"غلط لوگوں کا انتخاب ، غلط جگہ پر نوکری، غلط لوگوں کے ساتھ رہنا اور ان کے ساتھ اپنی زندگی برباد کرنا انسانی بدقسمتی ہے۔ اگر آپ نے خود کو کسی کام یا لوگوں کے لیے وقف کیا ہے تو اس کا مستقبل میں آپ کے لیے کوئی مطلب نہیں ہوگا، بلکہ کوئی بھی اس کام کے لیے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرے گا، اور آپ کی تمام قربانیوں کو کوئی نہیں سراہے گا اور نہ تسلیم کرے گا۔" . ڈرامہ "انکل وانیا" انتون چیخوف
ہم بڑے ہوتے ہیں ، اکیلے گلیاں اور سڑکیں پار کرتے ہیں لیکن ”حفاظت“ کے اس زائقے سے محروم رہتے ہیں جو ہمیں ماں باپ کے لباس کے کنارے کو پکڑ کر محسوس ہوتا تھا 🥀
آج منظورِ مقدر نہیں تو کیا جاناں ہم سے بے دام بھی شاید کبھی قیمت پائیں، شاید اک روز تیری آنکھ ہمارا پوچھے شاید اک روز تیرے لب سے پکارے جائیں ________🥀🖤
اِس ایک بات پہ قصّے کا اختتام کرو! میں بدکلام ہوں؟ اچّھا! تو جاؤ کام کرو . جنون زاد ہوں بَکتا ہوں اُلجھے ہوئے شعر! تُم اہلِ عقل مِرا یُوں نہ احترام کرو 🥀🍁
ہاتھ میں چائے کا کپ لیا گم سم بیٹھے جو اچانک کچھ باتیں ذہن میں آئی سوچا یہاں شیئر کر لوں🙃 "میرا نہیں خیال کہ ہمیں آجکل مرد اور عورت کو زیر بحث رکھنا چاہیے بلکہ ہمیں اس دور میں مایوس لوگوں کو سمجھنا چاہیے، بےقرار لوگوں کو جانچنا چاہیے، تنہائی پسند لوگوں کو سننا چاہیے، ظالم لوگوں کو دیکھنا چاہیے اور بیزار لوگوں کو پرکھنا چاہیے اس سے ہمیں وہ سچائیاں سننے کو ملیں گی جن کو سننے سے ہم اکتائیں گے نہیں بلکہ ایسے لوگوں کا ہاتھ تھام کر ان کو دلاسہ دیں گے اور ان پہ جو گزری ان غموں کا ان اذیتوں کا مداوا کریں گے"🥀