دیکھو مجھے اب میری جگہ سے نہ ہلانا
پھر تم مجھے ترتیب سے رکھ کر نہیں جاتے
.
سو تم مجھے حیرت زدہ آنکھوں سے نہ دیکھو
کچھ لوگ سنبھل جاتے ہیں سب مر نہیں جاتے
🥀
کوشش کا ہر اختیار آزما کر
ہمت کے سارے فرض نبھا کر
دعائیں جب "" کُن "" کا در کھٹکھٹا کر ……
تھک کر وہیں بیٹھ جاتی ہیں !
میں زہن کا رخ موڑ دیتا ہوں.....
کچھ باتیں تقدیر پہ چھوڑ دیتا ہوں
🥀
آخری شخص تجھے پہلی طلب کہتا ہوں
کوئی خواہش بھی ترے بعد نہیں رکھنی ہے
.
یعنی یہ دل تو اجڑ کر بھی بہت اچھا ہے
اب یہ بستی مجھے آباد نہیں رکھنی ہے
🥀
یہ بھی ضرورت ہے۔۔!!
.
کہ جب تم تھک جاؤ
تو ایک پناہ گاہ میسر ہو،
جہاں تم سکون محسوس کرو!
وہ پناہ گاہ۔۔۔
کوئی من پسند انسان،
مترنم لہجے میں کسی کا وائیس میسج
خاص تمہارے لئے لی گئی ،
کِسی کی "مُسکراتی تصویر"
یا کوئی
خوبصورت یاد بھی ہو سکتی ہے
.
یاد رکھو!
یہ عام سی چیزیں بھی
کسی خزانے سے کم نہیں۔۔۔
🖤🥀
کیسے ڈسے گا کون مجھے جانتا ہوں میں
لیکن کسی کا خوف کہاں مانتا ہوں میں
.
جنگل کا ہو یا پھر کسی آستین کا
سانپوں کی ساری نسلوں کو پہچانتا ہوں میں__!!🙂

جسے جہاں بچھڑنا تھا اسے وہیں بچھڑنے دیا
بھلا خدائی کاموں میں مداخلت کیسی 🙂
کوئی بھی مستقل ساتھ نہیں رہتا
ہر تعلق مسافرانہ ہے 🥀
تجھ سے بانٹ کر زندگی کا ہر دکھ آدھا ہو جاتا تھا
اب کہ گفتگو کے وہ سلسلے بھی گئے🥀
زندگی کسی نہ کسی مقام پر سب کیلئے تلخ ہوتی ہے 🥀
ہیں نا مجھے غلط فہمیاں
کہ جب بھی تجھے لکھا، اپنا ہی لکھا 🥀
یادِش بَخیر! جِس پہ کبھی تھی تِری نَظر
وہ دِل کِسی سے میں نے لگایا نَہیں ہنُوز__!!🙂
جب تک اکیلے تھے سب اچھا تھا
جب سے لوگ ملے ہیں سب الجھ سا گیا ہے 🥀
”بہت ایٹیٹیوڈ ہے اس لڑکے میں پتا نہیں خود کو کیا سمجھتا ہے"•
تمہیں نہیں معلوم؟ کیا پتا وہ خود کو کچھ بھی نا سمجھتا ہو؟ اسکو صرف اٹیچمنٹ سے ڈر لگتا ہو؟ اسکو صرف لوگوں سے فاصلہ رکھ کر اپنے دل کو محفوظ رکھنا ہو؟ کیا پتا جس کو آپ ایٹیٹیوڈ اور ایگو سمجھ رہے ہیں وہ اسکی مینٹل ہیلتھ خراب نا کرنے کی ایک وجہ ہو؟
کتنے دکھ کی بات ہے کہ ہماری آنکھیں ایک کروڑ دس لاکھ رنگ دیکھ سکتی ہیں مگر بے وفائی کا رنگ نہیں دیکھ سکتیں 🥀
من چاہے شخص کے ملنے کا خواب شیشے سے زیادہ نازک اور تصور سے زیادہ حسین ہے
🔥
ہم الگ نہیں ہوئے ہمارے دلوں نے ایک دوسرے کی موجودگی کو محسوس کرنا چھوڑ دیا ہے🙂🥀
پہلی محبت،پہلی چاہت،اور پہلی پسندیدگی کے رنگ کبھی مدھم نہیں پڑتے۔اگر وہ محبت تقدیر کی ستم ظریفی سے کہیں ہاتھ چھڑا کر دنیا کے میلے میں گم ہو جائے تو اس چاہت کے نام کا دیا ، ہمیشہ دل کے کسی کونے میں جلتا ہی رہتا ہے۔وہاں منعقد ہونے والی شام غریباں کے چراغوں کو جلانے کے لیے کسی خاص تیل کی ضرورت نہیں ہوتی،کوئی شناسا لہجہ، مانوس سی خوشبو، دل چراتا لمحہ ذہن کے دریچوں پرروشن ہو جائے تو سارے ہی ان کہے دکھ جاگ اٹھتے ہیں 🥀
ہر وہ محبت جو مٹ جاتی ہے وہ محبت نہیں ہوتی اور ہر وہ محبت جو بدل جاتی ہے وہ محبت نہیں ہوتی بلکہ محبت وہ ہوتی ہے جو تا حیات قائم رہتی ہے🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain