وقت نہیں رکتا لیکن کہیں نہ کہیں ہم رک جاتے ہیں .! سرخ اینٹوں سے بنے کسی آنگن میں .! یا کسی چھت پر لیٹے تارے گنتے.! ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کہ کب لمحے ہمیں قید کر لیتے ہیں.! کوئی چاۓ کی پیالی ایسی ہوتی ہے جس کا ذائقہ زبان کبھی بھول نہیں پاتی.! کوئی سرگوشی ،کوئی مسکراہٹ ، کوئی مہک ، کوئی قہقہہ ، کوئی آنسو ، کوئی سناٹا ، تمام عمر کے لئے زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے.! پرانی یادوں پر نئی یادیں سجانا در حقیقت ایک مشکل عمل ہے____جبھی تو ہم تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں اور زندگی مسکراتی ہوئی پاس سے گزر جاتی ہے...🍁
ہمارے پرکھوں کو کیا خبر تھی کہ ان کی نسلیں اداس ہونگی ادھیڑ عمری میں مرنے والوں کو کیا پتہ تھا! کہ ان کے لوگوں کی زندگی میں جوان عمری ناپید ہوگی سمے کو بہنے سے کام ہوگا بڑھاپا محو کلام ہوگا ہر ایک چہرے میں راز ہوگا حواس خمسہ کی بدحواسی بس ایک وحشت کا ساز ہوگا زمیں کے اندر آرام گاہوں میں سونے والے مصوروں کو کہاں خبر تھی! کہ بعد ان کے تمام منظر، سبھی تصور ادھورے ہونگے دعائیں عمروں کی دینے والوں کو کیا خبر تھی دراز عمری عذاب ہوگی 🥀
سنو بیشک دنیا میں ہر جگہ جھوٹ اور فریب ہے اور تمہارا دل شکوک وشبہات سے بھرا ہو گا لیکن اس محبت کے بارے میں کبھی بدگمان نہ ہونا جو میں نے تم سے کی هے 🤍✨
مسئلہ صرف محبت نہیں ہوتی ضد بھی نہیں نہ ہی حسن نہ ذہانت نہ انا اور نہ ہی ایک انسان لاتعداد بہترین اور خوبصورت لوگ متبادل کے طور پر دستیاب ہوتے ہیں اور طلبگار بھی پھر مسئلہ ہے کیا؟ " کیمسٹری " جو اس انسان کے ساتھ محسوس ہو چکی ہوتی ہے بس وہی کمی بےچین رکھتی ہے_________!!🖤
کیا وہ مُجھے مل جائے گا؟ ہاں مل جائے گا ۔۔۔۔۔ اس دنیا میں؟ اس دنیا میں ملنا ضروری ہے؟ `مُجھے اس سے محبت ہے میں اُسے کھونا نہیں چاہتا "جو کچھ اس زمین پر کھو گیا ہے وہ جنت میں مل جائے گا 🖤✨