کوئی تو ہوتا جو چُنتا وجود کے ریزے
تمام عُمر رہی ہیں یہ حسرتیں.... مُرشِد
کسی کو ٹُوٹ کے چاہیں کسی کو یاد کریں
ہمارے پاس کہاں اِتنی فُرصتیں....... مُرشِد
وہ کون لوگ تھے گُمنامیوں سے نالاں تھے
ہمیں تو مار گئی ہیں یہ شُہرتیں..... مُرشِد
سَروں کی خاک ہمیں کھینچ لائی ہے ورنہ
کہاں کا ہِجر کہاں کی یہ ہِجرتیں..... مُرشِد
ہم ایسے لوگ کہاں راس آ سکے سب کو
کہ جن پہ بار ہیں اپنی طبیعتیں مُرشِد
کہاں کا عشق کہاں کی محبتیں... مُرشِد
تمام عُمر ہی جھیلی ہیں وحشتیں مُرشِد
بھول جاؤ سبھی سُنی باتیں
مسکرانے پہ قرض تھوڑی ہے
عادتاً لوگ بھونک لیتے ہیں
ورنہ کتوں پہ فرض تھوڑی ہے
✔
قید کرتا ہوں حسرتیں دل میں
پھر انہیں خود کشی سکھاتا ہوں
✔
وقت بہت کـــچھ چھـــــین لیـــــتا ہے
خیــــــر میری تو مســـــکراہٹ تھی...
✔
بچوں کی طرح چاہے مجھے ڈانٹ لے کوئی
لیکن یہ شرط ہے میرے غم بانٹ لے کوئی
✅
کسی کی عادت ہوجانا۔۔۔
محبت ہوجانے سے زیادہ خطرناک ہے۔۔۔
✔
اب تو وہ طنز بھی نہیں کرتا
اس کو کچھ تو برا لگا ہوا ہے
✔
قُرب اچھا ہے مگر اتنی بھی شِدت سے نہ مِل
یہ نہ ہو تُجھ کو میرے روگ پُرانے لگ جائیں
✔
یہ کس پہ تعویز کر رہے ہو؟ یہ کس کو پانے کے ہیں وظیفے؟؟
تمام چهوڑو بس ایک کر لو جو استخارا، تو میں تمہارا
✔
ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭ سے ﺭﺧﺼﺖ ﻟﯽ ہے
ﺻﺎﻑ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﻨﺎﺯﮮ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ
✔
اداسیاں بے سبب نہیں ہیں صاحب ۔۔۔
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔۔
✔
یہ ھم ہی ھیں کہ تیرا درد دل میں چھپا کے
کام دنیا کے .............بدستور کئے جاتے ھیں
✅✔
تجھے کیوں لگتا ہے کہ تُو لازمی ہے💔
نہ عشق آخری ہے نہ تُو آخری ہے😎🙄😏
کچلے ہووں کو اور کچلتی چلی گئی
ہم لوگ زندگی کو دکھائی نہیں دیے
✅
کرو بات جو بھی کرنی ہے ،
مگر ، بات محبت کے علاوہ ہو ۔۔💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain