Damadam.pk
Weeping-Eyes's posts | Damadam

Weeping-Eyes's posts:

Weeping-Eyes
 

میرے ہم درد میری زندگی کا منظر تو دیکھ
کبھی میری زندگی کو لگا پت جھڑ تو دیکھ
🍁

Weeping-Eyes
 

اسے کہنا اسے اک شخص اکثر یاد کرتا ہے
اسے کہنا کہ اس کو بھول جانا بس سے باہر ہے
🍁

Weeping-Eyes
 

محبت پھر اس طرح سے وارد ہوئی ہے میری ذات پر
خزاں کے موسم میں کوئی پھول کھلا ہو جیسے
🍁

Weeping-Eyes
 

لبوں پہ گیت تو آنکھوں میں خواب رکھتے تھے
کبھی کتابوں میں ہم بھی گلاب رکھتے تھے
کبھی کسی کا جو ہوتا تھا انتظار ہمیں
بڑا ہی شام و سحر کا حساب رکھتے تھے
🍁

Weeping-Eyes
 

سنا ہے اس کے عہد وفا میں ہوا بھی مفت نہیں ملتی
ان گلیوں میں ہر ہر اک سانس پہ بھرتے ہیں جرمانے لوگ
🔥🍁

Weeping-Eyes
 

میں پا نہ سکا آج تک اس خلش سے چھٹکارا
وہ مجھے جیت بھی سکتا تھا مگر ہارا کیوں
🔥🍁

Weeping-Eyes
 

محبت کا سبق بارش سے سیکھو جو پھولوں کے ساتھ ساتھ کانٹوں پر بھی برستی ہے
🍁

Weeping-Eyes
 

بہل تو جائے گا اس کے وعدوں سے میرا دل لیکن
چلیں گی پانی میں کاغذ کی کشتیاں کب تک
🍁

Weeping-Eyes
 

وہ موم میرے عشق کی تاثیر سے ہوا
لیکن یہ واقعہ بڑی تاخیر سے ہوا
🔥🍁

Weeping-Eyes
 

سچی محبت یہ بھی ہے کہ بچھڑ جانے کے بعد بھی اس کی کسک محسوس کرو
🍁

Weeping-Eyes
 

جو شے ناپسند ہو ، اس کو پسند اور برداشت کرنا صبر کہلاتا ہے
🍁

Weeping-Eyes
 

تب سے سورچ رہی ہوں ، میری آنکھوں نے کیا دیکھا ہے
کیسے برے دنوں میں کیسا اچھا چہرہ دیکھا ہے
🍁

Weeping-Eyes
 

اگر یہ جاننا چاہو
کوئی کیسے بکھرتا ہے
چمن میں تم چلے آنا
خزاں کے سرد موسم میں
وہاں پتوں کو دیکھو تم
یا پھر اک آئینہ لے لو
اسے پتھر پہ دے مارو
اگر مشکل ہو یہ بھی تو
پھر اک پھول لے آنا
ہوا کے دوش پہ رکھنا
تو پھر تم جان جاو گے
کوئی کیسے بکھرتا ہے
اگر یہ بھی نہ ہو تم سے
تو میرے پاس آجانا
میرا دیدار کر لینا
خبر یہ ہو ہی جائے گی
کوئی کیسے بکھرتا ہے ؟
🔥🍁

Weeping-Eyes
 

اس کی وفا کے باوجود اس کو نہ پاکے بدگماں
کتنے یقین بچھڑ گئے ، کتنے گماں گزر گئے
🔥🍁

Weeping-Eyes
 

ساگر سے صحرا بننے تک
جانے کیا کچھ کھو جاتا ہے
آنکھیں میری خالی پنجرے
چھوڑیے ان میں کیا رکھا ہے
🔥🍁

Weeping-Eyes
 

ہماری سوچ پہ کوئی نہ ہو سکا حاوی
کہ ہم نے صرف تمہارے ہی خواب دیکھے ہیں
🔥🍁

Weeping-Eyes
 

مجھے تھا زعم مگر میں بکھر گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ریزہ ریزہ تھا اور اپنے اختیار میں تھا
🔥🍁

Weeping-Eyes
 

جب خواب نہیں کوئی اس عمر کا کیا کرنا
ہر صبح کو جی اٹھنا ہر رات کو مر جانا
🍁

Weeping-Eyes
 

زرد پتے تھے ہمیں اور کیا کر جانا تھا
تیز آندھی تھی مقابل سو بکھر جانا تھا
🍁

Weeping-Eyes
 

سانحہ ایک ہو تو بتلائیں
اس کو کھونے کا اس کو رونے کا
بس یہی زندگی کا حاصل ہے
ایک احساس اپنے ہونے کا
🔥🍁