آپ کہتی ہیں تو مان لیتے ہیں۔۔۔
کہ صرف فرشتے ہی جان لیتے ہیں۔۔
✔
اس قدر عام تو نہیں ہوتے۔۔
شعـر الہام تو نہیں ہوتے۔۔
عشق میراث میں نہیں ملتا۔۔
خواب نیلام تو نہیں ہوتے۔۔
قیس فرہاد ،لیلیٰ و شیریں۔۔
یہ فقط نام تو نہیں ہوتے۔۔
سب کو شہرت نہیں ملا کرتی۔۔
سب پہ الزام تو نہیں ہوتے۔۔
ان کو تُوبام و در سمجھتا ہے۔۔
یہ در وبام تو نہیں ہوتے۔۔
کچھ پرندے ہوا کے قیدی ہیں۔۔
سب تہہ ـ دام تو نہیں ہوتے۔۔
شہر کھنڈرات میں بدلتے ہیں۔۔
دشت گمنام تو نہیں ہوتے۔۔
تم پہ ہی کھُل نہیں سکے ورنہ۔۔
لوگ ابہام تو نہیں ہوتے۔۔
✔
درد ایجاد کر رہا ہوں میں۔۔۔۔۔!
ہاں تجھے یاد کر رہا ہوں میں۔۔۔۔!
جسم کی جان سے نہی بنتی۔۔۔!
خود کو آزاد کر رہا ہوں میں۔۔۔۔!
اس کا وعدہ آج آنے کا۔۔۔۔!
وقت برباد کر رہا ہوں میں۔۔۔۔!
✔
آج ہم بھی تری وفاؤں پر.
مسکرائیں تو کیا تماشہ ہو
✔
- میری بے بسی پہ ہنستا ہے -
- تیرا معیار کتنا سستا ہے
✔-
تیرے لہجے نے کھول دی آنکھیں
میں تو اندھا یقین کرتا تھا
✔
دھوپ موقع نہیں دیتی ورنہ
اپنے سائے سے لپٹ کر روتے ہم
✔
خط لہو سے بھی لکھ کے دیکھا ہے،
رنگ تحریر میں نہیں آیا،
سب سے آگے کھڑا تھا لیکن،
میں ہی تصویر میں نہیں آیا،
✔
جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئے
راہ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
✔
ہم نے اس کو اتنا دیکھا جتنا دیکھا جا سکتا تھا۔۔۔
لیکن دو آنکھوں سے آخر کتنا دیکھا جا سکتا تھا۔۔۔
👀✔
یاد نہ کر فریاد نہ کر ۔۔
جو بیت گیا اسے بھول بھی جا۔۔
بس یاد کر اک رب کو تو۔۔
اور عشق میں اس کے ڈوب ہی جا۔۔۔
✔
ﭼﮩﺮﮮ ﺑﺪﻝ ﺑﺪﻝ ﮐﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻞ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﻮﮒ
ﺍﺗﻨﺎ ﺑُﺮﺍ ﺳﻠﻮﮎ ﻣﯿﺮﯼ ﺳﺎﺩﮔﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ؟
ﻧﮧ ﭘﻮﭼﮫ ﺣﺎﻝ ﺍﺱ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺍﺱ ﻋﺘﺎﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﻟﺒﻮﮞ ﭘﮧ ﺟﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
لوگ یہاں کے کالے بچھو۔۔
پل پل ڈسنے والے بچھو۔۔
معلوم تھا مجھ کو ڈس لیں گے۔۔
پھر بھی شوق سے پالے بچھو۔۔
🦂✔
اب نہیں ہے کوئی بات خطرے کی۔۔
اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے۔
✔
تم میری زندگی ہو۔۔۔
اور مجھے زندگی سے نفرت ہے۔۔
✔
ابھی تم طفل مکتب ہو میرا دل لے کے کھو دو گے۔۔۔
تمہارے لیے ہی رکھا ہے لے لینا جواں ہو کر۔۔
✔
چھوڑنا چاہو جہاں ساتھ وہی رک جانا ۔۔۔
دل نہیں مانا تھا مگر میں نے اجازت دی تھی۔۔
✔
زلفیں ادھر کھلیں ادھر آنسو امڈ پڑے۔۔
ہیں سب کے اپنے اپنے روابط گھٹا کے ساتھ۔۔
✔
اے دوستو یہی قیامت ہے کہ روز حشر۔۔
ہم بھی جگائے جائیں گے خلق خدا کے ساتھ۔۔
✔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain