لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جتنا بھی کوئی مصیبت زدہ ہو، پریشان ہو، یہ پڑھے گا تو اللّٰہ اس کی ساری پریشانیاں دور کردیگا
از قلم وفا نور آفریدی
. ♡____کن فیکون____♡
اللہ صرف تمھارے راستوں کو موڑتا ہے تمھاری
دعاؤں کو نہیں وہ تمھیں اپنے طریقے سے اپنی من
پسند منزل تک لاتا ہے💯💕🌸
از قلم وفا نور آفریدی
فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّـهِ حَقٌّ° تو تم صبر کرو بیشک اللّٰه کا وعدہ سچا ہے. ✨♥️🌼🖇️
از قلم وفا نور آفریدی
رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَی الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ
اے میرے رب! فساد کرنے والی قوم کے مقابلہ میں میری مدد فرما
( العنکبوت : 30 )
از قلم وفا نور آفریدی
لائف میں کچھ بھی آپ کو ضرورت ہو اللّٰہ سے مانگو کوئی غلط قدم مت اٹھایا کرو
اللہ آپ کے حق میں بہترین فیصلہ کرے گا
الحمدللہ مجھے اللّٰہ نے سب کچھ دیا اور وہ ہی دینے والا ہیں
بس
نماز ۔ تلاوت ۔ ذاکر ۔ اخلاق
آپ کی سب مشکلات کو آسان کر دے گئ
انشاءاللّہ
♥️♥️♥️
از قلم وفا نور آفریدی
سُبْحَانَكَ وَ بِحَمْدِكَ اَسْتَغْفِرُكَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْكَ
پاک ہے تو اور تیری ہی تعریف ہے، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور میں تیری طرف توبه کرتا ہوں
صحیح مسلم: 1086
از قلم وفا نور آفریدی
اَللّٰهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْإِيمَانَ وَزَيِّنْهُ فِي قُلُوبِنَا وَكَرِّهْ إِلَيْنَا الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ وَاجْعَلْنَا مِنْ الرَّاشِدِينَ اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَأَحْيِنَا مُسْلِمِينَ وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِينَ غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُونِينَ
اے اللہ !ایمان کو ہمارے لیے محبوب بنا دے اوراسے ہمارےدلوں میں مزین کردےاور کفر ،فسق اور عصیان کوہمارے لیےناپسندیدہ بنادےاورہمیں سیدھی راہ پر چلنے والا بنااے اللہ !ہمیں مسلمان ہی رکھ کر فوت کر اور مسلمان ہی (بنا کر )زندہ رکھ اور ہمیں صالحین سے ملا دے اس حال میں کہ نہ ہماری رسوائی ہو اور نہ ہم فتنے میں پڑیں
[صحیح الادب المفرد:/541]
از قلم وفا نور آفریدی
(اَللّٰهُمَّ إِنِّي) أَسْأَلُكَ الرِّضَاءَ بَعْدَ الْقَضَاءِ
اے اللہ ! میں تجھ سے فیصلوں کے بعد (ان پر) رضا مندی کا سوال کرتا ہوں
[سنن النسائی :1305]
از قلم وفا نور آفریدی
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ الْاَخْلَاقِ وَالْاَعْمَالِ وَالْاَهْوَاءِ
اے اللہ! بے شک میں برے اخلاق ، برے اعمال اور بری خواہشات سے تیری پناہ مانگتا ہوں
( سنن الترمذی، کتاب الدعوات، باب دعاء امّ سلمة :3591 )
از قلم وفا نور آفریدی
اَللّٰهُمَّ رَبَّ جِبْرَائِیْلَ وَمِیْكَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ فَاطِرَ السَّمَاواتِ وَالْاَرْضِ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ، اَنْتَ تَحْكُمُ بَیْنَ عِبَادِكَ فِیمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ، اِهْدِنِیْ لِمَا اخْتُلِفَ فِیْهِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِكَ، اِنَّكَ تَهْدِیْ مَنْ تَشَاءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍ
اے اللہ ! جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب ، آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، غائب اور حاضر کے جاننے والے، تو اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں، اختلاف کی ان باتوں میں تو مجھے اپنی توفیق سے حق کی راہ دکھا کیونکہ تو ہی جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے
( صحیح مسلم ، کتاب صلاة المسافرین :1811 )
از قلم وفا نور آفریدی
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ
اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف کر دے
( سنن الترمذی، کتاب الدعوات ،[با ب فی فضل سؤال العا فیة] :3513 ) صحیح
از قلم وفا نور آفریدی
- سورۃ نمبر 24 النور
آیت نمبر 19
ترجمہ:
یاد رکھو کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بےحیائی پھیلے، ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
از قلم وفا نور آفریدی
کون کہتا ہے تنہائیاں اچھی نہیں ہوتیں
بڑا حسین موقع دیتی ہیں خدا سے ملنے کا
از قلم وفا نور آفریدی
میرے الفاظ کو تنہائی راس آتی ہے
مجھے پسند ہے لوگوں سے فاصلہ رکھنا
از قلم وفا نور آفریدی
صبر کے گھونٹ تیرے ہجر میں پینے لگ جائیں
کاش ہم تیری طرح چین سے جینے لگ جائیں
از قلم وفا نور آفریدی


مرد خوش قسمت ہے اگر وہ عورت کی پہلی محبت ہو عورت خوش قسمت ہے اگر وہ مرد کی آخری محبت ہو
اللّٰہ حافظ
از قلم وفا نور آفریدی
وہ پاس ہو تو شکر ہے دور ہو تو صبر ہے
محبت ہو یا عقیدہ قبلہ بدلنا تو کفر ہے
از قلم وفا نور آفریدی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain