Bekhudi besabab ni Ghalib kuch to ha jiski parda dari ha 🔥
"اس دنیا کے ہنگاموں میں اگر آپ کو کوئی ایسا شخص مل جائے جو آپ کو سمجھتا بھی ہو تو اس کو لازمی تھامو ، ان تمام لوگوں کے مقابلے میں جو ہمیں بالکل نہیں سمجھتے اور ان کی تعداد بے شمار ہے"
✔️
دکھائی دیتی ہیں خوابوں میں گم شدہ چیزیں
کہاں خسارہ خیالات سے نکلتا ہے
🍂
اس کے وصال کے لئے اپنے کمال کے لئے
حالتِ دل کہ تھی خراب، اور خراب کی گئی
🍂
-I may act strong but deep inside:
ضبط کا حوصلہ نہیں باقی
🍂
تیرے جانے کے بعد بھی میں نے
تیری خوشبو سے گفتگو کی ہے
جون ایلیاء
تم یہ کیسے کہہ سکتے ہو کہ تمہیں مجھ سے محبت ہے؟ جب کہ میں نے اس بات کو سہا ہے کہ میری موجودگی یا غیر موجودگی تمہاری دنیا میں کوئی خلل پیدا نہیں کرتی میرا دکھ اور اذیت میں ہونا تمہیں ذرا سا بھی پریشان نہیں
کرتا تم یہ کیسے کہہ سکتے ہو کہ تمہیں میری فکر ہے۔۔۔
🍂
اپنی زندگی میں رنگ بھرنے کا حق کسی کو نہ دو کیا پتا اس کے پاس سیاہ رنگ کے علاوہ کوئی رنگ نہ هو
✔️
مرجھائے ہوئے پھول بھی خوبصورت ہوتے ہیں کیونکہ وہ محبت دے کر تھکے ہوتے ہیں
🍂
الوداع کی لاج رکھی،
لبوں پہ مسکراہٹ تھی، مگر دل اندر ہی اندر لرز رہا تھا۔
قدم پیچھے رکتے تھے مگر ہمت نے آگے بڑھنے پر مجبور کیا۔
آنسو آنکھوں کے کناروں تک آئے، مگر پلکوں نے ان کی بغاوت دبالی
محبت دل میں تھی، مگر زبان نے خاموشی اوڑھ لی
-
یہ جدائی شاید نصیب کا فیصلہ تھی،
مگر ساتھ گزارے لمحے گواہی دیں گے
کہ ہم نے بچھڑ کر بھی وفا کی
🍂
جانے والوں نے کبھی مڑ کر دیکھا ہی نہیں پیچھے رہ جانے والوں کا دُکھ
🍂
اُس کے گَلے میں جھولتے لاکٹ کے ساتھ میرا دل بھی دائیں بائیں جھومنے لگتا تھا
🍂
ہماری ماؤں نے ہم سے خوبصورت مگر بڑا جھوٹ یہی کہا تھا۔۔
کہ بیٹا! تم اگر اچھے رہو گے تو یہ دنیا بھی تمہارے ساتھ اچھی رہے گی۔
مگر ہماری ماؤں کو خبر کہاں کہ یہ دنیا اُن جیسی رحم دل ہرگز نہیں
🍂
جو چہرہ اُس نے ابتدا میں میرے سامنے ظاہر کیا، مجھے اُس چہرے سے بلا کا عشق تھا، انتہا درجے کی محبت اور مخلصی تھی اُس کے ساتھ 🍃
مگر بعد میں جو دوسرا چہرہ اُس نے عیاں کیا میں اُس سے بالکل ناواقف تھا
🍂
اِس گُھومتی زمیں پہ ، دوبارہ ملیں گے ھم
ھجرت ، فرار، نقل مکانی ، فریب ھے ......!!!
لوگوں میں بھی دیمک کی صلاحیت ہوتی ہے وہ کھا جاتے ہیں دوسروں کو
🍂
When you suddenly realised:
کتنے دن گزر گئے اُس دن کو گزرے ہوئے
🕊️🥀
کُھلے پنجرے میں دیکھا ہے کبھی بیٹھا ہوا پنچھی تمہیں معلوم ہی کب ہے محبت کس کو کہتے ہیں
🍂
شہر میں سختی ہے ترسیل و مئے نوشی پر
اور تُو ہے کہ آنکھیں سرِ عام لئیے پھرتا ہے
🍂
کچھ چیزیں ناقابل برداشت ہوتی ہیں جیسے؛
ٹھنڈی چائے ، تیز آوازیں، انسانوں کا ہجوم ۔
سب مردوں سے بات کرنے والی عورت، اور ہر عورت کو دل دے دینے والا مرد
✔️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain