Damadam.pk
UmarBhatti's posts | Damadam

UmarBhatti's posts:

UmarBhatti
 

یہی زرا سی کجی ہے ہمارے کرتب میں
جسے فلک پہ بٹھا دیں اتارا جاتا نہیں
دیا تو جاتا ہے ہم کو بھی احترام مگر
ہمارا نام خوشی سے پکارا جاتا نہیں

UmarBhatti
 

السلام و علیکم پاکستان

UmarBhatti
 

یہ کیسی رات ہے جس کا ستارہ کوئی نہیں
تمہارے ہوتے ہوئے بھی ہمارا کوئی نہیں
وہ چند لمحے جو تم سونپ کر چلے گئے تھے
وہیں پہ رکھے ہوئے ہیں گزارا کوئی نہیں

UmarBhatti
 

be happy nd stay Blessed....remember me in ur prayers...Khuda Hafizzz

UmarBhatti
 

غم کے اسباب تو دیکھے ہوں گے
میرے احباب تو دیکھے ہوں گے
وہ جو دفتر میں مقید ہی رہا
اس نے بھی خواب تو دیکھے ہوں گے
میری حالت پہ تعجب کیسا
تم نے گرداب تو دیکھے ہوں گے

UmarBhatti
 

مرا سوال, کہ کِس نے مُجھے تباہ کیا
ترا سکُوت, مُکمل جواب کی مانند

UmarBhatti
 

کون سا پھر سوال بچتا ہے ؟
جب محبت جواب دے جائے

UmarBhatti
 

خالی پڑے ہوئے ہیں میرے ہاتھ دیکھ لو
کوئی نہیں ہے آج میرے ساتھ ، دیکھ لو
میں جن کو دستیاب رہا قلب و جان سے
وہ جاتے جاتے کہہ گئے "اوقات دیکھ لو

UmarBhatti
 

اِن میٹھی زبان والوں سے جناب
اجتِناب اجتِناب اجتِناب اجتِناب

UmarBhatti
 

چیخنے والے کیا سمجھیں گے
چُپ لگ جانا کیا ہوتا ہے

UmarBhatti
 

دشمن جاں ہے مگر جان سے پیارا بھی ہے
ایسا اس شہر میں اک شخص ہمارا بھی ہے

UmarBhatti
 

بس اتنا ہی سبب تھا میرے ڈوبنے کا
میں کنارہ ڈھونڈ رہا تھا، وہ کنارہ کر رہا تھا

UmarBhatti
 

آؤ غفلت کے کسی جھولے میں جھولا جائے
روح میں اترے ہوۓ لوگوں کو بھولا جائے

UmarBhatti
 

اُس شخص کو پانے کے تو آثار نہیں تھے
لیکن اس شخص کو کھونا بھی نہیں تھا
کس واسطے میں اس کو بھلا چھوڑ کے جاتا
جب مجھ کو کسی اور کا ہونا بھی نہیں تھا

UmarBhatti
 

یہ کیا ستم ہے کہ حیران ہی نہیں کوئی
اس ازدحام میں انسان ہی نہیں کوئی

UmarBhatti
 

کتنا سنسان سا لگتا ہے نگر تیرے بغیر
کتنی ویران ہے یہ راہگزر تیرے بغیر
میں نے جھیلا ہے تیرے ہِجر کو لمحہ لمحہ
نگلے جاتے ہیں مجھے شام و سحر تیرے بغیر
شب کی آغوش میں تب خود کو چھپا لیتا ہوں
جب اُجالوں سے مجھے لگتا ہے ڈر تیرے بغیر

UmarBhatti
 

میں خالی ہاتھ جو اظہار کرنا جانتا تھا
تو پھول لے کے وہ انکار کرنا جانتا تھا
جو شخص آیا تھا دیوار کود کر دل میں
ڈرا ہوا تھا مگر پیار کرنا جانتا تھا

UmarBhatti
 

میرا گھر بھی عجیب جغرافیائی خط پہ ہے واقع
مصائب جس طرف سے بھی چلیں رستے میں آتا ہے

UmarBhatti
 

جنگوں سے بھی ہوتی نہیں ایسی تباہی
اُس شخص کے جانے سے جو نقصان ہوا ہے
جتنا اسے لگتا تھا کہ مشکل ہے بچھڑنا
اب اتنا ہی بچھڑنا اُسے آسان ہوا ہے

UmarBhatti
 

تُو نے زخموں پہ نظر ڈالی مگر دیر کے بعد
تیرے بیمار کو اب شوقِ شفا ہی کب ہے
لاکھ منت ہو سماجت ہو مگر یاد رہے
جانے والوں کو کوئی روک سکا ہی کب ہے