پوچھا,مشکل میں رہتا ہوں؟کہا آسان کر ڈالو
کہ جس کی چاہ ذیادہ ہو وہی قربان کر ڈالو
یہ اور بات ہے کہ کنارے پہ ہوں کھڑا لیکن
سب جانتا ہوں کہ کون کتنا پانی میں ہے
اپنی قدر کیجیے
کیوں کہ اپنے سوا کوئی اپنا نہیں ہوتا
اللّٰہ تعالٰی سے ایسی چیزیں مت چاہو جس کا نفع دیرپا نہ ہو بلکہ باقیات الصالحات کے خواہاں رہو
میرے آقا مدینے میں مجھے بھی اب بلا لیجئیے
ترستی ہیں میری آنکھیں اب روضہ دکھا دیجئیے
تمہاری اک نگاہ کرم کی بات ہے
صلی اللہ تعالٰی علیہِ وآلہ وسلّم
ہجر نبی میں آہ
کہاں بے اثر گئی
تڑپے جو ہم یہاں
تو مدینے خبر گئی
صلی اللہ علیک یارسول اللہ
ماں ایک ایسی غزل ہے
جو سننے والے کے دل میں اتر جاتی ہے
کبھی جو غم ستائے تو
مدینہ یاد کر لینا
اکیلی جان دم گٹھتا دل اکتاتا
خدا کو یاد کر پیارے وہ ساعت آنے والی ہے
کیا لکھوں اپنی ماں کی تعریف میں
جس نے خود مجھے لکھنا سکھایا ہے
اے چاند کو توڑنے والے آقا
ہم بھی ٹوٹی ہوئی تقدیر لیئے بیٹھے ہیں
صلی اللہ علیک یارسول اللہ
زندگی کی تھکاوٹ موت کے بعد ہی اترے گی
اس گلی کا گدا ہوں میں جس میں
مانگتے تاجدار پھرتے ہیں
اک درد ہے جو سہ رہا ہوں
اک بات ہے جو آپ سے اکیلے میں کروں گا
صلی اللّٰہ علیک یارسول اللّٰہ
موت و حیات میری تیرے لیئے ہے
مرنا تیری گلی میں جینا تیری گلی میں
دیوانہ کردیا ہے دیوانہ ہو گیا ہوں
دیکھا ہے میں نے ایسا جلوہ تیری گلی میں
دیوانگی پہ میری ہنستے ہیں عقل والے
رستہ تیری گلی کا پوچھا تیری گلی میں
کس چیز کی کمی ہے مولیٰ تیری گلی میں
دنیا تیری گلی میں عقبیٰ تیری گلی میں
الحمدُاللہ
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain