Damadam.pk
Wafaaa_Nooor's posts | Damadam

Wafaaa_Nooor's posts:

Wafaaa_Nooor
 

`اپنا تعلق کبھی نہ توڑیں🫰🏻`
`ایسے لوگوں سے جو آپکی🌹`
`اصلاح کرنے والے ہوں، ایسی🥀`
`مجلسوں اور گروپوں سے جہاں🫠`
از قلم وفا نور آفریدی
`سے آپ کو خیر ملتی ہو اور آپ✨`
`کے علم میں اضافے کا باعث ہو🌷`
🤍🌹🤍

Wafaaa_Nooor
 

شکوہ کرنے سے کیا ہوتا ھے کچھ نہیـں، غصہ کرنے سے کیا ہوتا ھے کچھ نہیں ، رونے سے کیا ہوتا ھے کچھ نہیں ، ناراض ہونے سے کیا ہوتا ھے کچھ نہیں ، مان کرنے سے کیا ہوتا ھے کچھ نہیں یہ سب وہاں ہوتا ھے جہاں خیر سب چھوڑ دیں جو جیسا ھے ویسا بن کر رہیں اپنا درد نا بتائیں کونسا کم ہو جائے گا آپ کو بخار ھے تو بتانے سے کم تو نہیں ہو گا سامنے والا بیزار ہو جائے گاآپ کہہ دو آپ غمگین ہیں سامنے والا مصروف ہو جائے گا یا نیند آجائے گی تو آپ کا مان ٹوٹا الگ اور خود کو گھنٹوں کوسنا الگ آپ کی تکلیف آپ کی اپنی ھے کوئی ساتھ نہیں دیتا سب کہنے کی باتیں ہیں میں نے سب دیکھا ھے کوئی پرواہ نہیں کرتا سب آپ کو ہنستے ہوئے پسند ہو تو سب کے سامنے مضبوط ہو کر رہو کہ کوئی آپ کی تکلیف کا اندازہ نا لگا سکے اس لیے چھوڑ دیں شکوہ، غصہ، مان ، ناراضگی بس سنیں
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

باتوں باتوں میں خرافات پہ آسکتا ہے
جو بھی کم ظرف ہو اوقات پہ آ سکتا ہے
اتنا مغرور نہ بن سامنے تاریخ بھی رکھ
بانٹنے والا بھی خیرات پہ آسکتا ہے
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

دو طرح کے لوگ مرتے ہیں
ایک تو رضاالہی سے مرتے ہیں جن کو قبرستان جاکر دفنایا کرتے ہیں، دوسرے جو مرتے ہیں ان میں سانسیں ہوتی ہیں وہ زندہ رہتے ہیں مگر ان کا شمار زندہ لوگوں میں نہیں ہوتا اور اندر ہی اندر اپنے آپ سے ایک جنگ لڑتے ہوئے مرجاتے ہیں، ان کے اندر کچھ ایسے دکھ ہوتے ہیں جو وہ چاہ کر بھی کسی سے شیئر نہیں کرسکتےجب ہمیں کوئی اچھے سے وقت دیتا ہے پیار کرتا یے ہم ان کے لیئے بہت اہم ہوتے ہیں اور پھر جب وہی ہمیں اس مقام پر نہیں رکھتے تو ازیت ہوتی ہے اور ہم اندر سے اجڑ جاتے ہیں انسان مرتا نہیں یے مار دیا جاتا بے، لفظوں لہجوں اور رویوں سے
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

_*یکطرفہ محبت صرف خدا کر سکتا ہے.💓😇*_
_*انسانوں میں اتنا ظرف نہیں ہوتا کہ*_
_*یکطرفہ طور پر تمام عمر نبھاتے چلے جائیں🙃💯*_
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

*اپنی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ایک بہترین فیصلہ کریں، اپنے آپ سے اور اپنے اردگرد کے تمام لوگوں کے ساتھ مفاہمت کریں، انہیں ان کی خامیوں سمیت قبول کریں، مشکل حالات میں حقائق کو پیش نظر رکھ کر انکے ساتھ سمجھوتہ کرلیں۔۔۔یہ ایک نفسیاتی سکون ہوگا جو آپ کو کافی حد تک انتشار سے محفوظ رکھے گا،🌹*♥️🌹 از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

*کسی حکیم سے پوچھا گیا*
*لوگوں کو کیا ہوگیا کے اپنے*
*عیبوں کو ایسے نہیں دیکھتے*
*جیسے کے وہ دوسروں کے عیبوں*
*کو دیکھتے ہیں ؟*
*تو حکیم نے کہا کہ انسان اپنے*
*نفس کا عاشق ہے اور عاشق کو*
*اپنے معشوق کے عیب دکھائ نہیں دیتے*
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

کبھی کبھی ہم اندر چیختے چلاتے ہیــــــــں خود سے لڑتے ہیــــــــں اور اپنا گریبان پکڑتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں خوش رہنا ھے مجھے اس تکلیف سے نکلنا ھے ہم اپنے سامنے ہاتھ جوڑ دیتے ہیــــــــں خدا کے لیے اس تکلیف کو یہیں ختم کر دولیکن ہمت نہیں ہوتی ہم اپنے آگے بے بس ہوتے ہیں کیونکہ اپنی بات سن نہیں پاتے اور یہ کتنی تکلیف دہ بات ھے جب ہم خود کو سمجھا نہیں پاتے اور خود کے سامنے ہار جاتے ہیں
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
اگر آپ اپنی بات کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
تو یہ قسم سے ذیادہ بہتر ہوگا ۔۔۔۔۔
کیونکہ جو لوگ آپ کی بات پر یقین نہیں رکھتے ۔۔۔
وہ قسم پہ بھی یقین نہیں کریں گے ۔۔۔۔۔
از قلم وفا نور آفریدی
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️

Wafaaa_Nooor
 

*مرد کی وفا کا پتہ عورت کی*
*بیماری میں لگتا ہے کہ سکّہ کھوٹا*
*یا کھرا ، اس طرح عورت کی*
*محبت مرد کی بےروزگاری کے*
*وقت پتہ چلتی ہے*
*کہ وہ کاغذی ساتھی یا*
*واقعی شریکِ حیات ہے*
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

🧡
*ہم کوشش میں ہیں کہ ایک کہانی لکھیں۔۔۔۔۔*
*جس میں محبت محتاج نا ہو محبوب کی۔۔۔۔۔۔*
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

*ﺟو ﻣﯿﺴﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ🥀*
*سر ﭘﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﻮﺍﺭ ﺳﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﮯ🔥*
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

🍃🍁 ایسے لوگ بُہت کم مِلتے ہیں جو آپ کی جُھوٹی ہنسی کے پیچھے چُھپی اذیت کو جان لیں ، آپ کے بات کرنے سے پتہ لگا لیں کہ ؛ آپ پریشان ہیں ، آپ کی آنکھوں میں بس سرسری سا دیکھ کر آپ کی اُداسی بھانپ لیں ، جو ہنسی والے ایموجی کے پیچھے چُھپی آہ و زاری جان لیں ، بس زندگی میں اُن ایک چند لوگوں کی قدر کریں ورنہ یہ کھو جائیں تو دوبارہ نہیں مِلتے ، کیوں کہ ؛ ایسے لوگ ڈُھونڈنے سے نہیں نصیب سے مِلا کرتے ہیں!
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

*ہم سب خامیوں والے ہیں۔ غلطیاں، گناہ سب کرتے ہیں۔ سب ایک جیسے ہی ہیں۔ کچھ خوبیوں میں __اچھے کچھ خامیوں میں برے۔ لیکن سب سے بہتر وہ ہو تا ہے جو در گزر کرنے کا حوصلہ رکھتا ہو۔!!!"*🪷
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

دلوں کو فتح کرنے کے لئے تلوار کی نہیں اخلاق کی ضرورت ہے
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

زندگی میں سب سے بہادرانہ فیصلوں میں سے ایک یہ ہے کہ تم ہر اس چیز کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دو جو تمہارے دل کو تکلیف پہنچاتی ہے
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

عاجز بنو لیکن اس قدر نہیں کہ اگلا آپ کو حقیر و ذلیل سمجھے
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

مخلص انسان نرم ریت پر چلنے والے کی مانند ہوتا ہے
جس کی کوئی آواز نہیں ہوتی لیکن اس کا نشان موجود رہتا ہے
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

وہ شخص سمجھدار نہیں ہو سکتا جسے اللہ سے کچھ چاہیے ہو اور وہ رات کے آخری پہر سوتا رہے
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

جب مکان روڈ پر ہو تو اس کی قیمت ہوتی ہے کھیت اور گھر روڈ پر ہو تو اس کی قیمت ہوتی ہے لیکن جب انسان روڈ پر ہو تو اس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی یہ دنیا کا معیار ہے
از قلم وفا نور آفریدی