ہوں دُعائے بدست
آنکھوں میں دُھول جھونکنے والوں کی خیر ہو
🍂

TIM_COOK
 

Me with that one girl in my imagination
تُم نا آئے ہو، تُم نا آؤ گے، اب تو یادوں کا ہی سہارا ہے
آج پھر ڈائری کا خالی صفحہ تُمہارے نام کر دیا۔
پتا ہے؟ میں نے کئی بار کوشش کی کہ یہ صفحات کسی اور کے لیے لکھوں، مگر قلم ہمیشہ تُمہارے راستے پر مُڑ جاتا ہے۔ تُمہاری یادیں جیسے لفظوں کے بیچ اُڑتی تتلیاں ہوں، جو ہر سطر پر بیٹھ کر اپنی خوشبو چھوڑ جاتی ہیں۔
-
وقت گُزر گیا، موسم بدل گئے، مگر میرے دل کا موسم اب بھی تُمہارے اِنتظار میں رُکا ہوا ہے۔ تُمہاری مُسکراہٹ، تُمہاری باتوں کا انداز، سب کُچھ جیسے لفظوں میں قید ہو کر ڈائری کے صفحات میں سانس لیتا ہے۔
-
شاید یہ صفحے کسی دن پِیلے ہو جائیں، مگر تُمہاری یادوں کا رنگ کبھی مدّھم نہیں پڑے گا۔ وقت اور فاصلے چاہے کتنے ہی بڑھ جائیں ۔۔۔یہ ڈائری ہمیشہ تُمہارے نام لکھی جاتی رہے گی
🍂

TIM_COOK
 

ہجٗوم ہے لوگوں کا تُم کہاں ہو
🍂

TIM_COOK
 

"میں اُن اجنبیوں میں سے ہوں جو ہمیشہ تنہائی کی طرف بھاگتے ہیں،
جو سردیوں کے عاشق ہیں، اور معاشرتی چاپلوسی اور منافقت سے نفرت کرتے ہیں،
کتابوں اور کہانیوں کے دیوانے، ہمیشہ تہواروں اور مواقع سے غائب رہتے ہیں
🍂

TIM_COOK
 

بہت دیر بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ انسان کو صرف لمحوں کو تھامے رکھنا چاہیے، کیونکہ حقیقت میں ہمارے پاس صرف وہی ہوتے ہیں
🍂

TIM_COOK
 

ہم انسانوں کے پاس جو اختیارات ہیں اُن میں سے بدترین "ترک تعلق" ہے،
اور کبھی کبھی بہترین بھی
" ترک تعلق" ہی ہے
🍂

TIM_COOK
 

خسارہ ہے ہر وہ شخص ، ہر وہ احساس. ہر وہ جگہ
جس کی قیمت آپکا ذہنی سکون ہو
🍂

TIM_COOK
 

اتنی بے کیف نہ ہوتی یہ گزرگاہ ِحیات
تم کسی موڑ پہ مل جاتے تو، اچھا ہوتا
🍂

TIM_COOK
 

آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گا
🍃

TIM_COOK
 

ہم سب نے کسی نہ کسی حادثے کے بعد لوگوں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیا ہے اور پھر ہم اپنی باتیں دل میں رکھ کر اپنے دل کو تھکا دیتے ہیں ۔۔
🖤

TIM_COOK
 

"کچھ سادہ دل بزرگ، جن کے پاس علم کی دولت نہیں، مگر ایک ہی عورت کے لیے عمر بھر کا وفادار دل رکھتے ہیں"

TIM_COOK
 

دنیا کی بہترین مہک من پسند شخص کی ہوتی ہے
🍂

TIM_COOK
 

کچھ چیزیں ہمیشہ ناقابل
برداشت ہی
رہتی ہیں
جیسا کہ
اونچی آواز
احساس سے عاری پتھر دل
منافقت میں لپٹے یقین کا قصیدہ پڑھتے انسان
ٹھنڈی چائے
روح تک کو گھائل کردینے والے تلخ الفاظ
آدھی بات
وقت سے پہلے بدلتا چہرہ
🍂

TIM_COOK
 

تنہا ہار جاؤ لیکن سہاروں کے عادی نہ بنو
🍂

TIM_COOK
 

میں ان لوگوں کے لیے مکمل بے حس ہوں جنہوں نے میری ذرا سی بھی تذلیل کی
🍃

TIM_COOK
 

ہر دل میں اترنے کی چاہت ہم نہیں رکھتے
🍂

TIM_COOK
 

چیخ کر مَت بتائیے کہ آپ مُوجُود ہیں، آپ کے چاہنے والے آپ کو اندھیرے میں بھی ڈُھونڈ لیں گے
🍂

TIM_COOK
 

تُم اب تک منافق دِلوں میں رہی ہو،
میرے دِل کی آب و ہوا مختلف ہے
🍃