تـــم کئی بار مل چکے ہوتے
تــم اگر ملتے دعاؤں سے
🍂
کچھ لوگ ہماری زندگی میں اس قدر اہمیت رکھتے ہیں کہ ان سے ہی ہمارا مستقبل ہو جیسے
مگر ان لوگوں کی زندگی میں ہماری ذرا برابر بھی اہمیت نہیں ہوتی
🍂
اپنی جگہ بدلیں، اپنے لوگ بدلیں، اپنا ماحول بدلیں،
لیکن
کسی کو خوش کرنے کے لیے اپنی شخصیت کبھی نہ بدلیں
🍂
کبھی کبھی ہم کسی سے اپنے جذبات شئیر نہیں کر پاتے کہ ہم انہیں کتنا یاد کرتے ہیں. وجہ ایگو نہیں ہوتی ،بس اپنے جذبات کی بے قدری سے ڈرتے ہیں
🍂
کچھ اس انداز سے اُترو میری تنہائی میں
کھوج میں گردشِ ایام نہ آنے پائے
احمد ندیم قاسمی
”جب محبت تمہیں بلائے تو اس کے پیچھے جاؤ ، چاہے اس کے رستے کٹھن اور دشوار ہی کیوں نہ ہوں ، اور جب وہ تمہیں اپنے پروں میں لپیٹے ، تو خوشی سے لپٹ جاؤ، چاہے اس کے پروں میں چھپی ہوئی تلوار تمہیں زخمی ہی کیوں نہ کردے ، اور جب وہ تم سے بات کرے تو سرِ تسلیم خم کردو ، چاہے اُس کی آواز تمہارے خوابوں کو مسمار ہی کیوں نہ کردے جس طرح بادِ شمال باغ کو اُجاڑ دیتی ہے“
خلیل جبران ♥️
"نارمل ہونا اس پکی سڑک کے مانند ہے جو چلنے میں تو آرام دہ ہوتی ہے، لیکن اس پر کبھی پھول نہیں کھلا کرتے"
✔️
لاکھ رنجشیں سہی، ہمارے درمیاں لیکن
رہو کہیں بھی، خدا کی امان میں رہنا
🍂
یوں تو ہر لمحہ ، تیری یاد میں بوجھل گزرا
دل کو محسوس ہوئی تیری کمی شام کے بعد
🍂
تُم محض ایک عورت نہیں ہو ، بلکہ وجد ہو ، جو مُجھ پر طاری رہتا ہے
🍃
توجہ کی کمی سے مر بھی سکتے ہیں
پھول پودے اور یہ انسان وغیرہ
🍂
ہِجرت کرنے والے پرندوں کی طرح
ہمارے درمیان جب بھی
موسم خراب ہُوا وہ چلا گیا
میں نے مُذمَّت کا دروازہ بند کر دِیا اور جذبات کے لیے معذرت خُواہ ہُوں
سِینے میں اِتنی جگہ نہیں ہے
✔️
ستبمر کی دوپہریں
خاموشی سے پھلیتے سائے
پھر عصر کی اذانیں
آسمان پر اکا دکا اڑتا تنہا پرندہ۔۔
اور پرانے ٹیلی فون کی مسلسل بجتی گھنٹی۔۔۔
گہری خاموشی اور بے بہا فرصت
مجھے ہماری لمبی کالز
اور گھنٹوں تک ہونے والی باتوں کی یاد دلاتی ہے
🍂
سب ڈھل جاتا ہے !باتیں ،محبّت
خوبصورتی ،اعتبار ،پسندیدہ شخص
🍂
محبوب ایک شخص نہیں ،بلکہ ہمارے وجود کا عکس ہوتا ہے
🍂
تمھیں جانا ہے تو انہیں بھی ساتھ لیتے جاؤ
یہ خواب ہمارے سارے تمھارے بھروسے تھے
🍂
"_____ رات کا اندھیرا اکثر دل پر بھاری اترتا ہے، جیسے ہر طرف سکوت چھا جائے اور اندر کے زخم اس خاموشی میں زیادہ چیخنے لگیں ____،
دن کی بھیڑ میں جو دکھ چھپ جاتے ہیں، وہ اندھیرے میں بے نقاب ہو جاتے ہیں، ہر سایہ خوف بن جاتا ہے، ہر خاموشی تنہائی کا احساس دلاتی ہے ____،
اندھیرے میں ایسا لگتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہو، مگر دل کے زخم اپنی جگہ سلگتے رہتے ہیں، روشنی کی ایک کرن کی تلاش آنکھوں میں نمی لا دیتی ہے ____،
رات کا یہ اندھیرا صرف باہر نہیں ہوتا، یہ دل کے اندر بھی اتر آتا ہے، جہاں اُمید کے چراغ بجھنے لگتے ہیں اور یادوں کے بوجھ مزید گہرے ہو جاتے ہیں!"
🖤
میں آج تک سوچتا تھا کہ مرد عورتوں سے پہلے کیوں دنیا سے چلے جاتے ہیں آج اس عمر میں پہنچا تو پتہ چلا کہ ایک مرد پر 20 کی عمر میں 70 کی زمہ داری ہوتی!
جیسے کہ پڑھنا بھی ہے کمانا بھی ہے گھر بھی بنانا ہے
اپنی محبت کو کسی اور کا ہونے نہیں دینا!
لیکن جب تک ایک لڑکا کامیاب ہوتا ہے تب کوئی تیسرا شخص ہمارے باغ سے ہمارے ہی گلاب کو با آسانی
توڑ کر چلا جاتا ہے
🍂
If you love, love their darkness too, not just their light 🕯️
When someone wants me to explain my emotions but i've been a listener throughout my life 🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain