اگر آپ کی زندگی میں کوئی ایسا انسان موجود ہے جو کہ آپ کی خوشی کا خیال رکھتا ہے تو اُس کے ساتھ اپنی زندگی جی لیں
کیونکہ دنیا میں ایسے لوگوں کی تقسیم مکمل طور پر غیر منصفانہ ہے🥀
میرے پاس ایک کیفے میں اکیلے کافی پینے کی کافی یادیں ہیں جسے ہر کوئی خالی سمجھتا ہے، لیکن یہ غیر حاضر لوگوں سے بھرا ہوا ہے 🍁
لیپ ٹاپ میں کئی موویز پڑی ہیں
دیکھنے کیلئے ویب سیریز ڈاؤن لوڈ کر رکھی ہیں
ڈھیر سارا فری انٹرنیٹ موجود ہے
سِم پر بہت ساری مفت کی کالز دستیاب ہیں
موبائل فون میں ان گنت پی ڈی ایف کتابیں پڑی ہیں
کئی سبز بتیاں بات کرنے کے انتظار میں جگمگا رہی ہیں
پسندیدہ گانوں سے موبائل بھرا پڑا ہے
دل بہلانے کو ویڈیو گیمز بھی موجود ہیں
نصابی کورس بھی پڑھنے والا ہے ابھی تک
معدہ سگریٹ کے دھوئیں کو اپنے اندر
جذب کرنے کی چاہ میں ہے
مگر میں ! ان سب سے دستبردار
اپنے گھر کی چھت پے کھلے آسمان تلے
تمہاری یاد کے حصار میں جکڑا بیٹھا ہوں🍂
محبت اپنی گہرائیوں سے ہمیشہ بےخبر اور ناآشنا رہتی ہے جب تک کہ جدائی کے لمحے اُسے بیدار نہیں کرتے🍂
.
خلیل جبران
سَرد ھَوائیں بول رھی ھیں ، بالکل اُس کے لہجے میں
میں بھی یاد کی چادر اوڑھے ، اُس کو سُننے بیٹھا ھُوں🍂
شاید یہ دنیا کسی اور سیارے کی جہنَّم ہے🥲
وہ فاصلہ تھا دُعا اور مُستجابی میں
کہ دُھوپ مانگنے جاتے تو اَبر آ جاتا
.
وہ مجھ کو چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیا
برابری کا بھی ھوتا تو صبر آ جاتا
.
پروین شاکر🖤
واقف ھی نہ تھا, رمزِ محبت سے وہ, ورنہ
دل کے لئے تھوڑی سی عنایت ہی بہت تھی
.
کلیم عاجز🥀
آئیں آئینے کے شکر گزار بنیں کہ ہم پر صرف اس نے ہماری شکل ظاہر کی ہے
.
سیموئل بٹلر✨
جس کے لیے تم ضروری ہو نا اسے کوئی بھی وجہ تم سے دور نہیں کر سکتی نہ ہی وقت کی کمی نہ ہی مصروفیت 💯
پامال کیجئے شوق سے پر بزمِ خاص مِیں
اِتنا تو ھو کہ خاک میری دربدر نہ ھو
(مومن خان مومنؔ)
میرے دل کی ساری باتیں تم سے وابستہ ہیں
وہ تمام الفاظ اور اظہار جو میرے دل میں جنم لیتے اور ہونٹوں سے ادا ھوتے ہیں سب تمہارے تصور سے ہیں۔
میں چاہتا ہوں کہ اب بس تم میرے روبرو بیٹھو مجھےسُنو ایسا بہت کچھ ہے جو میں اپنے اندر سے نکال پھینکنا چاہتا ہوں
میرا ذہن ہمیشہ بےکار سوچوں کی وجہ سے اُلجھا رہتا ہے! میں اِن سب حالتوں سے بھاگنا چاہتا ہوں!
جو میرے اندر کے ایک ہنستے ہوئے انسان کو دیمک کے جیسے چاٹ رہی ہیں🥀
آپ تھیوری پر ہزاروں کتابیں پڑھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ ان نظریات کو حقیقی زندگی میں لاگو کرنا نہیں سیکھتے تو آپ ایک بک شیلف کے سوا کچھ بھی نہیں
🖤
“Wounds heal.
Love lasts.
We remain.”
.
― Kristin Hannah, The Nightingale
.
زخم بھر جاتے ہیں۔
محبت قائم رہتی ہے۔
ہم باقی رہ جاتے ہیں🤝
نفسانی خواہشات کے گھوڑے پر سوار ،
اپنی غلطیوں کا سارا الزام شیطان پر ڈالنے والے مومنڑوں کو شام بخیر🤝
https://vt.tiktok.com/ZSNgdAwu8/
This is business 🤝
ہم اکثر بھول جــاتے ہیں
لاحاصل کی چاہ میں اکثر حصول کو
گھاٹے کے سودے میں اکثر وصول کو
ہم بھول جــاتے ہیں
پوشیدہ جذبات میں اکثر نزول کو
اصلاح دیدار میں چشمے کی دھول کو
ہم اکثر بھول جاتے ہیں🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain