بعض چیزیں کھو جائیں تو پھر نہیں ملتیں، ان کا نعم البدل بھی نہیں ملتا۔۔ اور بعض انسان بھی 🥀
"-کچھ باتیں ,کچھ لفظ ,کچھ تحریریں ,ان دردوں کو کم کرنے کے لیے لکھی جاتی ہیں جنہیں ہم کسی سے کہہ نہیں سکتے,تو وہ ہم لکھ دیتے ہیں ,ہاں مگر اذیت پھر بھی کم نہیں ہوتی,سانس لینے سے سانس ٹوٹنے تک , یقین کریں اگر کسی کا نقصان ہوتا ہے تو وہ خود آپ کی اپنی ذات کا ہوتا ہے ,لوگوں کی باتیں , وعدے , دعوے ,وفائیں , شدتیں ,جذبے سب کے سب وقتی دلاسہ ہوتے ہیں ,ہمارا درد صرف ہمارا ہوتا ہے , جسکی اذیت صرف ہم ہی محسوس کر سکتے ہیں "🥀
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی اہمیت کب ختم ہُوئی تو یاد کریں کہ ؛ آپ کو پہلی دفعہ اپنی اہمیت بتانے کی ضرورت کب پڑی تھی بس پھر اُسی دِن سے آپ کی اہمیت ختم ہو چُکی ہے ____
اُس کے بعد سے اب تک کا سفر یک طرفہ اور بیکار رہا 🥀
خوب چلتی ہے ہم پہ تری ہجر گری
تجھ کو آتا ہے بھرے شہر میں تنہا کرنا 🥀
ورنہ کیا کچھ نہ میسر تھا ترے بعد مجھے
میں نے دیکھی ہی نہیں آنکھ اٹھا کر دنیا 🥀
ہم جیسے خار نما لوگ کوچ کرگئے تو
یہ پھول روئیں گے ہاتھوں میں تتلیاں لے کر🥀
برسے گا ٹوٹ ٹوٹ کر ابر محبتاں
ہم چیختے رہیں گے کہ حاجت نہیں رہی
.
اک روز کوئی آئے گا لے کر کے فرصتیں
اک روز ہم کہیں گے ضرورت نہیں رہی 🥀
ہر چیز پر صبر نہیں آتا، ہر نقصان صبر کرنے والا نہیں ہوتا 🥀
ہوں گے کچھ اور بھی اسباب تباہی کے مگر...
خوش فہمی بھی کہیں کا نہیں چھوڑتی
🥀
لکیریں کھینچ کے مٹّی پہ بیٹھ جاتا ہوں،
یہاں مکاں تھا، یہ بازار، یہ گلی اُسکی🥀
دِل بھی آباد ہے اک شہرِ خاموشاں کی طرح
ہر طرف لوگ ہیں مگر عالمِ تنہائی ہے 🥀
شکستگی میں بھی ھم ان کے پاؤں پڑ نہ سکے
کھڑے رھے کسی اجڑے ھوئے مکاں کی طرح 🥀
ﺳـــﻮ ﺗﺨﯿﻞ ﮐﮯ ﺁﺋﯿﻨﮯ ﺑﺪلے
ﻋﮑﺲ ﺍﺳﮑﺎ ﮨﯽ ﺟﺎ ﺑﺠﺎ نکلا 🥀
وہ جو ایک شخص پرانا تھا, میرے کام کا تھا
یہ نئے لوگ بھی اچھے ہیں مگر جانے دو 🥀
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیے ہوئے 🥀
"ہم ایسے انسان تخلیق کرنے میں ناکام رہے ہیں جو اپنے ذہن سے سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، ہمارے پاس انسان نہیں ہیں ، بلکہ ہمارے پاس سامعین ہیں ... ایسے سامعین جو سامنے کے منظر کو دیکھ کر کبھی تالیاں بجاتے ہیں اور کبھی لعنت بھیجتے ہیں ، لیکن غور و فکر کرنا نہیں جانتے-"
جس کو میں پسند ہوں
وہ میری وحشتیں رکھ لے
تاکہ میں بھی کچھ دن جی لوں 🥀
جس کو میری آنکھیں پسند ہے
وہ میرے خواب رکھ لے
تاکہ میں بھی جی بھر کے سو لوں🫠
جس کو میری ہنسی پسند ہے
وہ میرے آنسو رکھ لے
جو قہقہوں کے قرض تلے دبے ہیں 🍂
جس کو میری باتیں پسند ہیں
وہ میرا شعور رکھ لے
جس نے مجھے وقت سے پہلے سمجھدار بنا دیا 🥀
من چاہے لوگ ذہنی فرعون ہوا کرتے ہیں 🥀
خوابوں کے پیچھے بھاگنے والے حقیقت میں رل جاتے ہیں 🥀
یکطرفہ محبت چاہے کتنی ہی مخلص کیوں نہ ہو اسکی اوقات اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کسی ردی کے ڈھیر میں پڑی قیمتی چیز کی ہوتی ہے🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain