جب تُمہیں یہ محسوس ہو کہ تُم کسی ایسے شخص کے لیے باعثِ پریشانی بن گئے ہو جس سے تُم محبت کرتے ہو، تو تھوڑا پیچھے ہٹ جاؤ۔ اگر وہ تُمہیں تلاش کرے تو تُم نے اُس پر ظلم کیا ہے، اور اگر نہ کرے، تو خاموشی سے چلے جاؤ۔ - محمود درویش
...اگرچہ ہمارے پاس بےشمار یادیں ہیں — کچھ خوشگوار، کچھ غمگین — مگر ہمیں اختیار نہیں ہوتا کہ ہم کسے یاد رکھیں، یادیں خود اپنا وقت چُن کر ہمیں گھیر لیتی ہیں۔ - ہماری زندگی کے کئی سال یوں ہی پلک جھپکنے میں گزر گئے... ہم جن حالات سے گزرے، انہوں نے ہمیں بدل دیا، ہماری سوچ، ہماری ترجیحات، ہمارا انداز، سب کچھ بدل گیا... حتیٰ کہ ہماری دعائیں بھی بدل گئیں، اور وہ لوگ بھی بدل گئے جن کی زندگـی میں جگہ کبھی خاص ہوا کرتی تھی۔ وہ سال، وہ وقت ہماری ذات کے ہر پہلو کو بدل گئے، یہاں تک کہ ہم اس حالت میں آ پہنچے جو آج ہم ہیں 🍂
Believe me ! It's all about mindset آپ کی زندگی آپکے مائنڈ سیٹ کے مطابق ہی چلتی ہے ۔ جتنا آپکا مائنڈ سیٹ پازیٹو اور وسیع ہوگا، اُتنا آپ حالات میں اور لوکیشن میں اپنے آپکو ہیپنوٹائز ہونے سے بچا پائیں گے۔اور زندگی میں کامیاب ہو پائیں گے ✨
میں پناہ ڈھونڈنا چاہتا ہوں کسی ایسے مقام پر۔۔۔۔۔ جہاں قدرت کے سوا کوئی آواز کوئی منظر نہ ہو جہاں نہ وحشت ہو اور نہ کڑوی دنیا کے لہجے فقط میں اور میرا تخیل ہو !!!