مجھ کو کسی کا ساتھ نہیں چاہئیے مگر
دِل کو بڑی ہی چاہ تھی کہ تم مجھے ملی ہوتی 🍂
تیرے نا ہونے کا ملال ایک طرف
تو میرا کیوں نہ ہوا یہ سوال ایک طرف،
یقین مان!
میں بہت خوش ہوں! لیکن
جب تم ساتھ تھے وہ دن وہ مہینے وہ سال ایک طرف 🍂
ہم نے مانا کہ ہم اوروں سے الگ تھے لیکن
زرد اتنے تو نہیں تھے ___کہ گرائے جاتے !
🍁
میں تمہیں کبھی نقصان نہیں پہنچاؤں گا چاہے تم نے میری امیدیں توڑ دیں اور مجھے تنہا چھوڑ دیا ہو میری جدائی بھی اتنی ہی خوبصورت ہوگی جتنا تم میرے ساتھ تھے
🍂
آپ بہت جلد یہ جان جائیں گے کہ کوئی پھول کوئی گھر کوئی موسم یہاں تک کہ کوئی دل آپ کے لیے نہیں بنا
🍂
تم سمجھتے ہو بچھڑنا آسان ہے، ہرگز نہیں، زندگی بے رنگ ہوجاتی ہے، اور آنکھیں یعقوب
🍂
محبّت نَہ مِلے تو ہَم میچیور ہوجاتے ہیں، اور اگر مِل جاۓ تو بچے بن جاتے ہیں !!
" یہ طے ہے کہ محبّت ہوجانے کے بَعد ہَم پہلے جیسے نَہیں رہتے"
🍂
تجھ کو کھو کر بھی رہوں ،خلوتِ جاں میں تیری
جیت پائی ہے محبت نے عجب، مات کے ساتھ
🍂
محبت کے موسم گزر گئے
اب دل میں صرف خزاں بستی ہے
🍂
ہم دونوں کو ہم دونوں جیسے تو بہت مِلیں گے، بَس ہم دونوں کو ہم دونوں نہیں مِلیں گے
🍂
کب تلک در پہ کھڑے رہنا ہے، اُن سے پوچھو
کیا وہ محشر کا تماشہ بھی یہیں چاہتے ہیں
🍂
اِک شور کے عالم میں چُپ کا ماحول ہے
🍂
میں نے تمہارا انتظار کیا
جیسے قیدِ تنہائی میں بےگناہ شخص رہائی کا انتظار کرتا ہے
🍂
تمہیں میں اتنا ہی سوچتا ہوں جتنا ایک قیدی فرار ہونے کے نت نئے طریقوں کے بارے میں سوچتا ہے
🍂
اپنے محبوب کا محبوب دیکھنا یہ کیسا عمل ہے۔
میں یہ جاننے میں قاصر رہا کہ یہ اذیتوں کا قہر ہے یا باعثِ سکون کہ وہ ہمارے بغیر خوش ہے 🍂
میری امی جان کہتی ہیں
تم اُن کے بن جاؤ جن کا کوئی نہیں ہوتا۔
کسی کو روتا دیکھو تو اُس کو ہنسا دیا کرو ، کسی کو پریشان دیکھو تو اُسے کہہ دیا کرو اللہ خیر کرے گا، کسی کو اطمینان سے سن لیا کرو ✨
اِس جہاں میں سب سے بڑا قحط بُرے حالات میں ساتھ دینے والوں کی عدم دستیابی ہے
🍂
میں نے کبھی کلائی پہ گھڑی نہیں باندھی اور نہ ہی کبھی ٹی شرٹ پہنی مگر کل اُس کے ساتھ موجود شخص کو دیکھا جس نے گھڑی باندھ اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔
-
آج میں نے بھی گھڑی کلائی پر باندھ لی اور ٹی شرٹ بھی پہن لی،
مگر میں کافی دیر سے بیٹھا خود پہ ہی ہنس رہا کہ یار تم اُس شخص جیسی قسمت کہاں سے لاؤ گے
🍂
"میں نے اُس سے محبت کی... ہاں، میں نے اُس سے ویسی محبت کی جیسی کسی اور عورت سے پہلے کبھی نہ کی۔
وہ مختلف تھی — زندہ دل، دیوانی، دنیا اور خود پر ہنستے ہوئے۔
جب وہ ہنستی تھی، تو مجھے لگتا جیسے کائنات لرز اٹھتی ہے،
اور میرے اندر کی تاریکی پیچھے ہٹنے لگتی۔
میں گھبرا جاتا، بات کرتے ہوئے اٹکنے لگتا
-
میں نے اُس سے محبت کی،
مگر محبت سے ڈرتا رہا،
چھپتا رہا الفاظ کے پیچھے،
بہانے گھڑتا رہا۔
-
اور جب وہ چلی گئی،
تب جا کے سمجھ آیا کہ میں کتنا احمق تھا!
میں نہ اُسے ٹھیک سے چاہ سکا،
نہ ہی اُس سے رک جانے کی جرأت کر سکا!
اور وہ؟
اس نے مڑ کر بھی نہیں دیکھا...
شاید وہ جان گئی تھی
کہ میں اُس کے قابل نہ تھا!"
🍂
مُختصر یہ کہ مضبُوط دل والے بھی تَھک جاتے ہیں 🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain