Damadam.pk
WAJDAN_33's posts | Damadam

WAJDAN_33's posts:

WAJDAN_33
 

اردو کے پروفیسر 👴 گھر آئے تو بیوی سے پوچھا بیگم آج کیا پکایا ہے؟
مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عورت 👩 نے جواب دیا
خاک پکائی ہے 😕
پروفیسر 👴 صاحب بولے
خاک کو الٹ کریں تو کاخ بنتا ہےکاخ فارسی میں محل کو کہتے ہیں محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا ہےلحم کو اردو میں گوشت کہتے ہیں اچھا بیگم آج گوشت پکایا بے 😋
جواب میں بیگم 👩 نے کہا کہ
اگر گوشت کو الٹا کریں تو تشوگ بنتا ہے اور تشوگ سنسکرت میں سوٹے کو کہتے ہیں 😬
یہ کہہ کر بیگم اٹھی ہی تھی کہ شوہر اگلی بات سمجھ گئے پھر جو ہوا
وہ اردو ادب کی ایک الگ تاریخ ہے...... 😜😝

WAJDAN_33
 

ایک طالب علم نے دیوار پر ایک بڑا سا سفید کاغذ چسپاں کی اور کاغز کے درمیان میں مارکر کے ساتھ ایک سیاہ نقطہ ڈالا، پھر اپنا منہ ساتھیوں کی طرف کرتے ہوئے پوچھا:- ” آپ کو کیا نظر آ رہا ہے؟”
سب نے ہی یک زبان ہو کر کہا:- “ایک سیاہ نقطہ.”
اس طالب علم نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سب سے پوچھا:-“کمال کرتے ہو تم سب! اتنا بڑا سفید کاغذ اپنی چمک اور پوری آب و تاب کے ساتھ تو تمہاری نظروں سے اوجھل ہے، مگر ایک مہین سا سیاہ نقطہ تمہیں صاف دکھائی دے رہا ہے؟”
جی، لوگ تو بس ایسا ہی کمال کرتے ہیں: آپ کی ساری زندگی کی اچھائیوں پر آپ کی کوتاہی یا کمی کا ایک سیاہ نقطہ ان کو زیادہ صاف دکھائی دیتا ہے

WAJDAN_33
 

پاکستان میں گھی کے ڈبے سے کار تو نکل سکتی ہے پر اصلی گھی نہیں
مشتاق احمد یوسفی

WAJDAN_33
 

میں دماغ یوز اسلیے بھی نہیں کرتا یہ میں نے بیگم کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلیے رکھا ہے😂🤷🤦🤭

WAJDAN_33
 

میں نے خدا سے کہا ؛
میں تمہیں جاننے سے پہلے نہیں مرنا چاہتا
خدا نے جواب دیا؛ جو مجھے جان گیا وہ کبھی نہیں مرتا۔۔۔۔۔!!! 🎆
(مولانا جلال الدین رومی)

WAJDAN_33
 

میں آہ کرتا ہوں تم واہ کرتی ہو
میلی پالی شونی یہ تم کا کلتی ہو😒
جوان ایلیا

WAJDAN_33
 

مصائب تو مرد بھی جیسے تیسے برداشت کرلیتے ہیں مگر عورتیں اس لحاظ سے قابل ستائش ہیں کہ انھیں مصائب کے علاوہ مردوں کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے ۔
مشتاق احمد یوسفی
Thug life of yousafi 😎🔫😂

WAJDAN_33
 

فارغ بندہ کی کہانی
اسکی اپنی زبانی
سیدھا چپل پہن کے آ جاونگا
میں کسی کو نہیں بتاونگا
کسکی تھی کسکو بھائی ہے
یہ چپل جو مسجد سے چرائی ہے
ہونگے دیکھنے والے ہزاروں مگر
جوتے بھی تو تھے ڈھیروں مگر
ڈھٹائی سے پاوں میں پہن جاونگا
اور سیدھا گھر کی طرف لوٹ آونگا
غلطی سے اگر میں پکڑا بھی جاوں
تو بہانا ہے غلطی سے چلے گئے پاوں
اب تم ہی بتاو میں فارغ بندہ کہاں جاوں
سیدھا مسجد جاوں یا بھاڑ میں جاوں

WAJDAN_33
 

بنک کے تین ایگزیکٹوز کا انتقال ہوا تو بنک کے سیاہ و سفید و سرمئی کے مالک جناب عابدی صاحب نے ان کی بیواؤں کے نام ایک ایک ملین ڈالر مالیت کے مکانات منتقل کرنے کا اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ ایک ایک ملین ڈالر نقد ادا کئے گئے۔ یعنی ہر دو مدات ملا کر چھ چھ کروڑ روپے اور ایک ایک مرسڈیز کار ملی۔
اس کا اثر یہ ہوا کہ سہاگنیں ان بیواؤں کو رشک کی نگاہ سے اور اپنے زندہ شوہروں کو قہر بھری نظروں سے دیکھنے لگیں۔
مشتاق یوسفی،😎

WAJDAN_33
 

پٹھان واپڈا کے دفتر گیا اور بولا:نمستے لائٹ کب آئے گی۔
واپڈا والے:تم نے نمستے کیوں بولا؟
پٹھان:تم پر سلامتی بھیجنا پورے ملک سے غداری ہوگی۔۔۔

WAJDAN_33
 

تحریر پڑھنے سے پہلے سوچ رہا تھا کتا پال لوں
ہم کہتے ہیں وفا کی تلاش تھی صاحب
کتا خريد لاۓ ہیں
اور یوسفی صاحب فرماتے ہیں
کتوں کو گھروں میں نہیں پالنا چاہیے...
انسانوں کے ساتھ رہ کر ان کی عادتیں خراب ہوجاتی ہیں اور وہ مزید کتے ہو جاتے ہیں
مشتاق احمد یوسفی😎

WAJDAN_33
 

امی جی نے مجھے کہا تڑبوز 🍉کاٹ کے اوپڑ نمک ڈال کے لاٶ میں نے تڑبوز🍉 تو کاٹ لیا لیکن موبائل میں گم تھا تو نمک کی
جگہ چاۓ والی پتی ڈال دی اوپڑ😐😐
پھڑ میں نے شوچا تڑبوز🍉 کو دھو کے شکھا لیتا ھوں ۔🙃🤓
خیڑ تڑبوز🍉 دھو کے کپڑے شکھانے والی مشین میں شکھانے کے لیے ڈال کے مشین چلا دی🙉🙉
ھائے پھڑ کیا بتاٶں آپکو تڑبوز🍉 کا تو جوش بن گیا 🙊🙊🙉
اب میں جوش کو برتن میں ڈال کے فڑیج میں اوپڑ والے حصے میں رکھا ہںے تا کہ دوباڑہ تڑبوز بن جائے آپ سب شے دعا کی دڑخواشت ہںے کہ دعا کڑیں جلدی میری کو شش رنگ لے آئے😐😐😢
اب امی جی چھت پے بیٹھ کے تڑبوز کا انتظاڑ کڑ ڑہںی ہیں☹🙁😂😂😂
اوڑ میں فڑیج کے پاش بیٹھ کے تڑبوز بننے کا انتظاڑ کڑ ڑہا ھوں
_پڑیشان ☹️😟😂😂

WAJDAN_33
 

اپنی تنہائی پاک رکھو
ہو سکتا ہے آپ کو تنہائی میں خدا مل جائے

WAJDAN_33
 

مولانا رومی نے "تعلق" کی خوبصورت تشریح بارش کے قطرے سے کی ہے کہ اگر یہ:
1۔ صاف ہاتھوں پر گرے تو پینے کے قابل ہے۔
2۔ گٹر میں گرے تو پاوں دھونے کا قابل نہیں
3۔ گرم سطح پر گرے تو بخارات بن کر غائب ۔
4۔ lotus کے پتے پر گرے تو موتی کے طرح چمکے گا
5۔ سیپی کے اندر گرے تو موتی بن جاتا ہے ۔
قطرہ وہی ہے فرق صرف یہ ہے کہ اس کا "تعلق " کس سے رہا ۔ ہمیشہ تعلق(دوستی) ان لوگوں سے رکھیں جو دل کے اچھے ہوں ۔❤

WAJDAN_33
 

انسان دو کی بجائے ایک گردے پر بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ پاکستانی عوام بائیس کروڑ ہے۔ یعنی اگر ہم سب اپنا ایک ایک گردہ بیچیں تو کُل بائیس کروڑ گُردے بنتے ہیں۔ گوگل پر فی گُردہ قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے یعنی ہمارے پاس بلیئنز آف ڈالر ایک دن میں آجائیں گے اور یوں ہم ایک ہی دفعہ چھوٹی سے قربانی دے کر عالمی قرضہ اتار سکتے ہیں، قومی خزانہ بھرسکتے ہیں اپنے ملک کا بجٹ بہتر کرسکتے ہیں
It's not funny 😒

WAJDAN_33
 

ایک بندہ اللّه کی تلاش میں جا رہا تھا راستے میں اسے درویش ملا اور پوچھا کہ کدھر چلے ہو ؟ کہتا ہے کہ میں اللّه کی تلاش میں جا رہا ہوں تو وہ درویش بولے کہ پیچھے جس کو چھوڑ آئے ہو وہ کون تھا ؟ اللّه کسی آگے کا نام نہیں ہے اللّه پیچھے کا نام بھی نہیں ہے جسے آپ چھوڑ آئے ہو وہ بھی اللّه ہی ہے کہتے ہیں کہ جس شہر میں آپ رہتے ہیں وہاں بھی اللّه ہے تو اللّه اس شہر میں بھی ہے جہاں آپ رہ رہے ہیں اور اس شہر کا نام بھی ہے جہاں آپ جا رہے ہیں بلکہ یہ ساری آپ کے باطن کی بات ہے اللّه کسی بھاگم دوڑ کی بات نہیں ہے بلکہ اللّه کریم ٹھہرنے کی بات ہے اللّه کو سمجھنے کیلئےٹھہرو اور اپنے آپ میں غوطہ لگاؤ بس باہر جانے والی بات نہیں ہے بلکہ یہ اندر کا سفر ہے کہ جس نے اپنے آپ کو پہچانا اس نے اپنے ربّ کو پہچانا
آپ سب سلامت رہو 📿
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللّه علیہ

WAJDAN_33
 

اگر ڈرائیونگ کے دوران کوئی بچہ سامنے آئے تو اس کے پیچھے سے گاڑی گزاریں 🙄🙄
کیوں کہ بچہ آگے بھاگتا ہے😏😏
اگر کوئی بوڑھا سامنے آجائے تو اس کے آگے سے گاڑی گزاریں کیوں کہ بوڑھا پیچھے کی جانب دوڑتا ہے 😏😏
اور اگر کوئی خاتون سامنے آجائے تو جہاں ہیں وہیں ایمرجنسی بریک لگا کر گاڑی جام کرلیں😳😳😳
کیوں کہ وہ پہلے آگے بھاگے گی😏😏
پھر پیچھے بھاگے گی اور پھر عجیب سا رقص کرنے کے بعد وہیں ساکت ہوجائے گی😒😒😂
اس لئے اس کو چھوڑ کر اپنی جان بچائیں 🤣🤣😂

WAJDAN_33
 

دوسروں کو سمجھنا مشکل ہو جائے تو خود کو سمجھا لینا بہتر ہوتا ہے۔
☆☆☆

WAJDAN_33
 

آپ کتنا ٹوٹے ہوۓ ہیں۔۔۔یہ کوٸی بڑی بات نہیں ہے آپ نے خود کو کتنا سمیٹا ہوا ہے؟؟
یہ بڑی بات ہے۔۔۔!!

WAJDAN_33
 

اگر معزز انسان بننا چاہتے ہوتو اپنی گفتگو کو سنجیدہ بنالو اور ایسے الفاظ استعمال کرو جو تمہاری بات کو بااثر بنائیں کیونکہ
دھیما لہجہ سنجیدہ گفتگو اچھے الفاظ کا چناؤ اور کم بولنا آپ کی عزت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔۔!🖤✨