جگہوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی جب وہ ان چہروں سے خالی ہوں جنہیں ہم دل کی گہرائیوں سے پیار کرتے ہیں . وہ کمرے جو کبھی قہقہوں سے گونجتے تھے اب خاموشی کی چادر میں لپٹے ہیں کیونکہ وہ موجود نہیں جن کی سانسوں سے یہ زندہ تھے . وہ گلیاں جو کبھی محبت کے قدموں سے آباد تھیں اب سنسان اور ویران لگتی ہیں کیونکہ وہ چہرے غائب ہیں جن کی وجہ سے یہ خوبصورت تھیں . بے شک جگہوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی جب وہ ان لوگوں سے خالی ہوں جن سے ہم پیار کرتے ہیں 🥀
دستک،، میں اس کی آہٹوں کو جان جاتا ہوں پہچان جاتا ہوں میں اندر سے سماعت بن کے سر تا پا ہمہ تن گوش رہتا ہوں کہ وہ باہر سے دستک دے میں پوچھوں کون؟ وہ بولے محبت ✨
"وہ سارا علم تو ملتا رہے گا آئندہ بھی مگر وہ جو کتابوں میں ملا کرتے تھے سوکھے پھول اور مہکے ہوئے رقعے کتابیں مانگنے گرنے اٹھانے کے بہانے رشتے بنتے تھے ... ان کا کیا ہوگا ؟؟ وہ شاید _____ اب نہیں ہوں گے! " 🥀