بہت سے لوگ تعلق کو ختم نہیں کرنا چاہتے نا ہی اس شخص سے وہ دور جانا چاہتے ہیں جس سے محبت کرتے ہیں بلکہ وہ اس لیے رابطہ ختم کر دیتے ہیں کیونکہ وہ توجہ کی بھیک مانگ مانگ کر تھک جاتے ہیں دوری کی اذیت فقیری کی اذیت سے ذرا کم تکلیف دہ ہے-
آسکر وائلڈ کہتے ہیں میں جس ہستی کو شدت سے چاہتا ہوں، اس کا ذکر کسی سے نہیں کرتا اس کا نام بھی کسی کو نہیں بتاتا محبوب کا نام ظاہر کرنا ایسا ہے کہ آپ اس کا ایک حصہ کسی اور کے حوالے کر دیں. ✨
مجھے زندگی میں اگر کسی چیز سے واقعی میں نفرت ہے تو وہ ہے وضاحت دینا ، اپنی وکالت کرنا ، اپنی انٹینشن کی صفائی دینا اور جب سامنے والے نے ٹھان لی ہو کہ نہیں سننا تو پھر میں خاموش ہوجاتا ہوں یہ جو لوگ مجھے غلط سمجھتے ہیں مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں کیونکہ وہ اتنا ہی سمجھتے ہیں جتنی ان کی سمجھ انہیں اجازت دیتی ہے….. #شــــــــــــب_بخـــــــــیر_زنـــــــــدگی #علی
یقین توڑے، گمان چھینے ملے جو فرصت تو سوچنا😔 کہ تمہارے لفظوں نے میری آنکھوں سے کیسے کیسے، جہان چھینے😥 سکون لے کر، قرار لے کر بس ایک پل میں، جھٹک کے دامن بدل کے رستہ۔۔۔۔۔۔🔥🔥 چلے گئے ہو، شکستگی کے عذاب دے کر عمر بھر کی مسافتوں کے بعد🌹 جس کو پتہ چلے بھٹک گیا ہوں میں راستے سے😭 بتاؤ ہمدم ۔۔۔!!🔥 ذرا یہ مجھ کو وہ دل سنبھالے یا اشک روکے🖤 یقین توڑے، گمان چھینے ملے جو فرصت تو سوچنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔😥😥💔
محبتیں جو وقت سے نہیں مٹتیں 💞 💖 دل میں کچھ لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں... ⏳ نہ وقت ان کی جگہ بدل سکتا ہے، نہ فاصلہ انہیں دور کر سکتا ہے۔ 🌸 چاہے وہ ہم سے دور ہوں، مگر وہ ہمیشہ ہمارے احساسات میں بستے ہیں۔ 💬 ہم نے ان سے سیکھا کہ محبت صرف ملاقاتوں کا نام نہیں، بلکہ یہ اخلاص اور وفاداری کا رشتہ ہے۔ ✨ میری طرف سے آپ سب کو سلام، اتنی ہی عزت کے ساتھ جتنا آپ کے لیے میرا احترام ہے۔ 💟 یہ محبت ہے، جو بنا کسی دکھاوے کے خالص رہتی ہے۔ 🚶♂️ کبھی ہم مصروف ہو جاتے ہیں، کبھی پوچھ نہیں پاتے، کبھی سفر پر نکل جاتے ہیں اور واپس نہیں آتے... 💞 مگر سچے دل ہمیشہ محبت سے جُڑے رہتے ہیں، چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔ 🌷 اللہ آپ کے وقت کو خوشیوں، محبت اور سکون سے بھر دے۔ 💞🌹
کاش جنہیں ہم محبت کرتے ہیں، وہ جان سکتے کہ ہم کتنا برداشت کرتے ہیں، کتنی بار اپنے زخموں کو نظر انداز کرتے ہیں، کتنی بار اپنے جذبات کو دبا کر، صرف اس خوف سے آگے بڑھتے ہیں کہ کہیں انہیں کھو نہ دیں۔ اگر وہ جان سکتے، تو وہ ہمارے دلوں کو تسلی دیتے اور سکون میں رکھتے ہمیں بے یقینی اور درد میں نہیں چھوڑتے۔ کبھی کسی کے اعتماد کو نہ توڑو۔ کبھی کسی کے خلوص کو بے وقوفی نہ سمجھو۔ کبھی کسی کے دل کو نہ دھوکہ دو، نہ تکلیف دو، نہ اسے توڑو۔ کسی کے جذبات سے کھیل کر اسے مجبور نہ کرو کہ وہ تمہارے بغیر جینا سیکھ لے! ایک عظیم استثناء بنو، کسی کے لئیے امن و پناہ بنو، کسی کے دل کی سب سے بڑی راحت بنو، کیونکہ حقیقی محبت وہ ہوتی ہے جو دل کو سکون دے، نہ کہ وہ جو زخم دے!
گلے شکوے زندگی سے سکون کو ختم کر دیتے ہیں جو گزر گیا اسے بھول جائیں۔. جس نے دکھ دیا اسے معاف کر دیں، جس کو معاف نہیں کر پارہے اس کا معاملہ اللّٰہ پہ چھوڑ دیں۔ یوں آپ پُر سکون ہو جائیں گے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain