اُس کی کمی کا بھی اب دن منائیں ___گے ہم
اور اُس کا نام رکھیں گے ___"غضب اُداسی"🖤
مٹی سے بنے، مٹی پہ چلنے والے اور مٹی میں مل جانے والے بہت سے انسان اکثر دل پتھر کا رکھتے ہیں!🖤
دوسروں کو کچھ بھی کہنے سے پہلے الفاظ کو اپنے اوپر آزما لیجیے۔۔۔ بس یہ خیال رہے جو بات ہمیں دکھ دیتی ہے اگلے بندے کو بھی دے سکتی ہے۔🖤
زندگی بہت تلخ ہے اور اس میں لوگ اپنے اپنے حصے کا"زہر" ملانا عین ثواب سمجھتے ہیں🖤
گھر کی چٹائی
ہسپتال کے بیڈ سے بہتر ہے
اور رزق کی تنگی سانس کی تنگی سے بہتر ہے لہٰذا ہمیشہ اللہ پاک کا شکر ادا کیجئیے🌸

کسی کو ہم عجوبوں سے
بچھڑ جانے کا کوئی خوف
لاحق ہے
تو نا حق ہے
ہمیں خود بھی نہیں معلوم کہ
ہم کون ہیں
اور کس جگہ پر ہیں
بھلا وہ کون ہیں
جو ہم سے افضل ہیں
بھلا ہم کس سے بہتر ہیں
پرندے ہیں تو پھر اپنی اُڑانے کیوں مقرر ہیں
کسی بھی راستے پے قدم رکھیں
اک ہی منزل پے کیسے جا نکلتے ہیں
خُدا ہوتا ہے ہوگا
مگر ہمیں اتنا پتہ ہے تم ہمارے ہو
یہ ہنستے کھیلتے قصبے
ویرانیوں کا گھر نہ بن جائیں
ہمیں وقتاً فوقتاً چومتے رہنا
کہ ہم پتھر نہ بن جائیں
تم صبر کی بات کرتے ہو۔۔!!
صبر تو آتے آتے آھی جاتا ہے ۔۔!!
اور جب صبر آتا ہے نہ
تو ہونٹوں کی ہنسی۔۔آنکھوں کے آنسو،،
دل کا سکوں۔۔کچھ محسوس نہیں ہوتا ۔۔فقط ایک شے رہتی ہے پاس ۔۔اور وہ ہے "خاموشی





"ڑ" حرفِ بد نصیب ہے ناصر میری طرح
اب تک کسی بھی لفظ کے آگے نہ لگ سکا🔥
ہم سے رکھوالیاں نہیں ہوتیں...
ہتھکڑی کھول دے محبت کی ...
میری ہنسی میرے قہقہے میری ذات کو روند کر
وہ اپنے حق میں کِسی اور کو قبول کر بیٹھا ... !!!
ٹھہرو ابھی یہ کھیل مکمل نہیں ہوا!!!!!
جی بھر کے ہم تمہارا تماشا نہیں ہوئے....
کوئی چینخ پڑتا ہے درد سے 💔
کوئی بس چپ سا ہو جاتا ہے 💔
کبھی کبھی وہ نِبھا کی بات کرتا ہے
وہ بِگڑی بات بنانے کی بات کرتا ہے
وہ مجھے یہ نہیں کہتا جاؤ مر جاؤ
وہ مجھے چھوڑ کے جانے کی بات کرتا ہے
جیسے ہی چُپ ہوتے ہیں , مر جاتے ہیں
کُچھ لوگوں کو بَک بَک زندہ رکھتی ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain