دانستہ چهوڑ جاؤں گا میداں ، اور تم
ہارے ہوئے رہو گے، اگر جیت بهی گئے
😊
ان کی نفاست کیا پوچھتے ہو محسن..
سانس لیتے ہیں تو تھک جاتے ہیں..
😜
اس نے پوچھا بھی مگر میں نے کہا کچھ بھی نہیں
دل سے اُترے هوئے لوگوں سے ... شکایت کیسی ...!!!!
ممکن ہے چشم نم کو ستارہ نہ کر سکو
ممکن ہے تم بھی کوئی اشارہ نہ کر سکو
ممکن ہے زہر دے کر عطا کر دو زندگی
ممکن ہے یہ کرم بھی دوبارہ نہ کر سکو
ممکن ہے میرا حکم بھی تم کو قبول ہو
ممکن ہے التجا بھی گوارا نہ کر سکو
ممکن ہے دو قدم پہ بدل جاؤ راستہ
ممکن ہے عمر بھر بھی کنارہ نہ کر سکو
ممکن ہے میرے بغیر بھی بسر کر لو زندگی
ممکن ہے اپنے ساتھ بھی گزارا نہ کر سکو
مرشد نے کہا چائے #چھوڑ دو...☕
میں نے مرشد ہی چھوڑ دیا۔۔۔😂
🥰🥰
ِِِ دِل تو سب کے ہوتے ہیں !!🥀
دُکھ بھی سب کو ہوتے ہیں!!
کُچھ اَشک دِلوں پر گِرتے ہیں!!
کُچھ مٹی میں مِل جاتے ہیں!!
کُچھ لفظ ادا ہو جاتے ہیں!!
کُچھ ہُونٹوں میں سِل جاتے ہیں!!🥀
مَانا کے ادھورے رہتے ہیں!!
پَر خواب تو سب کے ہوتے ہیں !!
کُچھ کھو کر بھی پا لیتے ہیں !!
کُچھ پا کر بھی کھو دیتے ہیں!!
یہاں اپنی اپنی باری پر !!
سَب ہنستے ہیں! سَب روتے ہیں!..🥀
پہلے بڑوں نے جبر میں اک فیصلہ کیا
پھر پورے خاندان کی چیخیں نکل گئیں
اتنی جوان موت تھی، اتنی جوان موت
اتنی کہ ہر جوان کی چیخیں نکل گئیں
اس نے ابھی کہا ہی تھا "گھر والے"
اور میں سمجھ گیا "نہیں مانیں" گے
💔
پریتم ایسی پریت نہ کریو
جیسی کرے کھجُور
دُھوپ لگے تو سایہ نہ ھی
بھُوک لگے , پھل دُور
پریت کبیرا !! ایسی کریو
جیسی کرے کپاس
جیو تو تن کو ڈھانکے
مرو تو , نہ چھوڑے ساتھ
پریت نا کریو پنچھی جیسی
جل سوکھے اُڑ جائے
پریت تو کریو مچھلی جیسی
جل سوکھے مر جائے..!
پاؤں لٹکا کے دنیا کی طرف
آؤ بیٹھیں کسی ستارے پر
🙃
فقط اتنا ہی کہہ کر وہ مداری چل دیا تابش
اداکاروں کی بستی میں اداکاری نہیں کرتے
✔
۔۔۔۔ ایک معصوم سی تتلی کو مسلنے وال
۔۔۔۔ تو تو دیتا تھا حدیثوں کے حوالے مجھ کو🥀🥀
ایک سائل کو ضرورت ہے مرے دل کی مگر
ہائـے گھر والـے سـخاوت نہیـں کـرنے دیتـے
🙃
۔۔۔ ہوتی نہ اگر طور کی قسمت میں تجلی
۔۔۔۔ موسیٰ کو کبھی حسرت دیدار نہ ہوتی
بے کار ہی پڑا ہے یہ سینے کے وسط میں
بہتر ہے دل کو بیچ کے پتھر خرید لوں
☺
شِکنجے ٹُوٹ گئے ، زَخم بدحواس ہُوئے
سِتم کی حد ھے کہ اِہلِ سِتم اُداس ہوئے
اور پھر ______________ ہم اپنی روحوں کے درد کو
دوائیوں سے ختم کرتے کرتے خود ختم ہو جاتے ہیں
✔
یہ کراچی تو نہیں جس کو بسا دے ہِجرت
دل وہ دِلّی ہے....جو ہر بار اُجڑ جاتا ہے!
کوئی وظیفہ کوئی وِرد کوئی اِسم پڑھیں
کہ ختم ہونے لگی ہیں اذّیتیں..... مُرشِد
کوئی تو ہوتا جو چُنتا وجود کے ریزے
تمام عُمر رہی ہیں یہ حسرتیں.... مُرشِد
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain