Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

میں نے تنہا زندگی گزاری، حالانکہ مجھے ہمیشہ کہا گیا کہ میں ایک عظیم دوست ہوں، ایک لاجواب محبوب ہوں، ایک بے مثل بھائی ہوں، اور ایک بے مثال بیٹا ہوں۔🙃🥀

TIM_COOK
 

ہم میں سے زیرک ترین آدمی بھی محبت کے بوجھ تلے دب کر رہ جاتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے محبت کا بوجھ نہیں ہوتا۔محبت تو ایک ہلکی پھُلکی بے ضرر سی چیز ہے جو لبنان کی بادِ نسیم کی طرح اٹھکیلیاں کرتی ہے.
خلیل جبران 🖤

TIM_COOK
 

ضبط کھونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے
چھپ کے رونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے
گھر کے دالان ! سدا وسعتیں آباد کہ تم
ایک کونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے
سینکڑوں لوگ میسر ہیں رفاقت کے لیے
تم "نہ ہونے" کی اذیت کو کہاں سمجھو گے
🍂

TIM_COOK
 

جانتے ہو مجھے کیا اچھا لگتا ہے ...؟؟
مجھے نا رات دیر گئے تک کسی کے راز سننا اچھا لگتا ہے ...
مجھے نا وہ گہری باتیں سننا اچھا لگتا ہے کہ جب کوئی بے اختیاری سے اپنے بارے بولتا جائے ...
.
ہاں ! مجھے سموکرز اچھے لگتے ہیں ... بہت اچھے ...
جب وہ کسی گہری یاد میں قید ایک کش لگائیں اور جیسے ہی آنکھیں اٹھائیں ... تو ان آنکھوں کی گہرائی کسی کو ابھرنے نہ دے ... گہری پرسوچ آنکھوں والے قیدی .....
.
اور وہ لوگ بھی جن کے اجسام زندگی اور زمانے کی دوڑ نے بوسیدہ کر دئے ۔۔ مگر وہ ان کی شاعرانہ روحیں .....
.
ہاں ! مجھے تنہا اور کھوئے ہوۓ لوگ پسند ہیں ... وہ جن کی دنیا ' دنیا والوں کی دنیا سے الگ ہوتی ہے .....🖤
.
ہاں! بیشک مجھے مجھ جیسے لوگ پسند ہیں 🚬🌒

TIM_COOK
 

ہم نے چاہا تھا تِرے ہاتھ سے اچھا ہونا! ❤️

TIM_COOK
 

میرے حصے میں تو پہلے ہی بٹا ہوا آیا ہے
اتنے تھوڑے سے میسر پر کفایت کیسی
میری تصویر میں رہنے دو یہ ویرانی
مجھ سیاہ بخت پہ رنگوں کی عنایت کیسی
تم نے بیکار ہی تکلف کیا کہنے کا
ورنہ نفرت تو نفرت ہی ہے نہایت کیسی..
🍃

TIM_COOK
 

Bannu 💔

TIM_COOK
 

پھر کون بھلا دادِ تبسم انہیں دے گا؟؟
روئیں گی بہت مجھ سے بِچھڑ کر تیری آنکھیں__؛)
محسن نقوی🖤

TIM_COOK
 

خدا بدن نہیں رکھتا وگرنہ ہم عاصی
جہاں بھی دیکھتے، بےساختہ لپٹ جاتے
😓

TIM_COOK
 

عجلت میں اپنا قیمتی سامان چھوڑ کر
گاڑی کے پیچھے بھاگنے والوں کی خیر ہو
زادِ سفر میں گاؤں کی یادوں کو باندھ کر
شہروں کو لوٹتی ہوئی آنکھوں کی خیر ہو
💫

TIM_COOK
 

جیسے یہ جسم ہجر کی، وحشت کا رزق ہے
آوازِ یار، ویسے سماعت کا رزق ہے
.
گھر میں تمہارا آئینہ، فاقہ کشی کرے
یعنی تمہارا حُسن ،بصارت کا رزق ہے
.
سرمہ اتار آنکھ میں، چہرے پہ تل بنا
ائے خوش جمال شخص، یہ صورت کا رزق ہے
💫

