ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیں
عمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں! 🥀
اب کہیں جا کے یہ معلوم ہوا ہے مجھ کو
ٹھیک رہ جاتا ہے جو شخص ترے جیسا ہو
🥀
ٹُوٹے بھی تو اِک وقار کے ساتھ
کِسی سے کُچھ نہ کہا بس اُداس رہنے لگے
🥀
جس نے تنہائی کی بانہوں میں گزاری ہو حیات
تو اسے چھوڑ کے جانے سے ڈراتا کیا ہے
میری جیبوں میں محبت کے ہیں سِکے لیکن
آج کے دور میں ان سکوں سے آتا کیا ہے🍂
ہم نے ہنس ہنس کے تیری بزم میں اے زندگی
کتنی آہوں کو چُھپایا ہے تُجھے کیا معلوم🥀
زندگی بڑی بدصورت ہے اس کے رخسار پتھریلے ہونٹ زہریلے اور ہاتھ پاؤں نیلے ہیں۔ اس کی چھاتیاں سوکھی اور پیٹ سپاٹ کھردار اور سخت ہے۔ اس کی آنکھوں سے مرگ و ہلاکت کی مرگھٹ کی چڑیلیں گھورتی ہیں یہ وہ زندگی ہے جو ہمارے اور تمہارے حصے میں آئی ہے
.
جون ایلیاء🍂
نظارے پیارے سہی، زندگی تلخ ہے
چاروں طرف اپنے ہیں مگر اپنے کب ہیں
🥀
پھر اسکی ہر ادا سے جھلکنے لگا خلوص ۔۔۔۔
جب مجھکو اعتبار کی عادت نہیں رہی ۔۔۔۔
🥀
وہ شرارتیں، وہ شوخیاں، میرے عہدِ طفل کے قہقہے
کہیں کھوگئے میرے رات دن، اِسی بات کا تو ملال ہے🥀
شام ڈھلتے ہی کسی دھیان کے سرکش جھونکے
آتے جاتے تھے ،دلِ شاخ کو سہلاتے تھے
.
کیا کہیں ہم کہ محبت کے ہُلارے کیا تھے
درد کے دور تھےاور دل کی طرف جاتے تھے
🍂
میں تم سے معافی مانگ رہا تھا، اور مجھے نہیں معلوم کہ میری غلطی کیا تھی، میری فکر صرف یہ تھی کہ تمہیں کھونا نہ پڑے🥀
تیرے خیال کی آب و ہوا میں جیتے ہیں 🥀
زندگی چھوٹی نہیں ہوتی لوگ جینا ہی دیر سے شروع کرتے ہیں، جب تک راستے سمجھ آتے ہیں تب تک لوٹنے کا وقت ہو جاتا ہے
.
عرفان خان💯
کبھی اُس کے پیکر کی تفہیم کو میری آنکھیں بہت تھیں
مگر اب کِسی سے سٌنا ہے کہ وہ آئینہ دیکھتی ہے
🍂
پازیب میں ہی باندھ کے گھر لے گئے ہوں گے
یہ پاؤں ترے کتنوں کے سر لے گئے ہوں گے
.
بچہ سا میرا دل تھا تو باتونی تیرے نین
پھسلا کہ اسے جانے کدھر لے گئے ھونگے
.
رحمان فارس🖤
پھول کچھ روز میں لوٹ آئیں گے
دل دوبارہ نہیں کِھلنا، افسوس 🩶
آگیا ہے تجھے ہر ایک پہ سایہ کرنا
خاصا دشوار ہے اب تیری تمنا کرنا
.
جن طبیبوں کومحبت کسی بیمار سے ہو
وہ نہیں چاہیں گے بیمار کو اچھا کرنا
🍂
تو مجھ کو چھوڑ تو پھر اس طرح سے چھوڑ کہ میں
گلی گلی میں پھروں کوستا محبت کو
.
ہم ایسے لوگ ہی ذہنی مریض ہوتے ہیں
جو مانتے ہیں بڑا آسرا محبت کو 🩶
ھاں تلخی ء ایّام , ابھی اور بڑھے گی
ھاں اھلِ ستم , مَشقِ سِتم کرتے رھیں گے
.
اِک طرزِ تغافل ھے ، سو وہ اُن کو مبارک
اِک عرضِِ تمنّا ھے ، سو ھم کرتے رھیں گے۔
😇
وصف اِک اضافی تھا اس میں خوش مزاجی کا
اور ہم کو لاحق تھے وہم محبت کے 🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain