فرصت ملی تو لوٹ کے آوں گی ایک دن
بادل کی بستیوں میں جہاں تم بچھڑ گئے
🍁
اک دیا ایسا بجھا ہے مجھ میں
نوحہ گر اب کہ ہوا ہے مجھ میں
عکس در عکس بکھرنا ہے مجھے
جانے کیا ٹوٹ گیا ہے مجھ میں
🍁
کس قدر انوکھا ہے رابطہ محبت کا
کب نہ جانے ہو جائے معجزہ محبت کا
اپنی ذات سے بھی وہ اجنبی لگتا ہے
جس کے ساتھ ہو جائے حادثہ محبت کا
🔥🍁
میں ہوں گردشوں میں گھرا ہوا مجھے آپ اپنی خبر نہیں
وہ جو شخص تھا میرا رہنما ، اسے راستوں نے گنوا دیا
🍁
جوں جوں سبق یاد ہوئے
زندگی نصاب بدلتی گئی
🍁
عشق سے پوچھا کون ہو ؟
جواب آیا خلل ہوں شاید
چلتے چلتے آکیا ہوں بس
چلتے چلتے گزر بھی جاوں گا
اگر جو ٹھہر گیا وقت کی مانند
ہزار چاہو گے گزر نہ پاوں گا
🍁
نہ جانے وہ دعاوں میں مانگتا ہے کسے
ہاتھ اٹھاتے ہی سسکتے ہوئے دیکھا اس کو
🔥🍁
تم اکثر سوچتے ہوں گے
تمہیں یاد نہیں کرتے
تمہیں ہم بھول جاتے ہیں
مگر یہ بھول تمہاری ہے
اصل میں بات کچھ یوں ہے
کہ جب تم یاد آتے ہو
تو کچھ بھی یاد نہیں رہتا
اور تمہاری یاد میں کھو کر
ہم بتانا بھول جاتے ہیں
ہمیں تم یاد آتے ہو
تم اکثر یاد آتے ہو
🍁🔥
یہ اعزاز ہے حسن آوارگی کا
جہاں بھی گئے داستان چھوڑ ائے
🍁
ان آنکھوں میں اداسیاں تو بہت ہیں مگر
ہونٹوں پر مسکراہٹ کو سجا رکھا ہے
کون ہمارے دل کی گہرائیوں کو سمجھے
ہم نے خود کو خود ہی میں چھپا رکھا ہے
🍁
دل شکستہ آج رو رہا ہے بہت
ہم نے ہی وقت کو گنوایا ہے بہت
🍁
وہ تو اب بھی مکمل ہے کسی پتھر کی طرح
ریزہ ریزہ میری ذات ہوئی جاتی ہے
🍁🍁
غم کے سائے اگر ڈھل جاتے
ممکن تھا کہ سنبھل جاتے
تم جو بدلے تو خیال آیا
کاش کہ ہم بھی بدل جاتے
🍁
موسم موسم آنکھوں کو ایک سپنا یاد رہا
صدیاں جس میں سمٹ گئیں وہ لمحہ یاد رہا
قوس و قزح کے رنگ تھے ساتوں اس کے چہرے پر
ساری محفل بھول گئی وہ چہرہ یاد رہا
🍁
ہمارے لب پہ نہ اس کی زبان پر حرف کوئی
مگر نگاہوں میں لکھیں ، حکایتیں تھیں بہت
🍁
کسی کو کیا جو قدموں میں جبین بندگی رکھ دی
ہماری چیز تھی ہم نے جہاں چاہا وہاں رکھ دی
جو دل مانگا تو بولے ٹھہرو ! یاد کرنے دو
زرا سی چیز تھی ہم نے خدا جانے کہاں رکھ دی
🍁🍁
میری پلکوں پر جمادی گرم صحراؤں کی دھوپ
اپنی آنکھوں کے لیے اس نے سمندر رکھ لیا
دید کی جھولی کہیں خالی نہ رہ جائے
ہم نے آنکھوں پہ تیرے جانے کا منظر رکھ کیا
🍁🍁
خود بھی اترا ہے آسمانوں سے
مجھ کو پستی میں ڈالنے کے لیے
خود بھی بدنام ہو گیا کوئی
مجھ پر تہمت اچھالنے کے لیے
🍁🍁
Eid Mubarak Sab Friends Ko Allah Pak Apko
or
Apka Ghar Walo Ko Khushiya Da Ameemn 😊💕
میں اپنے حصے کے سکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح سے پیارا ہو
🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain