#تجربات_و_مشاہدات
`میرے نزدیک محبت کا فلسفہ`
*محبت صرف تہذیبِ نفس و تزئینِ اخلاق کے لیئے ہے حاصل محصول کی جد و جہد فساد کا سبب بنتی ہے*
از قلم وفا نور آفریدی
*ناگن بیوی یا بیوی ناگن*
ایک دیہاتی ایک لڑکی کو نکاح کا پیغام دینا چاہتا تھا مگر ڈرتا تھا
*اس نے سوچا کیوں نہ قرآن سے فال نکال لی جائے*
دیکھتے ہیں کیا اشارہ آتا ھے
جس آیت پر میری انگلی آگئی بس وہی کام کروں گا
اس نے قرآن پاک کھولا
تو اس کی نظر سورۃ طہٰ میں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر پڑی
*خذھا و لا تخف*
*یعنی اسکو پکڑ لو اور ڈرو نہیں*
دیہاتی بہت خوش ہوگیا کہ قرآن سے اشارہ مل گیا اس سے شادی کرنے کا😅
جبکہ وہ یہ نہیں جانتا تھا یہ آیت ناگن کے بارے میں ہے
اللہ تعالیٰ کا موسی علیہ السلام کو حکم تھا کہ اس اژدھے کو پکڑ لو ڈرو نہیں جو پہلے عصا تھا
*اسی وجہ سے علماء نے قرآن پاک سے فال نکالنا ناجائز ھے*
اس دیہاتی نے بطور فال ناگن کو بیوی سمجھ لیا یا یوں کہیں کہ بیوی کو ناگن سمجھ لیا😅
از قلم وفا نور آفریدی
::: *مرد کا دل اور بغداد کی عورتیں* :::
#ذاتی_مطالعہ
*امام ابن الجوزی* نے فرمایا اور خوب فرمایا مَردوں کی طبیعت کو بڑے کھلے انداز سے بیان فرمایا
لو قدر على نساء بغداد كلهن فقدمت امرأة مستترة من غير البلد ظن أنه يجد عندها ما ليس عندهن
`اگر ایک آدمی کی ملکیت میں بغداد کی تمام خواتین دے دی جائیں پھر کسی دوسرے شہر سے کوئی عورت پردے میں آئے تو مرد گمان کرے گا کہ اِس کے پاس وہ ہے جو بغداد کی سب عورتوں کے پاس نہیں ہے` 😅
❗ *صید الخاطر لابن الجوزی* ❗
`مرد بیچارہ بس اتنا سا بھولا ہے اور تو کچھ نہیں چاہتا` 😅
بیوی کو اس بات کا لحاظ کرنا چاہیئے کہ بن سنور کے نہ رہوں گی تو کسی کی طرف کم ہی دیکھے گا
*یعنی مرد کا دل اتنا وسیع ہے کہ بغداد کی تمام عورتوں سمو لے*
`صرف آپ کو ملکہ بنائے پھر رہا ہے چھوٹی بات ہے ؟`
✍️ از قلم وفا نور آفریدی
*"صحبتِ صالحین کی برکت سے بہت جلد آدمی دیندار ہوجاتا ہے؛"*🤍
*لہٰذا اپنا اٹھنا بیٹھنا نیکوکاروں میں رکھیں جن کی گفتگو آپ کے دل کے اندھیروں کو ہدایت کے نور سے منور کر دے*
*نماز تہجد پڑھنا نہ بھولیں 🍃🍃*
*ہمیشہ یاد رکھیں*👇🏻
*جو فکر سے حل نہیں ہوتا وہ ذکر سے اور عمل سے ہو جاتا ہے۔*
*اٹھ جا ئیں تہجد کی نماز کے لئے الارم لگا لیں اور وقت مقررہ پر نماز تہجد ادا کر لیجئے.. تہجد کی دعاؤں میں ایران شام اور مسلم ممالک کو نہ بھولنا... رب کریم ایک بار پھر فتح مبین سے نواز دے آمین ایک دوجے کو بھی دعاوں میں شامل رکھیں..اللہ ہماری ،ہمارے بچوں کی بچیوں کی،،اور پوری امت مسلمہ کی ھر موڑ پر حفاظت فرماۓ اپنی پناہوں میں رکھے آمین غزہ اور فلسطین کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ ہم سب سے راضی ہو آمین* 🤲🏻🤲🏻🌹
*آپ روح ہیں یا بد روح ہیں
#کامیاب_خواتین 3
عرب جب یہ کہنا چاہتے ہیں
وہ عورت اس مرد کی بیوی ہے اور وہ مرد اس عورت کا شوہر ہے تو کہتے ہیں
*زوجه و زوجها*
`مگر ایک وقت تھا جب اھل عرب حروف پر نقطے نہیں لگاتے تھے`
اس وقت وہ اسی جملے کو یوں لکھا کرتے تھے
*روحه و روحها*
`یعنی مرد بیوی کی روح اور بیوی مرد کی روح ھے`
یہ حقیقت ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی روح بلکہ ایک گھر کی روح بلکہ دو خاندانوں کی روح بلکہ ایک معاشرے کی روح ہوتے ہیں
*اور اگر ان کی آپس میں نہ بنتی ہو تو پھر ہر ایک کے لئیے بد روح بن جاتے ہیں*
آپ غور کریں بیوی کے لیئے بد روح ہیں یا روح
آپ غور کریں شوہر کے لیئے روح ہیں یا بد روح
*زوج کا معنی جڑا ہونا ہے اور روح کا معنی رحمت ہے*
آپ اپنے ہمسفر سے جڑے ہیں ؟ اس کے لیئے رحمت ہیں ؟
اگر نہیں تو جڑ جائیں رحمت بن جائیں
*خود کو اس جگہ اور بہتر ماحول میں منتقل کریں جہاں آپ آگے بڑھ سکتے ہیں💯*
از قلم وفا نور آفریدی
*ہر "باپ" چاہتا ہےکہ اس کی "طلاق یافتہ بیٹی" کا نکاح ہو جائے۔*
لیکن کوئی `"باپ"` یہ نہیں چاہتا کہ اس کے `"بیٹے کا نکاح طلاق یافتہ"` لڑکی سے ہو جائے....😥
*غلطی کمی دوسروں کی نہیں ہمیشہ اپنی ہی ہوتی ہے معاشرہ لوگوں نے نہیں لوگوں کے ساتھ ہم نے بھی مِل کر خراب کیا ہے*
*ہمیں دوسروں کی ہی نہیں اپنی بھی اصلاح کی سخت ضرورت ہے وگرنہ زوال کے ہی ہم حقدار ٹھہریں گے*
از قلم وفا نور آفریدی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain