تم بھی لے آنا محبت کی اٹھا کر غزلیں ہم بھی کچھ غم سنائیں گےچلے جائیں گے جس کو بھی ہم تھے میّسر____میّسر نہ ہوا اب کہ تلخی یوں دکھائیں گےچلے جائیں گے 🖤🥀
سنا تھا کہ عقیدت محبت کھا جاتی ہے۔۔ . کل اس کا براہِ راست تجربہ ہسپتال میں ہوا جہاں میں بیماری کے ہاتھوں لاچار کسی اجڑے ہوئے بابے کے سے حلیے میں بیٹھا تھا کہ میری سکول والی کرش اپنے دس سالہ بچے کے ساتھ آن وارد ہوئی۔ مجھے دیکھتے ہی عقیدت و محبت کے ملے جلے جذبات میں بولی بھائی آپ؟؟ بھائی سن کر میرا دل چکنا چور ہوگیا . واقعی عقیدت محبت کھا جاتی ہے 🥲
اندر سے ٹوٹا ہوا شخص کبھی نارمل نظر نہیں آئے گا مطلب یہ کہ اُس کے جذبات میں شدت پائی جائے گی وہ ہنسنے لگے گا تو بُہت زیادہ ہنسے گا،چُپ رہے گا تو گہری خاموشی اِختیار کرلے گا، خود کو لوگوں سے انگیج کرے گا تو بُہت زیادہ انگیج کر لے گا اور تنہا رہے گا تو سائے کو بھی ساتھ برداشت نہیں کرے گا کوئی ایسا ٹوٹا ہوا انسان ملے تو نصیحت نہیں کرتے بس خاموشی سے اُس کو سن لیتے ہیں تاکہ اُس کا دل ہلکا ہو جائے 🖤🥀
اگر کبھی میں گم ہو جاؤں اس ہجوم میں اور معجزہ یہ ہو کہ تمہیں میری یاد ستائے... تو کسی ویران گلی میں تلاش کرنا، شاید پرانی کتابوں کی گرد تلے کہیں میں ملوں، اپنے خوابوں کی راکھ میں لپٹا، خاموشی کا سودا کرتا ہوا 🖤🥀