"تعلقات نبھانے کیلئے....
وعدوں کی ضرورت نہیں ہوتی
ضرورت ہوتی ہے تو...
بس ایک دوسرے سے ...
مخلص ہونے کی...☘️
وہ تعلق چاہے پھر...
دوستی کا ہو
، محبت کا ہو ...🖤
خون کا ہو یا احساس کا ..🖤
اللّٰہ حافظ
از قلم وفا نور آفریدی
سنا ہے درد کا احساس اپنوں کو ہوتا ہے
جب درد اپنے دیں تو احساس کون کرے گا
از قلم وفا نور آفریدی
میری چاہت کی انتہا دیکھنی ھو تو دل ❣️سے دل ❣️لگا کر دیکھو
تیرے دل❣️ کے ساتھ یہ دل❣️ نہ دھڑکے تو
سزائے موت دے دینا.🤗🥰
از قلم وفا نور آفریدی
آرمان بہ اوکے وخت بہ تیر وى۔۔۔😊
ما بہ توبہ ستا دا یارى ویستلے وینہ
از قلم وفا نور آفریدی
میری آنکھیں خریدو گے۔؟
بہت مجبور حالت میں مجھے نیلام کرنی ہیں،
کوئی مجھ سے نقد لے لے تو ،
میں تھوڑے دام لے لوں گی
جو دِے دے پہلی بولی تو اسی کے نام کر دوں گی
مجھے بازار والے کہہ رہے ہیں کم عقل تاجر،
سنو لوگو۔۔
نہیں ہوں میں حرص کا خواہاں
نفع نقصان کی شطرنج نہیں میں کھیلنے آیئ
بڑی محبوب ہیں مجھ کو یہ میری نیم تر آنکھیں،
مگر اب بیچتی ہوں کہ
میں نے اِک خواب دیکھا تھا،
مجھے اِس خواب کا تاوان بھرنا ہے۔
انہیں نیلام کرنا ہے انہیں نیلام کرنا ہے۔۔۔
از قلم وفا نور آفریدی
اکثر لوگوں کو بولتے سنا ہے کہ وہ انسان wrong time پہ ہماری زندگی میں آیا۔
یا یہ کام غلط وقت پر ہو گیا۔
لیکن ایک مسلمان ہونے کے ناطے، کوئی wrong time نہیں ہوتا۔
ہماری زندگی میں جو بھی برا ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی ہوتا ہے۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ کب کیا ہونا ہے۔
اور اللہ تعالیٰ کے فیصلوں میں کوئی wrong time نہیں ہوتا ۔
برا ہوتا ہی اس لیے ہے کہ ہم برائی سے دور اور اچھائی کے قریب رہیں، سیکھیں اور دوبارہ وہ کام نہ کریں۔ اس لئے آپ کے ساتھ جو بھی اچھا برا ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے کام ہیں۔
اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ کب ہمیں خوشی دینی ہے اور کب غم سے گزارنا ہے۔ ۔
از قلم وفا نور آفریدی
کچھ لوگ "مدد چاہیے" نہیں کہتے
وہ بس خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔
وہ "میرے ساتھ بیٹھو" نہیں کہتے
بس دیر تک آنکھوں میں دیکھتے ہیں
شاید یہ جاننے کے لیے کہ آپ ابھی بھی موجود ہیں۔
وہ "مجھے تنہا مت چھوڑو" نہیں کہتے
بس اپنی آواز مدھم کر لیتے ہیں
شاید اس امید میں کہ کوئی خاموشی کو سن لے۔
کبھی وہ "مجھے تمہاری ضرورت ہے" نہیں کہتے
بس بے وجہ پرانی تصویریں دیکھتے ہیں
شاید ماضی میں وہ کچھ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں جو آج کھو گیا ہے۔
لہٰذا جب وہ آخر کار کہتے ہیں "خیال رکھنا"
تو سمجھ جائیے، یہ ایک دعا ہے
جو لبوں سے نہیں، دل سے نکلتی ہے۔
احساسات ہمیشہ الفاظ میں قید نہیں کیے جا سکتے،
کبھی کبھی
خاموشی سب سے بلند چیخ ہوتی ہے۔
بس... سننے کے لیے دل چاہیے۔
از قلم وفا نور آفریدی
کوئی رات ایسی نہیں جو ختم نہ ہوئی ہو۔
کوئی غلطی ایسی نہیں جو معاف نہ کی جاسکے۔
کوئی انسان ایسا نہیں جس پر رحمت کے دروازے بند ہوں ،
رحم کرنے والے کا کام ہی یہی ہے کہ رحم کرے۔
رحم اس فضل کو کہتے ہیں جو انسانوں پر ان کی خامیوں کے باوجود کیا جائے
از قلم وفا نور آفریدی
کانٹوں جیسی تعبیریں تھی پھولوں جیسے خواب,
ہم نے چھوٹی عمروں میں بھی کیا کیا دیکھے خواب.
مجھ کو اس ملبوس میں دیکھ کے خوش تھے سارے لوگ,
اور کسی نے یہ نہیں پوچھا لڑکی تیرے خواب...
ایک جگہ پر سونے والے بھی کب یکجا تھے،
اپنی اپنی نیندیں تھیں اور اپنے اپنے خواب۔۔
میں ہوں اب اس بستی کی تعبیروں پر مامور،
لوگ سنانے آ جاتے ہیں الٹے سیدھے خواب۔۔
ایک سکوت تھا تاریکی تھی وقت کی ٹھہری سانس,
مٹی نے بارش دیکھی تھی پیڑ نے دیکھے خواب...
از قلم وفا نور آفریدی
*کسی مشـــکیزے سے ٹپکنے والا ہر قطــرہ*
*اس بات کی گــواہی دیتا ہے کہ اس مشـــکیزے میں*
*آخر بھرا کیا گیا تھا* !
*بالــکل اسی طرح* ،
*انسان جب کُچھ بولتا ہے تو اسکے الفـــاظ بتا دیتے ہیں*
*کہ آخر اس میں علـــم بھرا ہوا ہے یا جہـــالت …*
از قلم وفا نور آفریدی
♦ اس کے دل دماغ میں ہاں ہوتی ہے
♦ تبھی وہ ہاں کہتا ہے۔
♦اصلی مرد اور اس کی محبت کبھی آپ کو خوار نہیں کرے گی ۔
♦آپ کی عزت اور حرمت کی حفاظت وہ اپنی جان لٹا کر بھی کرنی پڑی تو کرے گا 💯
♦یاد رکھو تم تمہاری عزت سمیت قیمتی ہو محبت کو پانے کا بس حلال راستہ ہی چنو۔
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
از قلم وفا نور آفریدی
♦ یا تو تم اس کی اصلیت دیکھ لو گی جو تم سے جھوٹی محبت کر رہا ہے اور اس کا تم سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ۔
♦کیونکہ محبت پاکیزہ ہے
♦ اس لیے حلال راستے میں ملی محبت ہی سچی محبت ہے باقی کسی محبت کا کوئی وجود نہیں ۔💯✨
♦ اگر وہ اپنی محبت میں اتنا ہی سچا ہے
♦تو اسے تم تک پہنچنے سے ۔۔۔۔۔
♦کوئی بلاک ،
♦کوئی دیوار ،
♦ کوئی رشتہ ،
♦تعلق ، واسطہ
♦ یا کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی۔
♦اور اگر وہ سچا نہیں
♦ تو اس کے پاس ہزار بہانے موجود رہیں گے تب تک۔
♦جب تک اس کے گھر والے اس کی پکڑ کر شادی نہیں کر دیتے۔
♦پھر مجبور ہو کر وہ کہے گا میں مجبور تھا
♦میری شادی زبردستی ہو گئی۔
♦اور وہ کوئی الزام اپنے پر نہیں لینا چاہتا
♦اس لیے وہ گیمز کر رہا ہے۔
♦مرد کی شادی زبردستی نہیں ہو سکتی
♦ اس کے دل دماغ میں ہاں ہوتی ہے
♦ تبھی وہ ہاں کہتا ہے۔
پیاری لڑکیو✨♦
♦جب بھی کبھی کوئی تم سے محبت کا دعویٰ کرے تو اپنے اور اس کے درمیان نکاح کا پل بنا دو ۔💯
♦جو اس پل کو پار کرے بس اس کی محبت کو سچا مانو۔ ♦اسی سے محبت کرو۔
♦کسی کا ٹائم پاس مت بنو۔
♦کہ وہ تم سے تب تک کھیلتا رہے ۔
♦تب تک نکاح کا لارا دیتا رہے۔
♦ جب تک اس کے گھر والے اس کی شادی اس کی کسی خالہ کی بیٹی یا پھوپھو ماموں چاچو یا پھر اس کی کسی اور خوفیہ محبت سے نہیں کر دیتے۔ جس کام کے ہونے تک وہ تمہیں لارے پر رکھ رہا ہے ۔
♦ بےوقوف مت بنو ۔
♦ اپنی عزت اور قدر کرو۔
♦جس سے مرد محبت کرتا ہے اسے لارا نہیں دیتا۔
♦لوگوں میں اس کے چسکے نہیں لگاتا۔
♦اس پر تہمتیں نہیں لگاتا اپنی عزت بناتا ہے
♦ اسے دنیا میں گم ہو جانے کے لئے نہیں چھوڑ دیتا۔
♦اس مرد کو کھل کر سامنے آ لینے دو
♦یا اپنے تم اپنے ساتھ ہوئی سچی محبت دیکھ لو گی
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى آلِ إبْرَاهِيمَ
اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كما باركْتَ عَلَى إبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
_______________________
از قلم وفاء نور افريدي
ہمارا ہر مطالبہ پورا نہیں کیا جاتا ہے ۔
اور اسی بات کے لئے تو ہمیں مہلت مل جاتی ہے ۔
نافرمانیوں ، لغزشوں کے بعد بھی زندگی کی ، توبہ کی مہلت ۔۔۔ !
یہ ادھورا پن بھی نعمت ہے ۔
ہماری تمام خواہشیں پوری ہونے کے باوجود اگر ہم سے کوئی خطا سر زد ہوتی تو شاید ہمیں کبھی معافی نہ مل پاتی ۔
از قلم وفا نور آفریدی
*کبھی کبھی مضبوط ترین انسان بھی رو جاتا ہے 😭💔*
*جانتے ہیں ؟ کیونکہ اس کی پریشانی ایسی پریشانی ہوتی ہے جو وہ کسی کو بتا نہیں سکتا مگر وہ اسے اندر ہی اندر تکلیف دیتی ہے* 🖤💔
*ایسی تکلیف بہت ازیت دیتی ہے* 🥺
*اللّٰہ سب کی مشکلات کو آسان کرے*
*یہ الفاظ دل سے نکلے ہیں اور دل کی باتیں اکثر حالات کی وجہ سے زبان پر آتی ہیں*
از قلم وفا نور آفریدی
یمن کا اسرائیلی ایئرپورٹ پر میزائل حملہ اللہ اکبر ۔۔۔۔ بن گوریان ایئرپورٹ وہی ایئرپورٹ جو مقام لد پر بنا ہے جس کے بارے حدیث ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام دجال کو مقام لد پر ق*ل کریں گے کیونکہ یہاں سے بھاگنے کی کوشش کرے گا۔
از قلم وفا نور آفریدی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain