کوئی تو رابطے کی صورت ہو، ایک فون کال، ایک میسج ، تمہارا بھیجا ہوا سرخ دھڑکتا ہوا دل❤️ تمہارے شہر سے میرے شہر تک آتے ہوئے بادل☁️ کوئی شناسا جو تمہارا ذکر کرے کوئی بات کچھ بھی ہو جو اداسی کو دور کر سکے پتہ نہیں یہ اداسی ہم خالی ہاتھ رہ جانے والوں سے کیا چاہتی ہے 🥀
خدا سے ملاقات کا حوالہ شاید ایسا نہ ہو جیسا بتایا جاتا ہے شاید سوال صرف یہ نہ ہو کہ زندگی کیسے گزاری بلکہ خدا یہ بھی تو پوچھ سکتا ہے کہ تم پر زندگی کیسے گزری 🥀
پچھلی گلی کے کونے والے سنسان مکان میں بلآخر لوگ بَس گئے ہیں۔ تم تو کہتے تھے کہ برگد کا درخت اس گھر کو بَسنے نہیں دیتا ہے؟ کہ برگد اپنے پُرانے مالک کے انتظار میں ہے۔ وہ اپنے مکان میں کسی اور کو نہیں بساۓ گا۔ . پر نئے مکینوں نے برگد پر جھولا لگایا ہے۔ اُس کی چھاؤں میں چارپائی ڈالی ہے۔ انہوں نے برگد سے دوستی کر لی ہے۔ یا شائد۔۔ یا شاید برگد نے اُن سے دوستی کر لی ہے۔ شائد برگد بھی تھک گیا ہو۔ تنہائی برگد کی شام کا سبب بن رہی ہو، وحشت اسے کھوکلا کر رہی ہو۔ شائد اکیلا پن جڑوں کو کاٹ ڈالتا ہے، دل بوڑھا کر دیتا ہے۔ . ۔ سنو! تم مجھے قصہِ برگد نہ ہونے دینا۔ تم میرے دل کے بوڑھا ہونے سے پہلے لوٹ آنا! 🥀
سب کی اپنی اپنی تھکن ہے ۔ کوئی رشتوں سے تھکا ہوا ہے تو کوئی لہجوں سے اکتایا ہوا ہے، کوئی ذمہ داریوں سے نڈھال ہے تو کوئی ضرورتوں سے پریشان، کوئی اپنی نفسیات سے بھاگ رہا ہے تو کوئی روح کی کھونٹی پر لٹکی خواہشوں کی گٹھڑی سے! 🥀🖤
یہ " بدصورت " لفظ کس قدر سفاک شخص نے تخلیق کیا ہوگا.! یہاں تو ہر کوئی دلنشیں، دلچسپ ہے۔ شاید اس نے سوچا ہی نہیں ہوگا کہ یہ لفظ کسی کے نازک سے دل کو روند بھی سکتا ہے، یہ کسی کے جذبات کو کچل بھی سکتا ہے، یہاں تو ہر شخص قابلِ عزت اور قابلِ محبت ہے ✨ . (سعادت حسن منٹو)