ھم تیری دُھن میں پریشاں، زندگی اے زندگی
اور تُو ھم سے گُریزاں ، زندگی اے زندگی 🥀
تمہیں لگتا ہے دو دل کے ساتھ جینا آسان ہے
نہیں اس سے بری بلا اور کوئی نہیں
جہاں تمہیں اُداسیوں سے محبت ہو چکی ہو اور خوش رہنے کو بھی دل کرے 🥀
اتنا مجھے تمھارے ہونے کی خوشی نہیں ہونی تھی
جتنا مجھے تمھارے نہ ہونے کا دکھ کھا رہا ہے
🥀
جب بھی کہیں کوئی شخص اندر سے مرتا ہے تو
وہ شخص نہیں مرتا اک جہاں مر جاتا ہے
🥀
اگر تمہیں کسی ایسے شخص کے پاس جانا پڑے جو اداس ہو یا
کوئی اداسی کی حالت میں تمہارے پاس آ جاۓ
تو تم پر ذمہ داری عائد ہو جاتی ہے۔
اس شخص کی اداسی ختم کرنے کی۔
اداسی ختم کرو یہ پوچھ کر نہیں
کہ کس چیز نے اسے اداس کیا۔
بلکہ یہ جان کر کہ
ایسا کیا کرنا ہوگا جس سے اسے خوشی مل سکے ✨
ایک تتلی نے ڈسا تھا
اب سانپ عیادت کو آرہے ہیں 🥀
Thank you for bringing smiles on our faces Shera 🥲❤️
Rest in peace 💔
مِلتا کب ھے کسی کو مُکمل یہ جہاں
سب ادھورے ادھورے جیتے ہیں مُکمل مَرنے تَک
🥀
پھر ایسا ہوا کہ حل نہیں ہو پائے مسئلے
ہم تیری دسترس سے کہیں دور جا بسے! 🖤🥀
دنیا کی مشکل ترین اور تھکا دینے والی جنگ آپ کی اپنے اپ سے ہوتی ہے 🥀
کم سے کم ہو ہمیں نقصان ، بچا لیتے ہیں
دستِ وحشت سے گریبان بچا لیتے ہیں
.
بے ایمانی پہ نہ اکسائے ہمیں عشقِ مجاز
آ ، بچھڑ جاتے ہیں ، ایمان بچا لیتے ہیں
🥀
ٹوٹى پھوٹى اک کشتى اور خشک سمندر دیکھا تھا
کل رات میں نے جھانک کے شاید اپنے اندر دیکھا تھا
🥀
اس رنگِ تعلق پہ تعجب ہے کہ ہم لوگ
موجود تو ہوتے ہیں میسّر نہیں ہوتے🍂🙂
تم نے بدلے ہوئے لہجوں کے زہر چکھے ہی نہیں
تم نے دیکھا ہی نہیں ــــــ اوقات سے باہر ہونا
.
رنگ چہرے کا اڑے ـــــــــ سانس برابر نہ رہے
تم کیا جانو ڈر کا یوں خدشات سے ظاہر ہونا
🥀
اپنے ذہنی آرام کیلیے ہر چیز کو مختصر کرنا سیکھیں
الفاظ ، احساسات ، خواہشات اور لوگ
🖤
میں وہ اِنسان ہُوں جو کِسی کے تعلق میں پڑ گیا تو خُود کو نہیں روک پاتا ہُوں آخر تک تعلق نِبھانے کی کوشِش کرتا ہُوں...!!
اِس ڈر سے کہ جِن سے بات ہوتی ہے اُن سے کوئی خاص تعلق جَنم نہ لے بہتر حَل اُس سے دُور رہنا ہے...🙂
آخر میں سب ٹھیک ہو جائے گا...!؟ ... خواہ کوئی خیال آپ کو کتنا ہی تنگ کر رہا ہو، یہ مت بھولیں کہ سب کچھ گزر جائے گا، اور آپ یہ بہت اچھیے سے سیکھیں گے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ آپ اداس ہوئے ہیں اور نہ ہی یہ آخری بار ہے ، بلکہ ہر بار آپ نے یہی سوچا کہ آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، لیکن آپ بڑھتے رہے، اور جب بھی آپ کو یہ احساس ہوا لگا کہ ڈوبنے لگے ہیں آپ بچ گئے
🍃
شجر بہت تھے مگر کوئی سایہ دار نہ تھا 🥀
"کسی بے فیض کے تن سے تیری اُتری ہوئی بانہیں
پہن تو لوں مگر اترن کبھی پہنی نہیں میں نے __🙂
تجھے نہ آئیں گی مفلس کی مشکلات سمجھ
میں چھوٹے لوگوں کے گھر کا بڑا ہوں، بات سمجھ
.
مرے علاوہ ہیں چھے لوگ منحصر مجھ پر
مری ہر اک مصیبت کو ضرب سات سمجھ
.
فلک سے کٹ کے زمیں پر گری پتنگیں دیکھ
تو ہجر کاٹنے والوں کی نفسیات سمجھ
.
شروع دن سے ادھیڑا گیا ہے میرا وجود
جو دکھ رہا ہے اسے میری باقیات سمجھ
.
کتاب عشق میں ہر آہ، اک آیت ہے
اور آنسوؤں کو حروف مقطعات سمجھ
.
کریں یہ کام تو کنبے کا وقت کٹتا ہے
ہمارے ہاتھوں کو گھر کی گھڑی کے ہاتھ سمجھ
دل و دماغ ضروری ہیں زندگی کے لئے
یہ ہاتھ پاؤں اضافی سہولیات سمجھ۔۔۔
🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain