وعدے وفا کے اور چاہت جسم کی
اگر یہ عشق ہے تو ہوس کس کو کہتے ہیں
⁉️❔
ہنستے ہیں دنیا کو ہنسانے کے لیے ورنہ
دنیا ڈوب جائے ان آنکھوں میں اتنا پانی ہے
🔥
بیٹھا رہا وہ پاس تو میں سوچتی رہی
خاموشیوں کی اپنی بھی تاثر ہے بہت
🔥
کچھ اس طرح سے بنی ہوں اس کا آئینہ
وہ مجھ سے کچھ نہ کہے گا ، میں جان جاوں گی
🔥
اسے جنون کہ صحرا میں کشتیاں اتریں
مجھے یہ شوق کہ پانی پہ گھر بناوں گی
🔥
اس کے رویے سے مجھ کو بس یہ معلوم ہوا
اسے دشوار لگتا ہے اب مجھ سے تعلق رکھنا
🔥
درد میٹھا ہو تو رک رک کے کسک ہوتی ہے
یاد گہری ہو تو تھم تھم کر قرار آتا ہے
🔥
کٹے وقت چاہئے عذاب میں ، کسی خواب میں یا سراب میں
جو نظر سے گزر گیا ، اسے یاد کرتا ہے ہر کوئی
🔥




ثابت ہوا کہ مجھ سے محبت نہیں رہی
وہ شخص میرے پاس سے ہو کر گزر گیا
🔥
دلوں میں فرق پڑ جائے تو اتنا یاد رکھنا تم
دلیلیں ، منتیں اور فلسفے بیکار جاتے ہیں
🔥🍁
زخم دے کر نہ تم درد کی شدت پوچھو
درد تو درد ہے کم کیسا ، زیادہ کیسا
🔥
عشق کی بازی تم جیتے یا ہار گئے
تم ہی کہو کیا پورا قصہ لکھا جائے
🔥
بے حسی کی دنیا سے دو سوال میرے بھی
کب تلک جیا جائے اور کیوں جیا جائے
🔥
تغافل کے آغوش میں سو رہے ہیں
تمہارے ستم اور میری وفائیں
مگر پھر بھی اے میرے معصوم قاتل
تمہیں پیار کرتی ہیں میری دعائیں
🍁🔥
صحرا ہے میری ذات کہ جو مجھ سے ملا وہ
نزدیک تو آیا ہے مگر کھو بھی گیا ہے
🔥🍁
میں نے دل کی بات رکھی اور تو نے دنیا والوں کی
میری عرض بھی مجبوری تھی ان کا حکم بھی مجبوری
🔥🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain