الفاظ آتش فشاں نہیں ہوتے
لہجے آگ لگاتے ہیں
جس حال میں جینا مشکل ہو
اس حال میں جینا پڑتا ہے
آنکھ ہے بھری بھری
اوورر
تم مسکرانے کی بات کرتے ہو
دل سنبھل جا ذرا
پھرمحبت کرنے چلا ہے تو
جیسا تھا ویسا ہی ہوں اور ایسا ہی رہوں گا
جاؤ زمانے سے جا کر کہہ دو آزما لے گردشیں
بس کر دے اے طبیب کچھ اثر نہیں تیری دوا کا
مجھے شفاء کیونکر ملے میں ڈسا ہوں اِک بے وفا کا
مجھے دو رنگ بھرنے کی اجازت، میں بناتا ہوں
جہاں بنتی نہیں ہے کوئی صورت، میں بناتا ہوں
تمہیں تو ٹھیک سے برباد کرنا بھی نہیں آتا
چلو پیچھے ہٹو ، اپنی یہ حالت میں بناتا ہوں
جو اشک بچ گئے انھیں لاتا ہوں کام میں
تھوڑی سی دھوپ روز ملاتا ہوں شام میں
اک شخص اپنی ذات کی تعمیر چھوڑ کر
مصروف آجکل ہے مرے انہدام میں
Love U Pakistan
Assalam-o-Alaikum Pakistan
بہت مشکل ہے محبت کی کہانی لکھنا
جیسے پانی سے پانی پے پانی لکھنا
دنیا کی بھیڑ بھاڑ میں مشکل تو ہے مگر
موقع ملا تو تیری طرف دیکھ لیں گے ہم
اک میں ہوں جو سجدۂ سہو بھی جانے کتنے بھولا ہوں
اک وہ ہے جو میرا دانہ دانہ لکھ کے بیٹھا ہے
میں بد دعائیں سمیٹوں گا تاکہ دنیا میں
کسی کے پاس دعا کے علاوہ کچھ نہ رہے
عشق کے پھندے سے بچئے اے حقیرؔ خستہ دل
اس کا ہے آغــــــاز شیریں اور ہے انجـــــام تلخ
گلاب پیش نہ کر پاؤ تو یہ کافی ہے
کسی کی راہ سے کانٹا کوئی ہٹا دینا
پہلے تو سارے خون کے رشتوں نے خوں پیا
پھر ماس بچ گیا تھا سو غیروں نے کھا لیا
کتنوں کو آستین کے پالے نگل گئے
کتنوں کو ان کی آنکھ کے تاروں نے کھا لیا
لگا کے نقب کسی روز مار سکتے ہیں
پرانے دوست نیا روپ دھار سکتے ہیں
ہم تو گلشن سے چلے جائیں گے صحرا میں مگر
تم پہ یہ وقت پڑے گا تو کدھر جاؤ گے_؟
بیزار پھر رہے ہیں سب اپنی حیات سے
لیکن سبھی کو چاہئیے عمرِ دراز بھی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain