پت جھڑ میں بہاروں کی فضا ڈھونڈ رہی ہے
پاگل ہے جو دنیا میں وفا ڈھونڈ رہی ہے
🍁🔥
جو بھی ہمدرد بن کے آتے ہیں
غم کا احساس ہی جگاتے ہیں
🍁🔥
کس حال میں ہیں تیرے ستائے ہوئے غریب
تو نے یہ پوچھنے کی زحمت کبھی نہ کی
🍁🔥
ہم نے تجھ سے خیر شکایت کبھی نہ کی
ایسا نہیں ہے کہ دل نے بغاوت کبھی نہ کی
🍁🔥
ہم عکس خون دل میں لٹاتے پھرے مگر
وہ شخص آنسوؤں کی دھنک میں نکھر گیا
🔥🍁
عشق جن کی رگوں میں سرائیت کر جاتا ہے وہ ظاہری زندگی گزارنے کے قابل کہاں رہتے ہیں
🔥🍁
نفرت اور ضد آکاس بیل کی طرح انسان کے وجود کو بنجر کر دیتے ہیں
🔥🍁
کتنی پابند وضع ہے شب غم
کبھی غیروں کے گھر نہیں ہوتی
🔥🍁
کسی صورت سحر نہیں ہوتی
رات ادھر سے ادھر نہیں ہوتی
🍁🔥
مجھے تجھ سے جدا رکھتا ہے اور دکھ تک نہیں ہوتا
میرے اندر تیرے جیسا یہ آخر کون رہتا ہے
🔥🍁
جس کی باتوں کے فسانے لکھے
اس نے تو کچھ نہ کہا تھا شاید
تجھ کو بھولے تو دعا تک بھولے
اور وہی وقت دعا تھا شاید
🔥🍁🍁
برباد کرنے کے اور بھی راستے بہت تھے
نہ نانے انہیں محبت کا ہی خیال کیوں آیا
🔥🍁
اس کو نیندوں کے نگر میں نہ بساو
ورنہ شامل وہی نیندوں کے خلل میں ہو گا
🍁🔥
اخلاق کی جاگیر کو ہم اہل محبت
تقسیم تو کر دیتے ہیں بیچا نہیں کرتے
🍁🔥
جب آنکھ ان چاہیے منظر سے کترائے اور دل کسی ردعمل کو قبول نہ کرے تو اندر کہیں محبت اپنے پر پھیلا چکی ہوتی ہے۔
🍁🔥
منزل قریب آنے پر مسافر ایک دوسرے سے اور ساربان سے دور ہونے لگتے ہیں ۔ منزل بھی کیا محبوب ہے کہ جب قریب آجاتی ہے تو محبت کرنے والے ایک دوسرے کے رقیب بن جاتے ہیں ۔
🍁🔥
ہنر اب آگیا مجھ کو ، وفاوں کے پرکھنے کا
دکھاوے کی ہر اک چاہت میں واپس موڑ دیتی ہوں
kash aisa hota 🍁🔥
وہ بات معتبر تھی وہ سر سے گزر گئی
جو حرف سرسری تھا وہ دل میں اتر گیا
🍁🔥
منزلیں بھی اس کی تھیں
راستہ بھی اس کا تھا
اک ہم اکیلے تھے
قافلہ بھی اس کا تھا
🔥🍁
دل پر ایسے بھی عذابوں کو اترتے دیکھا
ہم نے چپ چاپ اسے خود سے بچھڑتے دیکھا
یاد آجائے تو قابو نہیں رہتا دل پر
ورنہ دنیا نے بھی ہم کو تڑپتے دیکھا
🍁🔥
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain