مت قتل کرو آوازوں کو
.
تم اپنے عقیدوں کے نیزے
ہر دل میں اتارے جاتے ہو
.
ہم لوگ محبت والے ہیں
تم خنجر کیوں لہراتے ہو
.
احمد فراز 🥀
آپ نہیں ہیں لیکن باقی ساری چیزیں ہیں
دل کے اندر اب بھی اچھی خاصی چیزیں ہیں
دروازے سے لوٹ آنا بھی کافی ہوتا ہے
دوست سلام دعا تو یوں بھی رسمی چیزیں ہیں 🥀
ہم لوگ ہیں سیارے سو گھومیں گے ترے گرد
تو ایک ستارہ ہے تو محور میں رہا کر
🥀
میں اسکو دیکھتا رہتا تھا حیرتوں سے فرازؔ
یہ زندگی سے تعارف کی ابتدا تھی مری
🖤🥀
بس اسے دیکھ کے لگتا ہے کہ سب اچھا ہے 🍁
میں ایک نشانی چھوڑ جاؤں گا ۔۔۔۔یعنی کہ میری پروفائل
جہاں تمھیں ہر دن کچھ نیا پڑھنے کو ملے گا
نئے قصے ، نئے لوگ ، کچھ ادھوری باتیں
اور مجھ جیسے نامکمل لوگ
ہم نامُکمل لوگ، مُکمل لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتے، کبھی ہمارا سانس پھول جاتا ہے اور کبھی وہ ہمیں بہت پیچھے چھوڑ جاتے ہیں 🥀
"آخر میں، مجھے یقین ہوا ہے کہ سب سے خوبصورت اور پیارے دن وہ نہیں ہوتے ہیں جن میں کوئی بھی حیرت انگیز، شاندار، یا بہت ہی دلچسپ واقعہ پیش آتا ہے، بلکہ صرف وہ دن ہوتے ہیں جو چھوٹی اور سادہ خوشی لاتے ہیں، جو خاموشی سے ایک دوسرے کے بعد آتے ہیں 🍁
اُجاڑ آنکھوں سے رِستے خُوں میں
خامشی کے تمام نُوحے بین کَر کَر کے تَھک گئے ہیں
ہم اپنے دل سے اُتر گئے ہیں!
🥀
ويرانی خود میں تھی اور ہم دنیا کو بے رنگ سمجھتے رہے 🥀
اپنے وقار کو محفوظ رکھیں چاہے آپ کو اپنے کمرے کی دیواروں سے دوستی کرنا پڑے!!
🖤✨
کُچھ لوگ منظر سے ہٹ جانے کے باوجود بھی لوگوں کے حواس پہ کسی آسیب کی طرح مسلط رہتے ہیں اور
معلُوم ہے سب سے زیادہ تکلیف دہ کیا ہوتا ہے؟
مانوس لہجوں کا بدل جانا،
جانی پہچانی نگاہوں کا پِھر جانا،
اپنائیت کو اجنبیت کا سفر طے کرتے دیکھنا ۔
🥀🖤
اتنا بیزار ہے کہ کسی بزمِ مسرت سے نہ بہلے
دل نہیں گویا ہمارے سینے میں عذاب رکھا ہے
🥀
مگر اچھا تو یہ ہوتا کہ ہم اک ساتھ رہتے
🥀
٣🌻
ایک رات ہم فون پہ باتیں کر رہے تھے...!!
میں چائے پی رہا تھا...!!
پِی چُکا تو اُس نے کہا پتہ ہے تُم نے کِتنے سِپ لِیے...؟؟
میں نے کہا کِتنے...؟؟
اُس نے کہا سترہ...!!
حالانکہ اُسے مُحبت نہیں تھی مُجھ سے__؛
🥀
جم جانا اور سگریٹ پھونکنا مثبت سرگرمیاں ہیں__
انسان میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ یقین کریں سگریٹ پئیے بنا بھی آپکے پھیپھڑے خراب ہو سکتے ہیں__؛)🙂
ہمارے شوق کے آسودہ و خوش حال ہونے تک
تمہارے عارض و گیسو کا سودا ہو چکا ہوگا
جون ایلیاء
°°__" توقعات لِیے اپنی چَشمِ پُرنَم سے
" ہمیں نا دیکھنا ہم دل کے سخت ہو گئے ہیں 🙂
" جو تم نہیں ہو تو اب بھی گزارا ہو رہا ہے
" تمہارے بعد سبھی بندوبست ہو گئے ہیں 🖤
کیا پتہ قیامت گُزر چُکی ہو اور ہم جہنم میں رہ رہے ہوں 🥺
#justiceformoumita💔
یہ جملہ دماغی ہسپتال کی دیوار پر لکھا ہوا تھا ۔ ۔
ہم ٹھیک تھے اگر وہ " کسی اور کو میسر " نا ہوتا
🥀
آج ڈائیری کے صفحے ملے تھے ، پچھلے کچھ سال کی ڈائیری، جس میں مٹے مٹے سے کچھ لفظ تھے، کچھ میری اُدھوری خواہشات تھیں، کچھ ٹوٹے آنسو تھے، میرا مان تھا، میری ادھوری محبت تھی، وہاں ان میں کہیں مدھم سا لکھا تھا، تم بن میں ادھورا ہوں، ان صفحات کو میں نے مٹھی میں لے کر سلوٹ زدہ کر دیا، اور پھر اپنے ان صفحات کو آگ میں جھونک کر راکھ بن کر اُڑتے دیکھا، مجھے لگا جیسے میں نے تم سے کی گئی محبت بھی اس آگ میں جھونک کر راکھ کر ڈالی ہو🥀🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain