Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

مسئلہ یہ نہیں کہ تم سے محبت ہے یا تمہاری عادت ہے
مسئلہ یہ ھے تم روح میں اترے ہوئے ھو
روح کے ساتھ ہی بدن سے نکلو گے...
مسئلہ جوانی کا بھی نہیں ہے..'🍁
بڑھاپے میں جب نگاہیں دھندلی ہو جائینگی
تو جوانی کے دنوں کی سب سے بڑی یاد گار تم
ہوگے،اور آخری لمحوں میں اگر تم پاس نہیں ہوگے
تو موت سے زیادہ ملال اپنی رائیگانی کا ہوگا!
کیا فائدہ ہوگا ایسی زندگی کا جس میں
تمہاری قربت کی مٹھاس کی جگہ
ہجر کی تلخی گھلی ہوگی🥀

TIM_COOK
 

ایک عربی کہاوت ہے کہ !
جب بخت ڈھلنے لگیں تو سب سے پہلے آپ کا من پسند شخص آپ سے چھن جاتا ہے
🥀

TIM_COOK
 

شِکوہ کَریں تو کِس سے کہ اے زَخمِ نارسا
ہَر شَخص ہَم سے کھیلا ہے بَڑے احترام سے
🥀

TIM_COOK
 

کـــون مرنے کو ترے کـــوچے میں خود آتا ہے
پر یہ بے تابــــــیِ دل ہے ، کہ اُڑا لاتــــی ہے
🥀
داغ دہلــــوی🖤

TIM_COOK
 

جب کبھی دل پہ اختیار ہوا تو
ہم بھی تجھ کو بھلا کر دیکھیں گے
🥀

TIM_COOK
 

خالی پن حـــزن نہیں، کرب و بلا ھوتا ہـے
چاٹ جاتی ہیں ، وجودوں کو خلائیں شاہا
.
ہم نے سمجھا کہ ہمیں تُو ہی سمجھ سکتا ہے
تُوں بھی دنیا ہے مگر، خیــــــر، دعائیں شاہا
🥀

TIM_COOK
 

آتی تو ھوگی ذہن میں گُزرے دنوں کی یاد
کرتا تو ھوگا یاد وہ مُجھ کو کبھی کبھی
🥀

TIM_COOK
 

ہمیں خبر ہے کہانی کا انت کیا ہوگا
ہمیں خبر ہے کہ ہونا ہے رائیگاں ہم کو
🥀

TIM_COOK
 

یہ عمر بھر کی تھکن ایک دن تو اُترے گی 🥀

TIM_COOK
 

سالوں بعد بھی دیکھو تو چہرے وہی رہتے ہیں،
پر وہ وابستگی نہیں رہتی اپنائیت زنگ آلود ہو جاتی ہے 🥀

TIM_COOK
 

اتنا ہی یاد رکھ مجھے
جیسے کسی کتاب میں
بیتے دنوں کے دوست کا
اک خط پڑا ہوا ملے
لفظ مٹے مٹے سے ہوں،
رنگ اڑا اڑا سہی،
لیکن!
وہ اجنبی نہ ہو
اٹھ کر تیرے گلے لگے۔
بھولے ہوئے تمام دکھ، گزرے ہوئے تمام سکھ،
بیتے دنوں کی سب کتھا،
تجھ سے کہے اور رو پڑے
اتنا ہی یاد رکھ مجھے
اتنا ہی یاد رکھ مجھے
بیتے دنوں کے دوست کا
جیسے کوئی خط ہوں میں،
رکھا ہوا کتاب میں 📚

TIM_COOK
 

تصویریں ہی رہ جاتی ہیں پاس فقط
پھر لوگ اک دوجے سے کہاں ملتے ہیں
🥀

TIM_COOK
 

ایک کاغذ پر لکیریں آڑی ترچھی کھینچ کر
کیا دلِ مضطر لکھیں اپنی کہانی ، ان کہی
🥀

TIM_COOK
 

زندگی یُوں تھی کہ جینے کا بہانہ تُو تھا
ہم فقط زیبِ حکایت تھے، فسانہ تُو تھا
.
ہم نے جس جس کو بھی چاہا ترے ہجراں میں، وہ لوگ
آتے جاتے ہوئے موسم تھے، زمانہ تُو تھا
.
اب کے کچھ دل ہی نہ مانا کہ پلٹ کر آتے
ورنہ ہم دربدروں کا تو ٹھکانہ تُو تھا
🥀

TIM_COOK
 

ایک ویرانہ جہاں عمر گزاری میں نے
تیری تصویر لگا دی ھے ، تو گھر لگتا ھے 🥀

TIM_COOK
 

گِلے نہ بھی ہوں ،، حیرانیاں تو ہوتی ہیں
___🖤🍁

TIM_COOK
 

" یہ تیری بھول ہے میں تیرے سبب زندہ ہوں " مجھ سا ضدی تو بدن توڑ کے جا سکتا ہے
🖤💀

TIM_COOK
 

میری آنکھوں کو نہیں بھاتا ہر منظر
مجھ جیسے لوگ ہر کسی سے متاثر نہیں ہوتے 👀🥀

Beautiful Nature image
T  : تُجھ تک آنا تھا سو ٹھہرے ہی نہیں, ورنہ کیا خوب تھے مَنظر گاؤں کے✨ - 
TIM_COOK
 

ہمارا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا سو ہم
تمام عمر وفا کے خلاف بولیں گے🥀