TIM_COOK
 

اگر تُم مجھے ناپسند کرتے ہو___!
اور اِس کے باوجود میری ہر سرگرمی سے باخبر رہتے ہو' تو اے جاہل مطلق ' تم میرے سرکش مداح ہو "👑🖤

TIM_COOK
 

ہر دور میں ملیں گے، یزیدوں کے ترجماں_!👀
ہر دور میں ضرورت ہےاب بھی حسین کی__"🙌🖤

TIM_COOK
 

زمین و آسمان میں حسینؓ سا کوئی نہیں
خدا کے اس جہان میں حسینؓ سا کوئی نہیں
.
لکھا ہوا ہے لوح دل پہ نام بس حسینؓ کا
تو دل کے اس مکان میں حسینؓ سا کوئی نہیں
.
لکھے گا کون اس طرح شہادتوں کی داستاں
کسی کے خاندان میں حسینؓ سا کوئی نہیں
.
کرے گا کون سامنا یزید وقت کا یہاں
ہمارے درمیان میں حسینؓ سا کوئی نہیں
.
رضائے حق پہ کربلا میں اپنا سب کچھ لٹا دیا
وفا کے امتحان میں حسینؓ سا کوئی نہیں
.
سلام یا حسین علیہ السلام ❤️

TIM_COOK
 

سلام یا حسین علیہ السلام
مومن کا ہے سہارا ولایت حسین کی
مردود سے نہ ہوگی اطاعت حسین کی
کرتا ہے جب بھی کوئی بغاوت جو ظلم سے
اس کے لئے بہت ہے امامت حسین کی
تیروں کے سائے ان کی نمازیں ہوئیں ادا
نیزے پہ بھی ہوئی ہے تلاوت حسین کی
کوئی کہے ولی انھیں، کوئی کہے امام
اللّٰہ ہی جانتا ہے حقیقت حسین کی
اے راہِ حق کے راہی، تو کرتا ہے فکر کیوں
غازی کا جب ہے کعبہ، شہادت حسین کی
شیعہ مجھے سمجھ تو یا سنّی سمجھ مجھے
میرا عقیدہ بس ہے، عقیدت حسین کی
منصؔور، چھوڑ دے تو زمانے کی بندگی
کافی ترے لئے ہے، شفاعت حسین کی ✨

TIM_COOK
 

حسین رضی اللہ عنہ آپ کو زمانہ سلام کہتا ہے !
" سلام " ان ھونٹوں پر جو پیاس سے سوکھے ھوئے تھے 😞
"سلام " ان ہاتھوں پر جو راہ حق میں کٹ گئے،🥺
" سلام " ان وفاداروں پر جو امام کے شانہ بشانہ تھے😇
" سلام " ان پاکیزہ نفوس پر جنھیں ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا😣
"سلام " ارض کربلا پہ بہنے والے پاک خون پر 😢
"سلام " جسموں سے جدا کر دیئے جانے والے اعضاء پر😓
"سلام " صبر سے لبریز دلوں پر😥
"سلام " نیزوں پہ اٹھائے جانے والے سروں پر😢
"سلام " آپ کی دی ہوئی بے شمار قربانیوں پر✨
"سلام " ان پاکیزہ بیبیوں پر
جنھوں نے ہمت، جرات، صبر اور استقامت کے علم بلند کیے✨

TIM_COOK
 

جس نے حق کربلا میں ادا کردیا
اپنے نانا کا وعدہ وفا کردیا
سب کچھ اُمت کی خاطر فدا کردیا
گھر کا گھر سب سُپرد خدا کردیا
اس حسین ابن حیدر ع پہ لاکھوں سلام

TIM_COOK
 

کوشش کریں کہ وہ آسمانی نعمت جسے ضمیر کہتے ہیں کھو نہ دیں۔
▪︎ تھامس کارلائل

TIM_COOK
 

"کسی بھی تعلق (دوستی، رشتہ داری) کی شروعات میں لوگوں کے پہلے جذبات ظاہر ہوتے ہیں...
اور تعلق ختم ہونے کے بعد آخر میں ان کے اصل اخلاق ظاہر ہوتے ہیں-"
~نجیب محفوظ

TIM_COOK
 

ہمارا اگلا سفر دھوپ کا سہی ، لیکن
تمہاری چھاؤں میں اب لوٹ کر نہیں آنا 🍂