زندگی میں سب کچھ عارضی ہے
اگر چیزیں ٹھیک چلتی ہیں؛ اس سے لطف اٹھائیں، اور اگر یہ خراب ہو جائے تو غمگین نہ ہوں کیونکہ یہ ہمیشہ کے لیے نہیں رہے گا!!
دوستوفسکی😇
ایک دن ہو گا جب میری کوئی پوسٹ نہیں ہو گی دن گزرتے جائیں گے آپ سب کو لگے گا میں آفلائن ہوں تو بس آپ کے اور میرے درمیاں "دعا"وعدہ ہے
کہ میرے حق میں "دعا" کر دیجئے گا🙂✨
اس بار جنگ اس سے رعونت کی تھی سو ہم
اپنی انا کے ہو گئے اس کے نہیں ہوئے
🖤🚬
مجھ سے رسما" بھی نہیں ہاتھ ہلایا جاتا
کوئی جاتا ہے تو بس آنکھ جھپک دیتا ہوں🖤🚬
ہم نے شاموں کی سیاہی پہ قناعت کر لی
جا تجھے دان کئے دھوپ پہ وارے ہوئے دن
🥀
اپنے اَطوار میں کتنا بڑا شاطِر ہوگا
زندگی تجھ سے کبھی جس نے شکایت نہیں کی🥀🙌
تم نے بالکل ٹھیک سمجھا
کہ یہ زندگی ، پانیوں میں
تیرتے ھُوئے جزیرے پر
خود رَو گھاس کی طرح
بے معنی اور خُوب صُورت ھے
🖤😇
میں مصّور ھوتا تو
تمہاری آواز کی شکلیں بناتا
اور گونگے لوگوں کو دِکھاتا
تا کہ وہ بول پڑیں
🖤😇
میرے شہر کے سیاہ بخت
تیرے پراندے کے مقدس دھاگے
اِس اُمید پر اپنی کلائیوں میں باندھتے ھیں
کہ شاید اُن کے دِن پھر جائیں
🖤😇
ھم نے محبت کرنا
عُمر کے اُس حصے میں ھی سیکھ لیا تھا
کہ جن دِنوں سکول کے بنچوں پر
پُرکار کی نوک سے
تمہارے نام کا پہلا حَرف
کھودا جاتا تھا
🖤😇
تم شاید ، غلط دَور میں پیدا ھُوئی ھو
تمہیں تو ، کسی صُوفی کی محبت ھونا چاھیے تھا
جو تمہارے حُسن کی تاب لا سکتا
اور تاریخ تمہارا نام ھمیشہ یاد رکھتی
.
تم اتنی حَسین ھو کہ اگر تم
منصُور کے دَور میں ھوتیں تو
منصُور سُولی پر چڑھنے سے پہلے
آخری خواھش میں تمہارا دیدار مانگتا
اور اَناالحَق کی بجائے ، تمہارا نام پکارتا
🖤😇
تم اِتنی حَسین ھو کہ
لفظوں سے اِظہارِ مُحبت
تمہارے شایانِ شان نہیں
.
تمہارے حُسن کا یہ تقاضا ھے کہ
میں تجھے کسی رَسمِ سوئمبری کے تحت
حاصِل کروں
🖤😇
"وطن کا گیت"
جب کبھی میں نے ، تمہارے نام کا گیت گایا
تو میرے دوست ، مجھ پر برس پڑے کہ
تم اپنے وطن کے لیے ، کیوں نہیں لِکھتے۔
.
سوچتا ھُوں
کیا ایک عورت سے بڑھ کر بھی
مرد کا کوئی اور وطن ھو سکتا ھے؟
😇
مجھے زندگی حَسین لگتی ھے جب تم میرے اتنے قریب ھوتی ھو
کہ تمہاری سانسوں کی مَہک میرے سانسوں سے آنے لگتی ھے
.
مجھے زندگی حَسین لگتی ھے جب میرے ھاتھ کی اُنگلیاں
تمہارے رُباب بدن کی تاروں کو چُھوتی ھیں
اور اُس سے محبت کے راگ پُھوٹتے ھیں
.
مجھے زندگی بہت حَسین لگتی ھے
جب تمہارے مہندی لگے ھاتھ چُومتے ھُوئے
میری آنکھیں خود بخود بند ھو جاتی ھیں
اور ان کی حِنائی خُوشبو مجھے میری رُوح میں اُترتی محسُوس ھوتی ھے
مجھے زندگی حَسین لگتی ھے
جب تمہاری بانہیں مجھے یوں سَمیٹ لیتی ھیں
جیسے کسی جِلاوطن کو مُدتوں بعد اپنی جنم بُھومی میں ٹھکانہ مِل جائے
.
میری زندگی حَسین ھے
میری زندگی ، اور تمہارے ساتھ حَسین ھے
🖤😇
خُوب صُورت عورتیں
صُبح بیدار ھوتے ھی
اپنی بولی سے
پرندوں کو سِکھاتی ھیں کہ
انہوں نے گیت کیسے گانا ھے
.
اور اپنے بال باندھتے ھُوئے
یہ سوچتی ھیں کہ
آج اپنے عاشق کا دِل
کیسے توڑنا ھے
💀🙂
اور جب وہ گلاب پکڑے ھُوئے ھو تو
میرے لیے اُس کے چہرے
اور پُھول میں فرق کرنا
بہت مشکل ھو جاتا ھے
🖤😇
کسی شب
ایک ھی تکیے پر ھم
کوئی سُہانا خواب دیکھیں گے
🖤😇
مجھ سے ہر دکھ نے یہ کہتے ہوئے لی ہے رخصت
تیرے جیسے کو محبت ہی بہت ہوتی ہے __🖤
https://youtu.be/Lyh4lRyVuMQ?si=gAEKwnEyEsYvPouy
.
Masterpiece 🖤😇
شدید سردی میں گرما گرم بھاپ اڑاتا چائے کا مگ اور پسندیدہ شخص کی یادیں 🖤😇
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain