Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

اور وہ تتلی ہمارے کس کام کی
جو ہر پھول پہ جا کر بیٹھ جائے
🖤🥀

TIM_COOK
 

کُچھ لوگ آدھی رات تک جاگتے تو ہیں لیکن نہ یہ لوگ کِسی سے بات کر رہے ہوں گے، نہ اِن کا کِسی سے بات کرنے کا دل کرے گا۔کوئی بات کر لے تو ٹھیک ورنہ خاموشی کے ساتھ اپنے آپ میں مگن رہیں گے نہ یہ سوئیں گے بس پیجز کو اوپر نیچے سکرول کرتے رہیں گے اور سکرول کرتے کرتے کب آنکھ لگ جائے کوئی خبر نہیں ہوتی،
بعض اوقات رات کی خاموشی دن کے شور سے زیادہ بلند ہوتی ہے 🖤🥀

TIM_COOK
 

کبھی ہنستے ہیں ایسے رنج سارے بھول جاتے ہیں
کبھی درد خزاں پر شاعری کر کے نہیں تھکتے
.
شجر کی لاج رکھنے پھر نکل آئینگے شاخوں پر
یہ پتے زرد رنگ کے ہر برس مر کے نہیں تھکتے 🖤🥀
شب بخیر 😴

TIM_COOK
 

جب خواہشات مر جاتی ہیں تو پیچھے بس سمجھوتے ہی رہ جاتے ہیں ۔۔۔ پھر ہم خوش ہوں یا اُداس اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا
🖤🥀

TIM_COOK
 

سب سے بڑا خوف محبت ہو جانے کا نہیں ہوتا سب سے بڑا خوف مل جانے کے بعد آہستہ آہستہ فطرتاً بیزار ہو جانے کا ہوتا ہے
🖤🥀

TIM_COOK
 

سچی محبت خراب مزاج سے متاثر نہیں ہوتی جو آپ سے محبت کرتا ہے وہ اپنے تمام حالات میں آپ سے محبت کرتا ہے
🖤🥀

TIM_COOK
 

کوئی ترسے یار دی جھلک لٸ
کوئی کھڑ کھڑ ہسے یار دے سنگ___🥀🖤

TIM_COOK
 

وہ ہجر تھا، جس نے نم کیا اور بَل نکالے
میں جتنا سیدھا ہوں، اس کا بالکل الٹ رہا ہوں
🖤🥀

TIM_COOK
 

مختصر یہ کہ ہر رنگ جچتا ہے تم پر
حتیٰ کہ وہ بھی جو تم نے بدل رکھا ہے
🖤🥀

TIM_COOK
 

میرے خیال میں یہ وحشتیں، یہ اداسیاں اور یہ دکھ کوئی دلدل کی طرح ہوتے ہیں ہم جتنا ان سے نکلنے کیلئے ہاتھ پیر مارتے ہیں ہم اتنا ہی ان میں گہرے اور گہرے دھنسے چلے جاتے ہیں 🖤🥀

TIM_COOK
 

جب میں نے پہلی بار اسکی آواز سنی تھی
تو اس لمحے مجھ پہ یہ راز منکشف ہوا کہ بعض آوازیں بھی ذائقے رکھتی ہیں
🖤🥀

TIM_COOK
 

میں سگریٹ پیتے ہوئے ایک ایسے زمانے میں چلا جاتا ہوں جہاں میں خود سے مل سکوں
یہ بہانہ میری کمزوری نہیں خود سے ملنے کی ایک ادا ہے
🖤🥀

TIM_COOK
 

"ہمارے ملنے کے ذرائع
'خواب' اور 'معجزے' ہیں
مجھے اِنسومینیا کی بیماری ہے
اور معجزوں کا دور تقریباً ختم ہو چکا ہے
🖤🥀

TIM_COOK
 

اگر تُم مجھ سے ایک قدم پیچھے ہٹو گے
تو واپسی پر تُمہیں مُجھ تک آنے کے لیے 11 قدم کا فاصلہ طے کرنا ہو گا
ایک قدم وہ جو تُم اُکتا کر مُجھ سے دُور ہُوئے
دس قدم وہ جو میں نے تُمہارے لہجے میں بیزاریت جان کر پِیچھے ہٹائے
مُحبت کو نرم گوئی اور توجہ کی عادت ہے
یہ تلخ اور بیزار لہجوں سے دُور بھاگتی ہے
🖤🥀

TIM_COOK
 

زندگی پُھول ہے، خوشبو ہے، مگر یاد رہے
زندگی، گردشِ حالات بھی ہو سکتی ہے
.
چال چلتے ہُوئے، شطرنج کی بازی کے اُصول
بُھول جاؤ گے، تو پھر مات بھی ہوسکتی ہے
.
ایک تو چھت کے بِنا گھر ہے ہمارا مُحسؔن
اُس پہ یہ خوف کہ برسات بھی ہو سکتی ہے
🖤🥀

TIM_COOK
 

" اپنے دِل کو مضبوط کرو اور ہر ایک سے یہ توقع رکھنا چھوڑ دو کہ وہ تُمہاری بات سمجھے گا ۔۔۔ ہر بات ہر ایک کے سمجھنے کے لِیے نہیں ہوتی!۔ " 🖤🥀

TIM_COOK
 

" لاڈلوں کو تلخ لہجوں کے نیل ذرا گہرے پڑتے ہیں "🖤🥀

TIM_COOK
 

مریدوں میں شمار کر ہمیں
تیری عقیدت میں دل ہارے ہیں
🖤🥀

TIM_COOK
 

جب آپکی ذات سے کوئی انسان دو قدم پیچھے ہٹ رہا ہو تو کوشش کریں, کہ آپ چار قدم پیچھے ہٹ جائیں.
اسکو عزت نفس کہتے ہیں,
کیونکہ جس کے لئے آپ کی ذات اور آپکی بات بے معنی ہو جائے .. تو راستہ بدل لینا ذہنی اذیت سے بچنے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے
🖤🥀

TIM_COOK
 

دل کے قفس سے اڑ گئی ہر اک تمنا
مگر یہ دل کہ تیری آرزو سے نہیں نکلا
🍂