تو چل اے موسمِ گریہ‘ پھر اب کی بار بھی ہم ہی
تری انگلی پکڑتے ہیں تجھے گھر لے کے چلتے ہیں
🖤
میں چاہتا ہوں میں ایک کتاب لکھوں جس میں صرف حوصلے ہوں، دلاسے ہوں، تسلیاں ہوں!
ان لوگوں کے لیے جن کا درد کوئی بھی نہیں بانٹ سکتا!
جن پر کوئی بھی تسلی اثر نہیں کرتی
پر میں لکھوں گا اس ماں کا درد جس کا اکلوتا جوان بیٹا مر گیا ہو!
میں لکھوں گا اس بہن کا دکھ جس کے بھائی کی لاش دوسرے ملک سے آئی ہو!
میں لکھوں گا اس باپ کی حالت جس کا جوان بیٹا اکسیڈنٹ میں مر گیا ہو اور بوڑھے باپ نے سڑک سے لاش اٹھائی ہو!
میں اس بیوہ کی حالت لکھوں گا جس کی شادی کو فقط چند دن ہوئے ہوں اور اس کا شوہر دشمنی میں مار دیا گیا ہو!
میں لکھنا چاہتا ہوں جوان بیٹیوں کے والدین کے انتقال کا دکھ!
کاش میں درد کے سمندر میں ڈوب کے وہ سارے الفاظ ڈھونڈ لاؤں جو دلاسے دے سکیں! جو لوگوں کے درد سمیٹ لیں، جو رونے والوں کے حوصلے بنیں۔ 💔🫂
پھر طے ہوا کہ خستہ خواہشیں دل سے اتار پھینکیں گے۔۔۔
🖤🍂
وہ جو ہم جیسے کبھی خود سے نہیں کر پاتے
وہ محبت ہے کہ ہم تم سے کرے پھرتے ہیں
.
خود سے خالی ہیں ، بہت خالی ہیں اور
حیرت ہے کہ ہم تم سے بھرے پھرتے ہیں
🍂
"میں نے اپنے ایام زندگی سے سیکھا ہے کہ ہمیں حقیقی خوشی صرف اپنے دل کے گمنام گوشوں میں ہی تلاش کرنے سے ملتی ہے - ایسا تب ممکن ہوتا ہے جب ہمیں یقین ہو جاتا ہے کہ دنیا صرف سفر گاہ ہے اور اس میں ہمارے لیے مستقل کچھ بھی نہیں ہے"
🙂
❞ انسان سوچتا ہے کہ ملازمت سے اس کی زندگی سنور جائے گی، پھر اسے لگتا ہے کہ شادی کے بعد خوشیاں مقدر ہوں گی، پھر سوچتا ہے کہ چلو بچے خوشیاں لائیں گے، وہ ایسے ہی سوچتا ہے اور سوچتا رہتا ہے؛ یہاں تک کہ موت اپنی آخری چال چکی ہوتی ہے۔❝
➖ علي الوردي
محبوب کا بچھڑنا کسی جنگ میں اک پوری قوم کے مر جانے سے بڑا صدمہ ہے،🥀
تمہارے دکھ کی وجہ ہم نہیں بنے خوش ہیں،
ہیں خوش کہ ہم سے محبت نہیں ہوئی تم کو
🍂
نہ پوچھ. میرا رنگ____!
میں کتنی موج میں ھوں
دنیا میں محبتیں پھیلا کے
اک محبت کی کھوج میں ہوں..
اناؤں کے بھرم رکھے ہوئے ہیں
بھلے اندر سے ہم ٹوٹے ہوئے ہیں 🍂
“I miss me. The old me. My energy. My smile. My glow. I have to get back to that.”🍂
اب مَیں صرف اُن لوگوں کے ساتھ
رہنا پسند کرتا ہوں جو کہ فنکار ہیں _
اور وہ لوگ جنہوں نے تکلیفیں جھیلی ہوئی ہیں وہ لوگ جنہیں خوبصورتی کا ادراک ھے یا وہ لوگ جو جانتے ہیں کہ دُکھ کیا ھے __
اور ان کے سوا مجھے اب کسی سے کوئی دلچسپی نہیں __!🙂🚬
کیا زمانہ تھا کہ ہم روز ملا کرتے تھے
رات بھر چاند کے ہم راہ پھرا کرتے تھے
.
جہاں تنہائیاں سر پھوڑ کے سو جاتی ہیں
ان مکانوں میں عجب لوگ رہا کرتے تھے
.
کر دیا آج زمانے نے انہیں بھی مجبور
کبھی یہ لوگ مرے دکھ کی دوا کرتے تھے
.
دیکھ کر جو ہمیں چپ چاپ گزر جاتا ہے
کبھی اس شخص کو ہم پیار کیا کرتے تھے
.
اتفاقات زمانہ بھی عجب ہیں ناصر
آج وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے
🖤🍂
اُکتا گئے ھیں کب کے جہانِ خراب سے 🍂
کسی کی اصلییت سامنے آ جاۓ تو اسے بھی نعمت ہی سمجیں، بعض تعلقات کے ختم ہوجانے سے زندگی کی نئی شروعات ہوتی ہے ...عزت اسی میں ہے منافق رشتےاور منافق دوست سے آوارہ کتا بہتر ہے وہ منہ پر بھونکتاہے پیٹھ پیچھے نہیں 💯
میں ایک دماغی غلل میں ہوں مبتلا یعنی
یہ عشق سر میں ہے دل ٹھیک کام کر رہا ہے_🖤
ہم سے محبت کا کھیل احتیاط سے کھیلنا
ہم آستین کے پالے کو ڈسنے نہیں دیتے __!!🐍☘️
مجبوراً ۔۔۔!
میں ایک بار جان لوں کہ فلاں جگہ میرا حصہ نہیں ہے میں وہاں سے ہٹ جاتا ہوں__
مجھے مشکل بننا اور مشکلات بنانا کبھی پسند نہیں رہا...
چاہے وہ کوئی بھی رشتہ ہو _ آپ جانا چاہتے ہیں تو دروازے کھلے ہیں
لیکن آپ آنا چاہتے ہیں تو یہ دروازے میری مرضی کے پابند ہیں ۔۔۔! 🙂🍁
وہ ملے تو یہ پوچھنا ہے مجھے
اب بھی ہوں میں تیری امان میں کیا
.
یوں جو تکتا ہے ہے آسمان کو تو
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
.
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
.
جون ایلیاء🖤🍂
میری نظر میں حسین وہ شخص ہے جو اپنے آپ میں
مکمل ہو!
جو زمانے کے بدلتے رنگوں میں سے ایک رنگ نہ ہو..
وہ جسکو دنیا نہ بتا پائے کہ وہ کیا ہے،
وہ جس کو کوئی قابو نہ کر سکے نہ وہ خود کسی
کو قابو کرنا چاہے،
وہ جو ناامیدی سے آزاد ہو__
وہ جسکو اس کی خامیاں چمکنے سے نہ روکیں،
وہ جسکو اسکی خوبیاں مغرور نہ بنائیں!!
وہ جسکے لیے اس کے جذبات انمول، اور دوسروں کے
بے مول نہ ہو🌻🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain