نیند آتی نہ تھی جس کو میری صورت دیکھے بغیر
آج وہ لوگوں سے کہتا ہے یہ شخص دیکھا سا لگتا ہے
امید حور نے سب کچھ سکھا رکھا ہے واعظ کو
یہ حضرت دیکھنے میں سیدھے سادے بھولے بھالے ہیں
مہینے وصل کے گھڑیوں کی صورت اڑتے جاتے ہیں
مگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں
مری نگاہ میں وہ رند ہی نہیں ساقی
جو ہوشیاری و مستی میں امتیاز کرے
علم میں بھی سرور ہے لیکن
یہ وہ جنت ہے جس میں حور نہیں
سودا گری نہیں یہ عبادت خدا کی ہے
اے بے خبر جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے
ضروریات ان کو کہتے ہیں جن کو پورا کئے بغیر جینا مشکل ہوتا ہے اور خواہشات وہ ہوتی ہیں جن کو پورا کرنے کے چکر میں جینا مشکل ہوجاتا ہے
لوگ کہتے ہیں تیرا دوست بیوفا ہے ، میں نے کہا اتنی وفا کسی میں نہیں ھوگی ، لوگوں نے کہا وہ تجھے یاد تک نہیں کرتا ، میں نے کہا یہ بھی وفا کا اک انداز ہوتا ہے .
وہ طلب نہ تھا عطا تھا، خواہش نہ تھا دعا تھا!! وہ کبھی نہ جان سکے گا، وہ میرے لیے کیا تھا!!💕💕
محبت کی زنجیر سے ڈر لگتا ہے ۔ کچھ اپنی تقدیر سے ڈر لگتا ہے ۔ جو مجھے تجھ سے جدا کرتی ہے ۔ مجھے ہاتھ کی اس لکیر سے ڈر لگتا ہے ۔
کیا ایسا نہی ہو سکتا ۔۔!! دو دن تم میرے پاس رہو___※ دو دن میں تمہارے پاس رہوں__※ چار دن کی زندگی ہے۔۔!! نہ تُم اداس رہو۔ نہ میں اُداس رہوں ۔
تازہ ہے اب بھی اس ملاقات کی خوشبو____❤ جذبات میں ڈوبی ہوئی لمحات کی خوشبو__❤ جس ہاتھ کو پل بھر کے لیے تھام لیا تھا____❤ مدت سے ہاتھ میں ہے اسی ہاتھ کی خوشبو_❤
دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے
اک تم نہیں ہوتے تو ہر شے میں کمی ہوتی ہے
اتـــنی من مــانیاں اچــھی نہیں ہــو تیں
Sahab تــم صرف اپــنے ہی نہیں میرے بـــھی ہــو
ھم موت سے عشق کرنے والے عاشق ہیں
صاحب ھم سے زندگی کا سودا مت کرو…💕💕💕
آنکھیں تک نچوڑ کر پی گئے۔۔۔
تیرے غم کتنے پیاسے تھے۔۔۔
وہ بھی تو روز پیار میں کرتے رہے ستم
میں نے بھی اب کی بار کے اچھا نہیں کیا
ہزاروں کا ہجوم ہے دل کے آس پاس
دل پھر بھی دھڑکتا ہے ایک ہی نام سے
تم لاکھ چھپاؤ سینے میں احساس ہماری چاہت کا دل جب بھی تمہارا دھڑکا ہے آواز یہاں تک آئی ہے
تیری قربت بھی قیامت تیری دوری بھی عذاب دل کو تسکین کی صورت کسی پہلو نہ ملی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain