عـورت کــے ساتھ احتـرام ســے پیش آئیـــں، کیونکہ یہ حضـرت محـمــدﷺ کـی سنت ہــے
_Treat woman respectfully, because it's Sunnah of Prophet MUHAMMAD ﷺ_
*صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم*
از قلم وفا نور آفریدی
*رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّهيِّء لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا*
*اے ہمارے رب! ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر اور ہمارے لیے ہمارے معاملے میں بھلائی عطا فرما*
`[سورة الكهف: 10]`
از قلم وفا نور آفریدی
*`مشکلات کے حل کی دعا`*
اَللّٰھُمَّ لَا سَھْلَ اِلَّا مَا جَعَلْتَہٗ سَھْلًا وَّاَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزَنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلًا
’’اے اللہ! کوئی کام آسان نہیں ہے مگر وہی جسے تو آسان کردے اور تو مشکل کام جب چاہے، آسان کردیتا ہے۔‘‘
موارد الظمآن :72/8، حدیث:2427، وصحیح ابن حبان :161,160/2، حدیث:970، وعمل الیوم واللیلۃ لابن السنی، حدیث:351
از قلم وفا نور آفریدی
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا:
"ڈرو نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں سن بھی رہا ہوں، اور دیکھ بھی رہا ہوں۔" (سورۃ طه)
از قلم وفا نور آفریدی
اور جب کوئی گانا یا بےپردہ عورت کی تصویر یا ویڈیو یاکوئی بھی گناہ بھری چیز *_like_* کی جاتی ہے ، *_Share_* کی جاتی ہے چاہے سٹیٹس پر کریں یا کسی کو پرسنل میں آپ کے ہاتھ اس گناہ کے گواہ بن جاتے ہیں۔
اور یہ گواہ جب اللّٰهﷻ کے سامنے اپنی زبان کھولیں گے تب آپ چاہ کر بھی کچھ نہیں کرسکیں گے۔
از قلم وفا نور آفریدی
ایک لڑکے کو چاہئے کہ تبھی شادی کرے جب وہ ایک لڑکی کی پوری طرح سے زمہ داری اٹھا سکے اور اگر صرف اس کی ماں کے لئے بہو اور گھر کے لئے نوکرانی سمجھ کر لاتا ہے تو اسے چاہئے کہ شادی ہی نا کریں لڑکی ہے کوئی کام والی نہیں اور نا ہی وہ چابی والی گڑیا کہ اس کو اپنے اشاروں پر نچائے
از قلم وفا نور آفریدی
یا اللہ! 🤲🏻♥️
ہمارے مستقبل کو ہمارے ماضی سے بہتر بنا،
ہماری قبروں کو ہمارے گھروں سے بہتر بنا،
ہماری موت کو ہماری زندگی سے بہتر بنا،
اور جنت کو ہماری آخری منزل بنا۔
`آمین یا رب العالمین`
از قلم وفا نور آفریدی
*یہ تین دعائیں اپنے لیے لازمی مانگا کریں..♡*
- یا اللّٰہ! مجھے ایسے گناہ سے بچا لیں، جس کی آپ توبہ قبول نہ کریں گے..
- یا اللّٰہ! مجھے ایسے گناہ سے اپنی پناہ میں رکھ، جس کی وجہ سے تمام نیک اعمال ضائع ہو جائیں..
- یا اللّٰہ! مجھے ایسے لوگوں میں شامل فرما دیجیے جن کے گناہ آپ نیکیوں میں بدل دیتے ہیں..♥️
آمین ثم آمین
از قلم وفا نور آفریدی
*`نامحرم`*
ﮐﺴﯽ ﻧﺎ ﻣﺤﺮﻡ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﺣﻖ ﻣﺖ ﺩﯾﺠﺌﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮﮮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮐﺐ ﮨﻨﺴﻨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺐ ﺭﻭﻧﺎ ﮨﮯ
ﻭَﺍﻟﻄَّﻴِّﺒٰﺖُ ﻟِﻠﻄَّﻴِّﺒِﻴْﻦَ ﻭَﺍﻟﻄَّﻴِّﺒُﻮْﻥَ ﻟِﻠﻄَّﻴِّﺒٰﺖِ
*ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﯿﺰﮦ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﭘﺎﮐﯿﺰﮦ ﻣﺮﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﯿﺰﮦ ﻣﺮﺩ ﭘﺎﮐﯿﺰﮦ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔*
`( ﺍﻟﻨﻮﺭ - ٢٦ )`💯
از قلم وفا نور آفریدی
ایسے انسان کو اپنا ہمسفر بنائیں جس کو آپ سے اتنی محبت ہو کہ وہ آپ کی آخرت کی بھی فکر کرے✨🌸🎀
از قلم وفا نور آفریدی
*وَمَـا الْحيٰــوةُ الدُّنْیــآ اِلَّا مَتَــاعُ الْغُــرُوْرِ"*🌸
اور دُنیـــا کـــی زندگـــی محـــض دھـــوکہ ہے
از قلم وفا نور آفریدی
وَتُعِزُّ مَنٌ تَشَاء وَتُزِلُّ مَنٌ تَشَاء📿
عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے❤️🩹
از قلم وفا نور آفریدی
امیدیں کسی سے بھی نہیں لگانی چاہیے
یہ جب ٹوٹتی ہے تو روح تک زخمی کر دیتی ہے
از قلم وفا نور آفریدی
داڑھی والا کبھی چور نہیں ہوتا
بعض اوقات چور داڑھی رکھ لیتا ہے
نمازی دھوکا نہیں دیتے
بلکہ بعض دھوکے باز نماز پڑھ لیتے ہیں
پردہ کرنے والیاں تو باعزت گھرانے کی ہوتی ہیں
ہاں کچھ بے حیاء پردہ اوڑھ لیتی ہیں
لہٰذا برائی کو ختم کیجے
نیکی کو نشانہ مت بنائیے
اپنے اعمال ضائع مت کریں
از قلم وفا نور آفریدی
ریت پہ نام کبھی لکھتے نہیں
ریت پہ نام لکھے کبھی ٹکتے نہیں
لوگ کہتے ہیں کہ پتھر دل ہے
مگر پتھر پہ نام لکھے کبھی مٹتے نہیں
از قلم وفا نور آفریدی
ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا کہ عبادت کرنے کے لیے بہترین دن کونسا ہے؟
بزرگ نے کہا موت سے ایک دن پہلے
اس نے حیرت سے کہا کہ موت کا وقت تو معلوم نہیں
فرمایا تو پھر زندگی کے ہر دن کو آخری سمجھو
نماز ٹائم
از قلم وفا نور آفریدی
محبت میں وہ کچھ ایسا کمال رکھتا ہے
خود سے زیادہ میرا خیال رکھتا ہے
♥️
از قلم وفا نور آفریدی
انداز ہی تو بدلے ہیں الفاظ تو نہیں
نام بھی وہی ہے اور پہچان بھی وہی
از قلم وفا نور آفریدی
تم جب بھی ملا کرو نظریں اٹھا کر ملا کرو
مجھے پسند ہے تمہاری آنکھوں میں اپنا چہرہ
از قلم وفا نور آفریدی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain