گئی رتوں کی طرح وہ بھی لوٹ آئے گا
مزاج اس کا بدلنا ہے موسموں کی طرح
🍁🔥
جلا ہے جسم جہاں ، دل بھی جل گیا ہوگا
کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے
🍁🔥
موسم کرب ، انتظار بھی جھوٹ
دل نہ مانے تو وصل یار بھی جھوٹ
موت تیری طلب بھی لغزش لب
زندگی تیرا اعتبار بھی جھوٹ
🍁🔥
آگہی کا عذاب باقی ہے
کھل گئی آنکھ خواب باقی ہے
وقت تتلی تھا اڑ گیا کب کا
ڈائری میں گلاب باقی ہے
HAYEEE YE 🍁🔥
یہ آنکھ بھی یہ خواب بھی یہ رات اسی کی
ہر بات پہ یادآتی ہے ہر بات اسی کی
🍁🔥
محبت دل کا سجدہ ہے جو ہے توحید پر قائم
نظر کے شرک والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے
🍁🔥
مکمل دو ہی دانوں پہ یہ تسبیح محبت ہے
جو آئے تیسرا دانا یہ تسبیح ٹوٹ جاتی ہے
🔥🍁
مجھے وہ الفاظ اچھے لگتے ہیں جو تمہاری زبان سے ادا ہوں مجھے وہ آہٹ اچھی لگتی ہے جو تمہارے آنے کا احساس دلائے۔
مجھے وہ راستے اچھے لگتے ہیں جن میں تمہارا ساتھ ہو
مجھے وہ فاصلے اچھے لگتے ہیں جو تم سے تم تک ہی ختم ہوں
مجھے صرف تم اچھے لگتے ہو بس تم
🍁🔥🔥
محبت اور تجارت کا آپس میں ساس بہو جیسا رشتہ ہے ۔ محبت کی تجارت سے نہیں بنتی اور تجارت میں محبت نہیں کی جاسکتی
🍁🔥
عرش معلی تک پہنچنے سے پہلے
لوٹ آتی ہیں میری دعائیں اکثر
🔥🍁
دل دھڑکتا تھا تو رونق سی لگی رہتی تھی
اب دھڑکتا ہے تو دھڑکا سا لگا رہتا ہے
🍁🔥
ہزاروں نامکمل حسرتوں کے بوجھ تلے
یہ جو دل دھڑکتا ہے کمال کرتا ہے
🔥🍁
دلاسہ دلاو انہیں کہ ہم ٹوٹیں گے نہیں
انہیں جانا ہے تو جائیں ہم روٹیں گے نہیں
🔥🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain