نا جانے ریت کی طرح کیوں نکل جاتے ہیں وہ لوگ
جن کو ہم زندگی سمجھ کر کبھی کھونا نہیں چاہتے
💔🥹
از قلم وفا نور آفریدی
کچھ خواہشیں بارش کی بوندوں کی طرح ہوتی ہیں جن کے لیے ہتھیلیاں تو بھیگ جاتی ہیں لیکن ہاتھ ہمیشہ خالی رہتے ہیں
از قلم وفا نور آفریدی
کپڑوں جوتوں اور بناؤ سنگھار سے زیادہ اپنے مطالعہ شعور اور گفتگو پر کام کریں کوئی بھی دس سیکنڈ آپ کے بناؤ سنگھار سے متاثر ہو سکتا ہے لیکن اس کے بعد آپ کو گفتگو ہی کرنی ہوتی ہے
از قلم وفا نور آفریدی
امیدیں کسی سے بھی نہیں لگانی چاہیے
یہ جب ٹوٹتی ہے تو روح تک زخمی کر دیتی ہے
از قلم وفا نور آفریدی
جو آسانی سے ملے وہ ہے دھوکہ جو مشکل سے ملے وہ ہے عزت اور جو دل سے ملے وہ ہے محبت
از قلم وفا نور آفریدی
لوگ نصیحت سے نہیں ٹھوکر سے سبق لیتے ہیں کیونکہ نصیحت اکثر ایک کان سے داخل ہو کر دوسرے کان سے نکل جاتی ہے مگر ٹھوکر سیدھی دل پر لگتی ہے
از قلم وفا نور آفریدی
زیادہ خوش رہنا چاہتے ہو تو یہ باتیں اپنی زندگی میں شامل کر لو
جو بات دل میں ہے اسے بولنے کی ہمت رکھو
جو بات کسی اور کے دل میں ہے اسے سمجھنے کی سمجھ رکھو
از قلم وفا نور آفریدی
*سنو لڑکی* ، تم زندگی کے مشکل وقت سے گزر کر بہت مضبوط بنو گی ، بس اتنا کرنا کہ دعا کو تھامے رکھنا یقین ڈولنے نہ دینا ، صبر کرنا، اور انتظار کرنا اچھے دِنوں کا۔۔
*`وھو معکم این ما کنتم`* 🤲🏻🫀
از قلم وفا نور آفریدی
#ذاتی_مطالعہ 126
امام شافعی نے فرمایا
اظلم الظالمین لنفسه
رغب في مودة مَن لا ينفعه
اپنے آپ پر سب سے زیادہ ظلم کرنے والا وہ ہے جو ایسی محبت میں دلچسپی رکھے جو اسے نفع نہ دے.
(مناقب شافعی للبیہقی)
اور میں کہتا ہوں اس سے بڑا احمق کوئی نہیں جو ایسی محبت میں دلچسپی رکھے جو نقصان دہ ہو
دینی نقصان ہو دنیاوی نقصان ہو مالی نقصان ہو یا عزت کا نقصان ہو!
دانا وہ ہے جو معتدل کوشش سے پسند پائے اور حد سے زیادہ کوشش سے اجتناب کرے.
از قلم وفا نور آفریدی
مجھے نیند آئے میں سونا نہیں چاہتی
تجھے خوابوں میں بھی کھونا نہیں چاہتی.
از قلم وفا نور آفریدی
سکون کی خواہش انسان کو
تنہائی پسند بنا دیتی ہے
از قلم وفا نور آفریدی
کوئی ایک ایسا پسند کرو
جسے تمہارے علاؤہ کوئی اور پسند نہ ہو
از قلم وفا نور آفریدی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain