Amongst all the flowers, She was the prettiest one ✨
ہماری دستیابی کو تم زحمت سمجھتے ہو
کریں گے ہم بھی کنارہ ذرا سی دیر باقی ہے
🤝
جِس طور بھی مِلی رکھ لی بطورِ امانت
ہم نے ذرا بھی خیانت نہ مُحبت میں کی
-
رہے پاگل ہر جَتن مَتن جانتے ہوئے بھی
ہم نے ذرا بھی ذہانت نہ مُحبت میں کی
🍂
تو جو حیراں ہے میرے قید کے افسانوں پر
تو نے دیکھا ہی نہیں اسکا پنجرہ شاید
🍂
میں نے صرف ایک شخص کو کھویا تھا
صرف ایک شخص ،لیکن دنیا اتنی خالی کیوں ہوگئی 🍂
ایسا نہیں کہ بن تیرے ٹھہری رہی حیات
لیکن کٹی ہے ، دل کو میرے کاٹتے ہوئے
🍂
کِسی دن...!!
اچانک کہیں سے نَمُودار ہو...!!
ہاتھ تَھام کر کہو...!!
چلو...!!
تُمہاری تمام تَر خواہشات...!!
پُورا ہونے کا وقت ہُوا چاہتا ہے...!!
-
سِینے سے لگا کر کہو...!!
-
سخت حَبس زَدہ دن ہیں...!!
میرے جِسم و جَاں میں...!!
جیسے اِک سُلگتی پیاس ہے...!!
تُم بَرَس جاؤ مُجھ پہ سَاون کی طرح
🍂
یہ تو سُنا تھا کہ اِنتظار میں گھڑی آہستہ چلا کرتی ہے
ہم نے بِھی آزمائش کی ہے تیرے اِنتظار میں
🍂
جانے کہاں بسے گی تو
جانے کہاں رہوں گا میں
🍂
حصار آنکھوں کا ہو ،
یادوں کا ہو
محبت کا ہو
احساس کا ہو ،
یا دل سے نکلی ہوئی دعا کا
خوش قسمت ہے وہ
جو ایسے کسی بھی حصار میں ہے
🍂
ایک ہی شخص تھا جس کے واسطے ہم کو
زندگی اچھی لگتی تھی جینا نعمت لگتا تھا..❤
تم جو ہوتے میسر تو ہم بھی کہتے، محبت کرنے کی شے ہے سبھی کیجیے
🍂
میں تھا ہی نہیں اُس کی کہانی میں
یونہی بے وجہ اک کردار نبھاتا رہا
🍂
روح سے روح کی کشش جانتے ہو؟
بغیر ملاقات کے بھی محبت ہو جانا
🍂
مجھے حیرت ہے کہ
وصل کے چند سالوں میں
تمہیں میں نے کس قدر
حافظے میں رکھا
کس قدر چاہا
اور اب دکھ ہے
بہت غم ہے کہ
وہی یادیں میرا دل
نگلتی جا رہی ہیں
🍂
اک شخص کی خاطر کوئی کتنا ٹوٹے
🍂
تمام سڑکیں ہمارے سفر کے لیے تیار نہیں ہوتیں۔وہ تمام جگہیں جہاں سے ہم بھاگتے ہیں ہمارے لیے موزوں نہیں ہوتیں۔ ہر قیام کا مطلب محبت نہیں ہوتا۔ اور نہ ہی ہر خدا حافظ کا مطلب جدائی ہوتا ہے۔
تمام دل رہنے کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوتے، اور نہ ہی تمام احساسات جو ہمارے پاس ہوتے ہیں جیے جا سکتے ہیں.تمام کہانیاں ایسی نہیں ہوتی کہ ہم اس کے ہیرو ہو سکتے ہیں.تمام خواہشات ہماری حقیقت کے لیے درست نہیں ہیں.
ان میں سے کچھ ایک امید کے طور پر ہمارے زندہ رہنے کے لیے تخلیق کی گئی ہیں۔۔
🍂
ہم جیسوں کے نعم البدل نہیں ہوتے
🍂
اپنے اَطوار میں کتنا بڑا شاطِر ہو گا
زندگی تجھ سے کبھی جس نے شکایت نہیں کی 🍂
انتظار کسی بھی شخص کی آخری امید ہوتی ہے جو وہ اپنے دل کو تسلی دئیے رکھتا ہے، کبھی کسی پیارے کا انتظار ، کبھی حالات کے بدلنے کا انتظار ، کبھی دعاؤں کی قبولیت کا انتظار اور کبھی موت کا انتظار کے کب یہ سب تکلیفیں ختم ہوں یہ انتظار بھی سانس کی طرح ہے جس دن ختم ہوتا ہے اپنے ساتھ، خوشیاں، سکون اور زندگی ختم کر دیتا ہے
🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain