🌹 تمھارے خط میں نیا ایک سلام کس کا تھا
نا تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا 🌹
از قلم وفا نور آفریدی
🛑⚠️🛑
*_🌎🛑⚠️کوئی بھی ممبر یا لیڈر کسی قسم کی لنک پر کلک نہ کریں سائبر اٹیک ہونے کا بھی خطرہ ہے ادھر آپ نے لنک پر کلک کیا ادھر ساتھ ہی دھماکہ ہو سکتا ہے اس لئے اس پیغام کو اپنے اپنے گروپس میں شئیر کر دیں_*
*_🌎🛑🚀فضائی حملوں سے بچنے کے لئے اپنے گھروں دفاتر مسجدوں اور بڑی بڑی بلڈنگز کی لائٹیں رات کے وقت بند رکھیں_*
_*اور زیادہ سے زیادہ کامیابی اور امن سلامتی کی دعا اور مسنون اعمال کریں*_
از قلم وفا نور آفریدی
I once saw my father praying such a long prayer When I asked him Father you only pray obligatory prayers today make your prayer long enough he started crying
And he said Today I dont know how to pray voluntary prayers for your brother Come on
He is caled the real war He cannot talk to his son nor can his son talk to him in a way that would upset his father
My only prayer is that Allah Almighty keps all the brothers in His protection and safety
Ameeen
❤️
Wafa_Noor_Afridi
-‘اللَّھُمَّ اَجِرنِی مِنَ النَّارِ"
اے اللہ ہمیں جہنم کی آگ سے بچا
🤲آمین..😢🖤🌸
اللّٰہ حافظ
از قلم وفا نور آفریدی
ایک طرف لمبی امیدیں__🔥🙁
🖤
ایک طرف___ کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت ْ
از قلم وفا نور آفریدی
🪷🌿 *محبتیں عمل سے نظر آتی ہے*
*باتوں سے تو دوکاندار متاثر کرتے ہیں*🪷🌿
از قلم وفا نور آفریدی
کہاں تک نکالو گے اس قوم کے دل سے اس وردی کی محبت
یہاں کا تو ہر اک بچہ وردی پہننے کی خواہش کرتا ہے
یا اللہ میرے بھائی کو اپنے حفظ وامان میں رکھنا سب کے بھائیوں کو امین
از قلم وفا نور آفریدی
اپنی زندگی سے دور جانے والی چیزوں کو چھوڑ دیں،
ورنہ پانے کیلئے بھاگیں گے تو موجود سے بھی خوش نہیں رہیں گے،
لہٰذا جو ملا ہے اس پر شکر کیجئے . جو کچھ آپ کے پاس ہے وہ کسی نعمت سے کم نہیں ،
جو چھوٹ گیا وہ آپ کا نہیں۔
آج کے دن جو ملا ہے اس پر شکر ادا کیجیے اور گلے شکوے کی زندگی سے باہر آجائیں۔۔۔
اللّٰہ حافظ
از قلم وفا نور آفریدی
وقت کم ہے دوڑ تیز رکھیں۔
ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیں اور جنت کی راہوں پہ بڑھتے جائیں۔
موت کی خبر کبھی بھی دستک دے سکتی ہے۔ ہر وقت تیار رہیں۔
کوشش میں رہیں۔
توبہ میں رہیں۔
ہر وقت اللہ کی یاد میں رہیں۔
زندگی کی ساعتیں جتنی ہیں گزار تو لینی ہی ہیں۔
ان کو فضول نہیں گزارو ان سے فائدہ اٹھاؤ۔ یہ وقت ہے لمحات ہیں جنت کمانے کے،
جلدی کرو اور دنیا کو دین کی خاطر جنت کی خاطر invest کردو۔
جنت کے سکون کے لیے دنیا کی تھکاوٹیں مول لو۔
جنت کے قہقہوں کے لیے دنیا کے غم سہو، اور ہر دم اللہ کے ہونے کی سعی کرو،
کیونکہ اللہ کے ساتھ زندگی کی بہاریں ہیں۔
از قلم وفا نور آفریدی
وقت گزر جاتا ہے لمحے بدل جاتے ہیں منظر دھندلا جاتے ہیں رونقیں ویسے ہی قائم رہتی ہیں۔ فرق صرف کل اور آج میں ہوتا ہے۔ کل جہاں آپ تھے آج وہاں کوئی اور ہوگا یہی زندگی ہے پرانے لوگ جاتے ہیں نئے لوگ آتے ہیں ۔ کہیں کوئی خلا باقی نہیں رہتا۔ قانون قدرت ہے اور اس پہ کائنات چل رہی ہے۔ زندگی نہیں رکتی کبھی بھی ۔ اس نے گزرنا ہے پھر آپ جیسے بھی گزاریں۔ نفرتیں تقسیم کر کے یا تقسیم کر کے یا محبتیں بانٹ کر کسے خبر ہے بدلتی رت نے پرانے پتوں سے کیا کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو آج ہے وہ کل نہ ہوگا
کوئی بھی لمحہ اٹل نہ ہوگا۔ ! ! !
از قلم وفا نور آفریدی
کبھی کبھی یہ طے کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ
غلط کیا ہے ؟؟
وہ جھوٹ جو چہرے پر مسکان لائے ؟
یا وہ سچ جو آنکھوں میں آنسو لائے؟؟
خود کو جھوٹ میں بہلا کر خوش رہیں یا حقیقت کو تسلیم کر کے روئیں ۔۔۔
از قلم وفا نور آفریدی
کوئی بھی انسان مکمل نہیں، ہر انسان میں خامیاں ہوتی ہیں۔
بڑا پن یہ ہی ہے کہ انسان کی ہزار خامیاں جانتے ہوئے بھی اس کو ایسے کھلے دل سے تسلیم کیا جائے کہ وہ قبولیت لگے,, نہ کہ احسان...!!
یہی محبت اور انسانیت کا تقاضا ہے۔۔۔۔
✨✨✨
از قلم وفا نور آفریدی
دنیا اتنی بڑی نہیں ہے کہ وہ لوگ تم سے دوبارہ نہ ٹکرائیں جنہوں نے تمہیں رنج دیا ہو۔
لیکن تب تم ان سے منہ پھیر کرمت گزرنا !
ہو سکتا ہے انہیں تمہاری ضرورت ہو۔
ساتھ بیٹھ کر چائے کی پیالی پیش کرنا،
اور ان پر مہربانی کر کے انہیں سن لینا (ان کے لیے یہی کافی ہوگا . )
لیکن اگر سزا دینا چاہو ، تو انوکھے انداز میں دینا کہ ان سے دوبارہ کوئی امید نہ لگانا، ان پر اپنے قیمتی جذ بات نہ لٹانا !!!
از قلم وفا نور آفریدی
لوگوں کی زندگی میں اپنی اہمیت ڈھونڈنے سے لاکھ بہتر ہے کہ آپ اپنی زندگی میں خود کو اہمیت دیں...
کیونکہ لوگوں کی ترجیحات تو بدلتی رہتی ہیں..
آپ خود کو لوگوں کے معیار تک لانے کے چکر میں اپنا معیار ہی گنوا دیتے ہیں...
اور پھر بچتا ہے تو بوسیدہ سی ہماری ذات...!
خود کو بوسیدہ ہونے سے ہم خود ہی بچا سکتے ہیں۔..!!
از قلم وفا نور آفریدی
لفظ لفظ درد اور زندگی کی حقیقت جب انسان کے پاس کچھ نہیں رہتا اور وہ بہت کچھ ہار جاتا ہے ،
تو پھر وہ خود کو مصروف رکھنے کی ہی کوشش کرتا ہے، اور جو درد ہوتا ہے، وہ نہ کسی سے کہا جا سکتا ہے اور نہ کوئی سمجھ سکتا ہے،
لوگ بس ان کو الفاظ سمجھتے ہیں،
اور کچھ پل پڑھ کر بھول جاتے ہیں،
یہ نہیں سوچتے کہ وہ الفاظ دل کی کتنی گہرائی سے لگتے ہیں ،
اور جب یہ لکھے گئے اس وقت کتنے آنسو ساتھ نکلے ،اور کتنی آہیں ضبط کی یہ کوئی نہیں جان سکتا۔۔۔
از قلم وفا نور آفریدی
کسی کا سادہ مزاج اُسکی کمزوری نہیں ہوتا،
کیونکہ دنیا میں پانی سے زیادہ سادہ کچھ بھی نہیں ہے،
لیکن اسکا بہاؤ بڑی سے بڑی چٹان کے ٹکڑے کر سکتا ہے۔
از قلم وفا نور آفریدی
موسم ہے بارش کا اور یاد تمہاری آتی ہے
بارش کے ہر قطرے سے آواز تمہاری آتی ہے۔
بادل جب گرجتے ہے دل کی دھڑکن بڑھتی ہے
اور دل کی ہر ایک دھڑکن سے آواز تمہاری آتی ہے
جب تیز ہوائیں چلتی ہیں تو جان ہماری جاتی ہے
موسم ہے بارش کا اور یاد تمہاری آتی ہے.
از قلم وفا نور آفریدی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain